وزارت دفاع

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ کا ماسکو میں میڈیا سے گفت وشنید کے دوران  دیا گیا پریس بیان

Posted On: 23 JUN 2020 9:48PM by PIB Delhi

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ کے ذریعے 23 جون 2020 کو ماسکو میں پریس کو جاری کیے گیے بیان کے اصل متن کا ترجمہ درج ذیل ہے۔

میں روس کی وزارت دفاع کی دعوت پر یوم فتح کی پریڈ کی 75ویں سالگرہ میں شریک ہونے کے لیے ماسکو میں ہوں، جو روس اور پوری دنیا کے لیے سب سے مبارک  موقع ہے۔ دوسری جنگ عظیم میں فتح حاصل کرنے کے لیے روسی لوگوں کی بے پناہ قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے ہم انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ لاکھوں بھارتی سپاہیوں نے اس جنگ میں حصہ لیا اور انہیں زبردست جانی اتلاف کا سامنا کرنا پڑا۔ ان میں سے کئی جنگ کے دوران سوویت فوج کو مدد فراہم کرنے کی کوششوں سے وابستہ تھے۔ اس لیے یہ ایک اعزاز کی بات ہے کہ کل ریڈ اسکوائر میں ایک بھارتی فوجی ٹکڑی بھی مارچ کرے گی۔ یہ ہمارے دونوں ملکوں کے مسلح دستوں کے مابین دیرینہ دوستانہ تعلقات کی علامت ہے۔

میرا ماسکو کا یہ سفر کووڈ عالمی وبائی مرض کے پھیلاؤ کے بعد بھارت سے کسی مجاز وفد کا پہلا بیرون ملک سفر ہے۔ یہ ہماری خصوصی دوستی کی نشانی ہے۔ اس عالمی وبائی مرض کی تمام مشکلات کے باوجود ہمارے باہمی تعلقات مختلف سطحوں پر اچھے روابط قائم کیے ہوئے ہیں۔ ہم اس سال کے آخر میں وزیراعظم مودی کی دعوت پر روسی وفاق کے صدر عالی جناب ولادیمیر پتن کے دورہ ہند کے منتظر ہیں۔

 بھارت- روس تعلقات ایک خصوصی اور مراعات پر مبنی عسکری شراکت داری ہیں۔ہماری دفاعی تعلقات اس کے اہم ستون ہیں۔ مجھے ڈپٹی وزیراعظم یوری بوریسوف کے ساتھ اپنے دفاعی تعلقات کا تجزیہ کرنے کا موقع حاصل ہوا اور عالمی وبائی مرض سے متعلق بندشوں کے باوجود اس ہوٹل میں آنے کے اعزاز کے لیے میں ان کا شکریہ اداکرتا ہوں۔ ہماری گفت وشنید کافی مثبت اور بار آور رہی۔ مجھے یقین دلایا گیا ہے کہ موجودہ معاہدات کو برقرار رکھا جائے گا اور نہ صرف برقرار رکھا جائے گا ،بلکہ کئی معاملات میں انہیں کم وقت میں آگے بڑھایا جائے گا۔ ہماری تمام تجاویز پر روس کی جانب سے مثبت ردعمل حاصل ہوا ہے۔ میں اپنی گفت وشنید سے پوری طرح مطمئن ہوں۔

اس سے پہلے آج  صبح دفاع سکریٹری اجے کمار نے اپنے ہم عہدہ ڈپٹی وزیردفاع فومن کے ساتھ تبادلہ خیالات کیے ہیں۔ میں پورے اعتماد کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ بھارت اور روس کے درمیان روایتی دوستی مضبوط رہے گی۔ ہمارے باہمی مفادات مستحکم ہیں اور ہم ہمارے خصوصی دوستانہ جذبات کے ساتھ مستقبل میں تعاون کی توقع رکھتے ہیں۔

میں کل 75ویں یوم فتح کی  پریڈ میں شریک ہونے کا مشتاق ہوں۔ میں روس کے دوست عوام کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ بطور خاص ان معمر شخصیات کو ،جنہوں نے ہماری مشترکہ سلامتی میں قابل ذکر تعاون دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-3468

م ن۔   ت ع۔



(Release ID: 1633853) Visitor Counter : 174