وزارتِ تعلیم

فروغ انسانی وسائل کی وزارت نے سال 2020-21 کے لئے این سی ای آر ٹی کے لئے لائحۂ عمل جاری کیا

Posted On: 24 JUN 2020 5:12PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  24/جون 2020 ۔ ’آتم نربھر بھارت‘ کے تحت بنیادی خواندگی اور عددی مشن (فاؤنڈیشنل لٹریسی اینڈ نیومیریسی مشن) کے قیام کے فیصلے اور آموزشی نتائج (لرننگ آؤٹ کم) پر مرکوز نقطہ نظر کی سمت میں ’سمگر سکشا‘ پر توجہ کے پیش نظر یہ انتہائی ضروری ہے کہ این سی ای آر ٹی مؤثر اور مرحلہ طریقے سے انھیں نافذ کرنے کے لئے ضروری وسائل فروغ دے۔ اس سے طلبہ کے آموزشی نتائج اور لرننگ یعنی سیکھنے کی سطحوں میں ہمہ رخی بہتری کی راہ ہموار ہوگی۔ اسے پیش نظر رکھتے ہوئے فروغ انسانی وسائل کی وزارت نے اسکولی تعلیم اور خواندگی محکمہ ڈی او ایس ای ایل نے این سی ای آر کو سال 2020-21 میں ترجیحی بنیاد پر درجہ ذیل کام کرنے کی ہدایت دی ہے:

آموزشی نتائج (ایل او)

این سی ای آر ٹی کے ذریعے تیار کیے گئے گریڈ ایک سے گریڈ 10 کے لئے آموزشی نتائج کے نفاذ کے لئے:

  1. ہر سبجیکٹ کے لئے اور ہر گریڈ کے لئے ہر لرننگ آؤٹ کم کی وضاحت کرنے والے انفوگرافکس / پوسٹروں / پرزنٹیشن کو پورا کرلیا جائے گا۔ درجہ ایک سے 5 کے لئے اکتوبر 2020 تک، درجہ 6 سے 12 کے لئے مارچ 2021 تک۔
  2. ہر گریڈ کے اساتذہ کے لئے آن لائن اساتذہ تدریسی نصاب۔ درجہ ایک سے 5 کے لئے مختلف مراحل میں دسمبر 2020 تک، اور درجہ 6 سے 12 کے لئے مختلف مراحل میں جون 2021 تک۔
  3. کووڈ-19 کے دور میں خاص طور پر کسی بھی طرح کی ڈیجیٹل / آن لائن رسائی کی سہولت سے محروم طلبہ کے لئے پورے نصاب کی خاطر معاونتی / متبادل اکیڈمک تعلیمی مواد تیار کریں۔ درجہ ایک سے 5 تک کے لئے مختلف مراحل میں دسمبر 2020 تک، درجہ 6 سے 12 کے لئے مختلف مراحل میں جون 2021 تک۔
  4. مہارت کے کم از کم دو سطحوں پر ہر ایک گریڈ کے لئے ہر سبجیکٹ کے ہر لرننگ آؤٹ کم کی پیمائش کے لئے ہر ایک میں کم از کم 10 آئیٹم / سوالات تیار کئے جائیں گے۔ درجہ ایک سے 5 کے لئے نومبر 2020 تک، باقی درجات کے لئے مارچ 2021 تک۔
  5. این اے ایس 2017 کی بنیاد پر این سی ای آر ٹی کے ذریعے ہارڈ اسپاٹس کی پہچان کی گئی ہے۔ ہارڈ اسپارٹس کو آسان اور واضح کرنے کے لئے مواد تیار کیا جائے گا۔ درجہ ایک سے 5 کے لئے دسمبر 2020 تک، باقی درجات کے لئے مارچ 2021 تک۔

نیا قومی نصابی فریم ورک (این سی ایف)

اسکولی تعلیم کے لئے نئے قومی نصابی فریم ورک (این سی ایف) کی بھی شروع کردی گئی ہے۔ یہ امید کی جارہی ہے کہ این سی ای آر ٹی نئے این سی ایف کے مطابق ہی نصابی کتابوں میں تبدیلی کرے گی۔ سبجیکٹ کے ماہرین اسکولی تعلیم کے لئے عمل کا آغاز کریں گے اور دسمبر 2020 تک عبوری رپورٹ دیں گے۔

نصابی کتابوں کو نئی شکل دیتے وقت یہ یقینی بنایا جائے گا کہ نصابی کتابوں میں صرف اصل مواد ہی ہو۔ اس کے علاوہ ایک بات یہ بھی ہے کہ نصابی کتابوں کا کاگنیٹیو لوڈ (علمی وزن) بے حد زیادہ ہے۔ اضافی شعبوں جیسے کہ تخلیقی سوچ، لائف اسکلس، ہندوستانی اقدار، فن اور ہم آہنگی وغیرہ کو مربوط کرنے کی ضرورت ہے۔ این سی ای آر ٹی اس کے ساتھ ہی نئی نصابی کتابوں کے لے آؤٹ اور ڈیزائن پر بھی کافی پہلے سے ہی کام کرنا شروع کردے گی۔ حالانکہ نئی نصابی کتابوں کو نئے این سی ایف کی بنیاد پر ہی لکھا جائے گا۔ نئے این سی ایف کے مارچ 2021 تک تیار ہوجانے کی امید ہے۔

آتم نربھر بھارت کے تحت پی ایم ای-ودیا کے لئے این سی ای آر ٹی کے ذریعے سوایم پربھا چینلوں (1 درجہ 1 چینل) درجہ ایک سے 12 کے لئے مواد (کنٹینٹ) تیار کرنے اور اسی سال اگست تک چینل شروع کردینے کی بھی امید ہے۔

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 3496



(Release ID: 1634202) Visitor Counter : 199