وزارت سیاحت

سیاحت کی وزارت نے ’دیکھو اپنا دیش‘ کے سلسلے کے 38 ویں ویبینار کے تحت ہندوستان کی موٹر مہمات (ڈرائیونگ ہالی ڈیز ) کی نمائش کی

Posted On: 26 JUN 2020 1:41PM by PIB Delhi

نئی دہلی 25جون  2020

موٹرنگ مہمات حال ہی میں ان لوگوں میں کافی مقبول ہوئی ہے جو جوش اور ولولے کی تلاش کررہے ہیں اور یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ایک گاڑی کے ساتھ ملک کیا پیشکش کرسکتاہے۔ 25 جون 2020 کو دیکھو اپنا دیش کے بینر تلے سیاحت کی مرکزی وزارت کی ویبینار سیریز میں ممکنہ موٹرنگ مہم (ڈرائیونگ ہالی ڈیز ان انڈیا) کو نمایاں کیاگیا۔ وبیینار میں ملک کے مختلف کونوں میں دستیاب سڑکوں اور علاقوں کے مختلف نیٹ ورک کو دکھایاگیا۔  دیکھو اپنا دیش ویبینار سیریز ایک بھارت سریشتھ بھارت کے تحت ہندوستان کی مالا مال گوناگونیت دکھانے کی کوشش ہے۔

دیکھو اپنا دیش کی ویبینار سیریز کا 38 واں اجلاس 25 جون 2020 کو سیاحت کی وزارت کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل محترمہ روپیندر برار کے ذریعہ میزبانی کی گئی اور مہندرا اینڈ مہندرا لمیٹیڈ نے ہیڈ آف روڈ ڈرائیور تربیتی پروگرام منیش سرسیر اور جے کے موٹر اسپورٹس اور ڈرائیوٹیک انڈیا کے بانی ہری سنگھ کے ذریعہ پیش کی گئی۔

محترمہ روپیندر برار نے سڑک نیٹ ورک کی لمبائی کے معاملے میں ہندوستان کی قیادت کی ۔ صورتحال بتاتے ہوئے اجلاس کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا دنیا میں دوسرا سب سے بڑا سڑک نیٹ ورک ہے، جس کی کل لمبائی تقریباً 5897671 کلو میٹر ہے۔ بھارت سڑک کے نیٹ ورک میں ایک ہزار کلو میٹر ایکسپریس وے ، 79243 کلو میٹر نیشنل ہائی وے (قومی شاہراہ) 131899 کلو میٹر اسٹیٹ ہائی (ریاستی شاہراہیں) اور دیگر اہم ضلعے اور دیہی سڑکیں شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت کی موٹرنگ مہم بھارت کے مختلف علاقوں ریگستان، پتھار، پہاڑ ، انتہائی اونچائی والوں دروں، ساحلی سڑکوں وغیرہ کو دھیان میں رکھتے ہوئے کس طرح ایک شاندار اور دلچسپ تجربہ فراہم کرتا ہے۔ پرزنٹیشن کا آغاز کرتے ہوئے ہری سنگھ نے کہا کہ کار لگژری سے زیادہ اب ضرورت بن گئی ہے اور کار ڈرائیور چھٹیاں بتانے کے لئے جانے سے کسی کو بھی بھارت کی ثقافت، گوناگونیت ، مختلف قسم کے ذائقے دار کھانوں اور لوگوں کو تجربہ کرنے کا موقع ملتا ہے۔ موٹر مہم میں تھوڑا سا منصوبہ دلچسپ اور رومانس کے علاوہ ڈرائیونگ کے لئے جنون کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہر مہم کے ساتھ ایک نیا تجربہ بھی حاصل ہوتا ہے۔

بھارت کی مختلف آب وہوا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے موٹرنگ مہمات سال بھر کی سرگرمی ہوسکتی ہے ۔ مثال کے طور پر ہمالیائی علاقے میں مہمات کی اسکیم سمر سیزن کے دوران بنائی جاسکتی ہیں۔ اسی طرح راجستھان میں مہم سردیوں میں بھی کی جاسکتی ہیں، جبکہ مغربی بھارت میں خاص کر مہاراشٹر میں سب سے اچھا وقت مانسون کے دوران جون سے ستمبر تک ہے۔

پریزنٹر (پیش کرنے والوں ) نے ایس یو وی کو زیادہ اونچائی میں ڈرائیونگ کے لئے سب سے مناسب ہونے کی سفارش کی اور اس سے زیادہ اہم گاڑی رکھنے والے کو گاڑی کے بارے میں اچھی جانکاری اور ڈرائیونگ کے آداب کی ضرورت ہے۔

پریزنٹرس نے ان راستوں میں دستیاب سروس سینٹروں کے بارے میں جانکاری کی طرح ایک ٹوڈودی تاکہ ایمرجنسی کی حالت میں گاڑی کو دیکھا جاسکے۔ کچھ اسپیئر پارٹس جیسے ٹیوب، ٹائر وغیرہ کو لے جانا سفر شروع کرنے سے پہلے گاڑی کی سروس کرانا اور سفر کو زیادہ مزیدار اور یادگار بنانے کے لئے کار میں ایک میوزک سسٹم ہونا ۔

سفر کی تفصیلات کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے ہمالیایوں میں سب سے مقبول موٹرنگ مہم تقریباً 10-9 دن کی ہے۔  سفر چنڈی گڑھ، شملہ(دوپہر کےکھانے کے لئے ایک پڑاؤ) سے شروع ہوتی ہے۔ نارکنڈہ(ہاتو مندر اور رات بھر رہنے کے لئے ) سانگلہ(دو دن رکے اور دن کے وقت میں مقامی سفر کا مزہ لے) اسپتی گھاٹی میں ناکو (تمبوؤں میں رہے) کاجاگھاٹی (جہاں گاؤں کا سب سے اونچا ڈاک گھر ہے۔ یعنی اکم ڈاک گھر اور پھر یومامی متھ جو تقریباً 500 سال پرانا ہے، منالی چنڈی گڑھ۔

تقریباً 5 دنوں تک چلنے والے ہمالیامیں ایک اور سفر پروگرام چنڈی گڑھ سانگلہ ساجاکاجا گھاٹی (دو دن رکے) منڈی (دودن) چنڈی گڑھ سے شروع ہوتا ہے۔

گھر کی سہولتوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ ان راستوں پر مہم کے دوران رہنے کے لئے بہت سارے متبادل موجود ہیں، جیسے کہ اسٹارزمرےکے ہوٹل، ہوم اسٹے اور بنیادی گیسٹ ہاؤس۔ حالانکہ لوگوں کو ہوم اسٹے کا متبادل تلاش کرنا چاہئے، کیونکہ وہاں کے لوگ مہمان نوازی میں اچھے ہیں اور آپ کو مقامی سفر میں لے جانے میں مددگار ہوتے ہیں۔ مقامی لوگوں کے ساتھ بات چیت کے توسط سے حقیقت میں اس کی ثقافت،بھروسہ ، مقامی ذائقہ دار کھانے اور زبانوں کے بارے میں پتہ لگایا جاسکتا ہے۔ حقیقت میں مہمان نوازی ایک دلچسپ تجربہ ہے۔

نئے سال کے دوران ایک اور موٹر مہم سفر کا پروگرام تقریباً سات دن کا ہے۔ یہ مہم دلی سرکار(رات بھر رکنا)، بیکانیر (دو دن) جیسلمیر (دو دن) جودھپور (رات بھر رکنا)، جے پور (رات بھر رکنا) دلی سے شروع ہوتی ہے۔ ایک چھوٹی مہم کے لئے تین دن کے واسطے گجرات جانے کی سفارش کی جائے گی، جو احمد آباد سے کچھ  کے رن سے شروع ہوتی ہے۔

جنوبی ہندوستان کے ایک مقبول مہم بنگلورو سے شروع ہوکر چک منگلور کیچمنار تک ہے، جو تقریباً چار پانچ دن کی ہوتی ہے۔

شمال مشرق میں بھی موٹرنگ مہم ایک شاندار تجربہ ہے۔ ناگالینڈ کی ریاستی سرکاردسمبر کے مہینےمیں ہارن بل فیسٹول بل منعقد کرتی ہے، اسی طرح اروناچل پردیش، اورینچ فیسٹول کی میزبانی کرتی ہے۔ ان تہواروں کی مدت کے دوران سفر مزیدار ، صاف ستھرا اور موسیقی سے بھرپور ہوتا ہے۔ مقامی لوگ مہمان نواز ہیں اور یہاں تک کہ ریاستی سرکار کے افسران وزیر اعلیٰ سے لے کر مقامی افسر تک مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ گواہاٹی، امپھال، کوہیما، بندولہ، توانگ، گواہاٹی سے شروع ہونے والی سڑک کے سفر کی اسکیم سات دن کی ہوسکتی ہے۔

...............................................................

 

م ن، ح ا، ع ر

26-06-2020

U-3549



(Release ID: 1634702) Visitor Counter : 148