بجلی کی وزارت

پی ایف سی نے ایک لاکھ کروڑ روپئے سے زیادہ کے قرضے منظور کرکے مالی سال 2019-20 کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا

Posted On: 25 JUN 2020 4:33PM by PIB Delhi

نئی دہلی،25 جون،         پاور فائنانس کارپوریشن (پی ایف سی) نے جو بجلی کے سیکٹر میں ایک سرکردہ این بی ایف سی ہے اور بجلی کی وزارت کے تحت ایک مرکزی پی ایس یو ہے۔مال سال 2019-20 (اپریل تا مارچ)، کووڈ-19 کی بیماری سمیت  متعدد چیلنجوں کے باوجود کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔

قرضہ دینے والے اس ادارے نے پچھلے مالی سال میں ایک لاکھ کروڑ روپئے  سے زیادہ کے قرضے منظور کرکے  اور تقریباً 68000 کروڑ روپئے کے قرضے تقسیم کرکے ایک اچھی مال کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ متعلقہ سال کی خصوصیت کووڈ-19 کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عائد کیے گئے ملک گیر لاک ڈاؤن کے باوجود مارچ 2020 کے آخری ہفتے میں 11000 کروڑ روپئے  کی تقسیم تھی۔ مضبوط اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے نگرانی ڈھانچے کی مدد سے پی ایف سی نے قابل قدر مقدارمیں قرضے تقسیم کیے حالانکہ اس کے ملازمین گھر سے کام کر رہےتھے۔

سال کے دوران پی ایف سی نے  اپنے مالیے میں 16 فیصد کا اضافہ درج کیا جبکہ اس نے  رقومات کی لاگت میں 16 بی پی ایس کا بندوبست رکھا۔ کمپنی کے خالص این پی ایز 4.55 فیصد سے  کم ہوکر3.8 فیصد رہ گئے جس سے  قرضہ دینے والے اس مالی ادارے کی زبردست کارکردگی کا اظہار ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی نے قرضوں کے اثاثوں میں 10 فیصد کی بڑھوتری درج کی، رقموں کی لاگت میں  16 فیصد بی ایس پی کی کمی درج کی اور سود کے پھیلاؤ میں 16 بی پی ایس کا اضافہ درج کیا۔اس کے علاوہ متعلقہ مالی سال کے دوران پی ایف سی نے دشواری کا شکار2700 کروڑ روپئے کی مالیت کے دو پروجیکٹوں رتن انڈیا امراوتی اور جی ایم آر چھتیس گڑھ کے مسئلوں کو حل کیا۔

چیلنج بھرے ماحول کے دوران او وائی او خالص منافع مالی 2020 کے لیے 6788 کروڑ روپئے  مالی سال 2019 کے 6953 کروڑ روپئے سے زیادہ ہےجس میں  کارپوریٹ ٹیکس کی شرح میں تبدیلی کی وجہ سے ڈی ٹی اے کا ایک بار کا اثر شامل نہیں ہے۔ مال سال 2020 کے  آخری 45 دنوں میں زر مبادلہ کی شرح میں 6 فیصد کے غیر معمولی اتار چڑھاؤ کی وجہ سے بھی منافع متاثر ہوا ہے۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:3520



(Release ID: 1634400) Visitor Counter : 85