وزارت سیاحت

وزارت سیاحت نے دیکھو اپنا دیش سیریز کے تحت‘کووڈ کے دوران محفوظ اور ذمہ داری سے پُرسفر اور سیاحت کو کھولنا:ایک حفظان صحت منظرنامے’ کے عنوان سے 39واں ویبینار پیش کیا

Posted On: 29 JUN 2020 3:38PM by PIB Delhi

نئی دہلی:29جون، 2020:

دیکھو اپنا دیش ویبینار سیریز کو آگے بڑھاتے ہوئے وزارت سیاحت نے 27جون 2020 کو ‘کووڈ کے دوران محفوظ اور ذمہ داری سے  پُر سفر اور سیاحت کو کھولنا :حفظان صحت منظرنامے’ کے عنوان سے اپنا جدید ترین سیشن پیش کیا۔ دیکھو اپنا دیش سیریز ایک بھارت سریشٹھ بھارت کے تحت ہندوستان کے مالامال تنوع کو اجاگر کرنے کی ایک کوشش ہے۔

دیکھو اپنا دیش ویبینار سیریز کے 39ویں سیشن کی نظامت کے فرائض وزارت سیاحت کی اے ڈی جی محترمہ روپندر برار نے انجام دیے جبکہ اس ویبینار کو پبلک ہیلتھ فاؤنڈیشن آف انڈیا کے ڈائرکٹر ڈاکٹر سندیپ بھلاّ نے پیش کیا۔کوچی میں واقع امرتا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل اینڈ سائنسز ریسرچ سینٹر کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹرسنجیو کمار سنگھ، پبلک ہیلتھ فاؤنڈیشن آف انڈیا کے پروگرام آفیسر نے شرکت کرنے والے افراد کو کووڈ کے دوران محفوظ اور ذمہ داری کے ساتھ سفر کرنے کے بارے میں جانکاری فراہم کی۔

چوں کہ ہندوستان سمیت دنیا بھر کے ممالک اب رفتہ رفتہ تجارت اور صنعت کو کھول رہے ہیں جس میں سفر اور سیاحت بھی شامل ہیں، جہاں زندگی کو معمول کے مطابق بنانا ایک بڑا مسئلہ ہے۔ نئے معمول کے حالات بنانے کیلئے ہر ایک صنعت کو اپنے ملازمین اور گاہکوں کو انفیکشن سے بچانے کیلئے  احتیاطی اور امتناعی اقدامات کرنےکی ضرورت ہوگی۔ آسان طریقے سے سائنٹفک جانکاری پھیلانے اور مفروضات اور غلط اطلاعات کو دورکرنےکی بھی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں پبلک ہیلتھ فاؤنڈیشن آف انڈیا کا مقصد دفتروں/ کام کی جگہوں کو پھر سے کھولنے اور کووڈ کے وقت میں ملازمین، ان کے اہل خانہ اور گاہکوں کی سیکورٹی اوربھلائی کو یقینی بنانے کیلئے کئے جانے والے احتیاطی اقدامات کےبارے میں شرکت کرنے والے افراد کو معلومات بہم پہنچانا اور بیدار کرنا ہے۔

سیشن کی شروعات کووڈ -19کے بارے میں جانکاری دینے کے ساتھ ہوئی جس نے عالمی سطح پر نہ صرف صحت خدمات میں بلکہ ملک کی ترقی میں بھی بےمثال خلل پیدا کیا ہے۔ طویل مدتی بنیاد پر بیماری کاقائم رہنا ظاہر کرتا ہے کہ یہ زندگی کے تمام پہلوؤں کو ایک نئی شکل فراہم کرے گی اور جہاں نئے  معمول کے حالات میں ترجیحات الگ الگ ہونے جارہی ہیں۔

حالانکہ ہندوستان میں معاملے روزبروز بڑھ رہے ہیں لیکن اس میں مثبت پہلو کو دیکھا جاسکتا ہے۔یعنی صحتیابی کی شرح تقریباً 58.2 فیصد ہے۔ اس وبا کے لئے ریاستیں مختلف ماڈل لیکرآئی ہیں جوہمارے ملک کیلئے ایک مثبت پہلو بھی ہے۔ یہ سیکھنے یا اس وباکے بارے میں جانکاری حاصل کرنے کا وقت ہے اور ڈر سے باہر آنا آج اصل مقصد ہوناچاہئے۔

علاوہ ازیں اس سیشن میں وباکے مختلف حقائق اعداد وشمار اور سیفٹی اقدامات پر روشنی ڈالی گئی۔ یہ اجاگر کیا گیا کہ کووڈ کے 80فیصد معاملے ایسے ہیں جس میں کوئی علامت ظاہر نہیں ہوتی ہے لہٰذا بہترین دوا احتیاط اور روک تھام ہے۔  پیش کرنے والے افراد نے بتایاکہ ماسک کے استعمال سے انفیکشن ہر دن 3فیصد تک کم ہوجاتا ہے ساتھ ہی صحت دیکھ بھال ورکروں کو این-95 اور 3 پلائی سرجیکل ماسک کااستعمال کرناچاہئے اور عوام دوہری پرت والے کپڑے کے ماسک کااستعمال کرسکتی ہے جسے ٹھیک سے دھویا اور سکھایا جانا چاہئے۔ پیش کرنے والے افراد نے یہ بھی بتایا کہ بازار میں انتخاب کرنے کیلئے مختلف قسم کے ہینڈ سینیٹائردستیاب ہیں۔ کوئی بھی سینیٹائزر میں الکحل کی موجودگی جانچ کرسکتاہے۔

سیشن میں کووڈ سے متعلق کچھ مفروضات پر بھی روشنی ڈالی گئی یعنی شراب کورونا کو مارتی ہے، تھرمل اسکریننگ اچھی نہیں ہے، بلیچ کا چھڑکاؤ کرنا تحفظ فراہم کریگا، دس سیکنڈ کیلئے سانس روکنا، کووڈ اُن علاقوں میں موجود نہیں ہے جہاں درجہ حرارت زیادہ ہے۔

سیشن نے ایئرپورٹ بس اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی میں سفر کے منظرنامے،ہاسپٹلٹی آپریشن، فوڈ پیکنگ، ذاتی صفائی ستھرائی سے متعلق پروٹوکول، کھانے پینے سے متعلق پروٹوکول کیلئے کیاکرناچاہئے اور کیا نہیں کرنا چاہئے کے بارے میں روشنی ڈالی۔ ذہنی طور پر صحتمند رہنے کیلئے بھی یہ صلاح دی جاتی ہے کہ وہ لوگوں کے ساتھ جڑے رہیں، یوگ اور دھیان کی مشق کریں۔ ‘میرا وقت اور ہمارا وقت’ گزاریں۔ فلاحی کام کریں اور وہاٹس ایپ اور فرضی خبروں سے بچیں۔ اس کے علاوہ سیشن نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ سیاحت ، ملک کی معیشت ، روزگار کے ساتھ ساتھ ملک کی ترقی میں ایک اہم رول ادا کرتی ہے۔

ویبینار نے نتیجہ اخذ کیا کہ ایک ملک کے طور پر ہندوستان کووڈ-19 سے اچھی طرح لڑ رہا ہے۔ ایک بڑی آبادی جس کا حکومت کو خیال رکھنا ہے،اس کے لئے ہر ایک شہری کو بیحد ذمہ دار ہونے اور رہنما خطوط تحفظاتی اور احتیاطی اقدامات پر عمل آوری کرکے حکومت کی کوششوں میں شامل ہونے ، گھبراہٹ سے بچنے اور اپنے آس پاس کے لوگوں سے جڑے رہنے کی ضرورت ہے۔

ویبینار کے سیشن اب درج ذیل لنکوں پر دستیاب ہے۔

 

 

https://www.youtube.com/channel/UCbzIbBmMvtvH7d6Zo_ZEHDA/featured

http://tourism.gov.in/dekho-apna-desh-webinar-ministry-tourism

https://www.incredibleindia.org/content/incredible-india-v2/en/events/dekho-apna-desh.html

ویبینار کے سیشن وزارت سیاحت ، حکومت ہند کے سبھی  سوشل میڈیا ہینڈلوں پر دستیاب ہیں۔

ویبینار کااگلا ایپیسوڈ بروز ہفتہ 4 جولائی 2020 کوصبح 11.00 بجے ‘ایک خاتون موٹرسائیکل ڈرائیور’ کے عنوان سے منعقدہوگا۔

 

-----------------------

 

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 3592



(Release ID: 1635271) Visitor Counter : 152