وزارت دفاع

بحریہ نے بیڑے میں ملک میں تیار ٹور پیڈو ڈکائے سسٹم شامل کیا

Posted On: 26 JUN 2020 1:53PM by PIB Delhi

نئی دہلی،26جون 2020/ ہندستانی بحریہ  کی اینٹی سبمیرن جنگی صلاحیت کو آج جنگی بیڑے کے تمام مورچوں سے گولہ باری کرنے کی صلاحیت رکھنے والے جدید ترین ٹور پیڈو ڈکائے سسٹم ماریچ کو بیڑے میں ایک قرار داد کے ساتھ  شامل کئے جانے کے ساتھ ہی بڑا استحکام اور مضبوطی ملی۔ اس اینٹی  ٹور پیڈوڈکائے سسٹم کاڈیزائن اور تشکیل ڈی آر ڈی او لیبارٹری (این ایس ٹی ایل اور این پی او  ایل) میں کیا گیا۔ سرکاری شعبے  کی دفاعی  صنعت  بھارت  الیکٹرانکس  لمیٹیڈ اس ڈکائے سسٹم کی مینوفیکچرنگ  کا کام کرے گا۔ اس سسٹم کا ڈھانچہ/ اسٹرکچر  (پروٹوٹائپ)  کو ایک معروف  بحریہ کے پلیٹ فارم پر نصب کیا گیا تھا جہاں اس  نے تمام  استعمال  کرنے والوں کے جانچ معیارات کو کامیابی کے ساتھ پورا کیا اور بحریہ  کے لئے لازمی اہلیت کے مطابق  اپنی خصوصیات کا مظاہرہ کیا۔

 ٹور پیڈو ڈکائےسسٹم کا بحریہ کےجنگی بیڑےمیں شامل کیا جانا نہ صرف دفاعی ٹیکنالوجی کے ملک میں  فروغ کے لئے ہندستانی بحریہ اور ڈی آر ڈی او کے مشترکہ عزم کا مظاہرہ کرتا ہے بلکہ سرکاری میک ان انڈیا پہل اور جدید ٹکنالوجی میں خود اعتماد کی حاصل کرنے کے ملک کے عزم کی بھی بڑی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

 

م ن۔   ش ت  ۔ ج

Uno-3542


(Release ID: 1634887) Visitor Counter : 236