وزارت دفاع

آپریشن سمدر سیتو کے تحت آئی این ایس جل اشو نے بندر عباس ، ایران میں بھارتی باشندگان کو سوار کیا

Posted On: 26 JUN 2020 11:38AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 26جون، 2020،آئی این ایس جل اشو ایران کی بندر گاہ بندر عباس پر 24جون 2020 کو پہنچ گیا اور 25جون 2020 کو بھارتی بحریہ کے آپریشن سمدر سیتو کے ایک دیگر مشن کے تحت ساحل پر لنگر انداز ہو گیا۔ اس بحری جہاز میں لازمی طبی اور سازوسامان کی اسکریننگ کےبعد 687بھارتی شہری سوار ہوئے ہیں۔

ایران کی جانب اپنے سفر کے دوران آئی این ایس جل اشو کے عملے نے انخلا کے لئے ضروری  آپریشن شروع کئے تھے ، جس میں انخلاء کئے جانے والے مسافروں کے رہنے کے مقامات کا سینیٹائزیشن، ماسک اور دیگر تحفظاتی اور آرائشی اشیا کے کٹوں کی فراہمی اور تہران میں واقع بھارتی سفار ت خانے کی جانب سے موصول ہوئی فہرست کے مطابق سوار ہونے والوں کے لئے مقامات کا تعین وغیرہ شامل تھے۔

اس بحری جہاز نے بھارتی نیوی کے ذریعے تیار کئے گئے دو ہوائی انخلائی پاڈس بھی ایرانی حکام کو سونپے۔ جل اشو پر جہاں مسافروں کو قیام کرنا ہے، انہیں تین زونوں میں منقسم کیا گیا ہے، کووڈ اُنیس کے لئے درکار حفظ ما تقدم کے اقدامات پر عمل کرتے ہوئے وائٹ زون کو جہاز کے عملے کے لئے ، جہاز کے عملے اور جہاز کے افسران کے لئے نشان زد کیاگیا ہے، جہاں وہ ایک دوسرے کے اکثر رابطے میں آ سکتے ہیں۔ یہ بحری جہاز 25جون 2020 کو روانگی کی کار روئیاں  مکمل کرنے کے بعد  دیرشام بندرعباس سے واپسی کے لئے روانہ ہوا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017P9W.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔ک ا۔

U- 3535

                      



(Release ID: 1634475) Visitor Counter : 194