سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

ہلکے یا اوسط سطح پر رنگوں کی شناخت کرنے سے محروم افراد بھی اب ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرسکیں گے

Posted On: 26 JUN 2020 3:16PM by PIB Delhi

نئی دہلی:26 جون، 2020:

سڑک، ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے ہلکے یا اوسط سطح پر رنگوں کی شناخت کرنے سے محروم افرادکو ڈرائیونگ لائسنس دینے کیلئے مرکزی موٹر گاڑی قانون 1989 کے فارم-1 نیز فارم-1 اے میں ترمیم کیلئے ایک نوٹیفکیشن جاری کی ہے۔ مؤرخہ 24 جون 2020 کا جی ایس آر 401 (ای) وزارت کے ذریعے شائع کردہ ایک سماجی اور آسانی فراہم کرنے والا ضابطہ ہے۔

وزارت دویانگ جنوں (معذور افراد) کو ٹرانسپورٹ سے متعلق خدمات بالخصوص ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے سے متعلق خدمات کو حاصل کرنے میں اہل بنانے کیلئے کئی طرح کے قدم اٹھاتی رہی ہے۔ دویانگ جنوں کو ڈرائیونگ لائسنس کا حصول آسان بنانے کے سلسلے میں ایڈوائزری جاری کی جاچکی ہے۔ نیز اس کے مستزاد  مونوکلر وِژن والے افراد کیلئے ایڈوائزری پہلے ہی جاری کی جاچکی ہے۔

وزارت کو نمائندوں سے تجویز موصول ہوئی کہ رنگوں کی شناخت سے محروم افرادڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے میں اہل نہیں ہیں کیوں کہ جسمانی فٹنس (فارم-1) یا میڈیکل سرٹیفکیٹ (فارم- 1 اے ) میں اس بارے میں اقرارنامہ کرنے کی ضرورت ان کے لئے اسے مشکل بنادیتی ہے۔

اس معاملے کو طبی ماہرین کے رو برو اٹھایا گیا نیز ان سے مشورہ طلب کیا گیا جو مشورے موصول ہوئے ان کے مطابق ہلکے یا اوسط سطح پر رنگوں کی شناخت سے محروم افراد کو گاڑی چلانے کی اجازت دی جانی چاہئے اور صرف بہت زیادہ رنگوں کی شناخت سے محروم افراد پر ہی گاڑی چلانے کی پابندی عائد کرنی چاہئے۔ دنیا کے دوسرے ملکوں میں بھی اس کی اجازت دی گئی ہے۔ اس کے مطابق تجاویز اور مشورے طلب کرنے کیلئے ایک مسودہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

-----------------------

 

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 3548



(Release ID: 1634700) Visitor Counter : 145