وزیراعظم کا دفتر

بہاراور اترپردیش میں زبردست بارش اور آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں لاحق ہونے والے جانی اتلاف پر وزیراعظم کی تعزیت

Posted On: 25 JUN 2020 9:06PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  25 جون 2020، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے بہار اور اترپردیش کی ریاستوں کے متعدد حصوں میں ہونے والی زبردست بارش اور گرنے والی آسمانی بجلی کے نتیجے میں رونما ہونے والے جانی اتلاف پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بہار اور اترپردیش کے کچھ ضلعوں میں زبردست بارش اور آسمانی بجلی گرنے سے کئی افراد کے جانی اتلاف  کی اندوہناک خبر موصول ہوئی۔ ریاستی حکومتیں مستعدی کے ساتھ راحت کاری میں مصروف ہیں۔ اس قدرتی آفت میں، جن لوگوں کو اپنی جان گنوانی پڑی ہے، ان کے متعلقین کے تئیں میں اپنی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-3523

م ن۔   ت ع۔

 

 



(Release ID: 1634429) Visitor Counter : 120