وزارت دفاع

بھارتی مسلح افواج کے دستے نے روس کے ماسکو میں یومِ فتح کی پریڈ میں شرکت کی

Posted On: 24 JUN 2020 4:50PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،24 جون  / روس  1941 ء سے 1945 ء  کے درمیان  عظیم  حب الوطنی کی جنگ  میں  ، اُس وقت کے سویویت عوام کے ذریعے حاصل کی گئی فتح کی 75 ویں سالگرہ منا رہا ہے ۔  بھارتی مسلح افواج کے دستے نے  24 جون ، 2020 ء کو ماسکو کے  ریڈ اسکوائر میں یومِ فتح کی پریڈ میں شرکت کی  ۔   بھارتی مسلح افواج  کی تینوں شاخوں  کا دستہ   75 فوجیوں پر  مشتمل ہے ، جس میں ہر رینک کے افسران موجود ہیں اور انہوں نے  روس کی مسلح افواج  اور دیگر 17 ملکوں کی افواج کے دستوں کے ساتھ  مارچ کیا ۔  وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ  اِس موقع  کے لئے مدعو کی گئی اہم شخصیات میں شامل تھے ۔

          دوسری جنگِ عظیم کے دوران برطانوی بھارتی مسلح افواج  متحد فورسز  میں سب سے  بڑا دستہ تھا ، جس نے شمالی اور مشرقی  افریقی مہم  ، مغربی ریگستانی مہم اور یوروپین تھیٹر   نے نازی  قوتوں کے خلاف لڑائی لڑی ۔  ان جنگوں میں بھارت کے 87000 سے زیادہ فوجیوں  نے اپنی جانیں  قربان کیں اور اس کے علاوہ 34354 فوجی زخمی ہوئے ۔  بھارتی فوج  نہ صرف تمام  محاذوں پر لڑی بلکہ اُس نے جنوبی ، ایران کے راستے اشیاء کی سپلائی کو یقینی بنایا اور  اُن کے فراہم کردہ ہتھیار ، گولی بارود اور فاضل پرزے وغیرہ اور خوراک سوویت  یونین ، ایران اور عراق تک پہنچی ۔  بھارتی فوجیوں  کی بہادری کے لئے انہیں 4000  سے زیادہ تمغوں سے نوازا گیا ، جن میں  18 وکٹوریہ کراس اور جارج کراس شامل تھے ۔  اس کے علاوہ ، اُس وقت کے سوویت یونین نے بھارتی مسلح افواج کی بہادری کی ستائش کرتے ہوئے 23 مئی ، 1944 ء کو  یو ایس ایس آر کے سپریم سوویت  کا پریسیڈیم ، جس پر میخائل کیلینن  اور الیگزینڈر گورکِن نے دستخط کئے ، رائل انڈین آرمی  سروس کور کے  صوبیدار  نارائن راؤ نکم  اور حولدار گجیندر چندر کو  آڈر آف ریڈ اسکوائر سے نوازا ۔

         

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No.  3493



(Release ID: 1634041) Visitor Counter : 210