سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
تعمیراتی کاموں کے سامان کے لیے استعمال ہونے والی موٹر گاڑیوں، ٹریکٹروں اور ہارویسٹروں کے لیے بی ایس-IV اخراج کے ضابطوں کے التوا کے لیے موٹر گاڑیوں کے قوانین میں ترمیم کی تجویزیں طلب کی گئی ہیں
Posted On:
23 JUN 2020 12:28PM by PIB Delhi
نئی دہلی،23 جون، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے تعمیراتی سامان میں استعمال ہونے والی موٹر گاڑیوں، ٹریکٹروں اور ہارویسٹروں کے لیے بی ایس – IV اخراج کے ضابطوں کو ملتوی کرنے کے سلسلے میں موٹر گاڑیوں کے قوانین میں مجوزہ ترمیم کے بارےمیں عام پبلک سمیت تمام ساتھیوں سے تجویزیں طلب کی گئی ہیں اور ان کی رائے مانگی گئی ہے۔ اس سلسلےمیں ایک نوٹیفکیشن19 جون کو جاری کیا گیا ہے جسے www.morth.gov.in پر دیکھا جاسکتا ہے۔
اخراج کے طریقوں کے اگلے مرحلے پر عمل درآمد میں کچھ وقت دینے کے لیے وزارت زراعت اور تعمیراتی سامان تیار کرنے والوں کی درخواست پر وزارت نے ایک نوٹیفکیشن کا مسودہ جی ایس آر393(ای) 19 جون 2020 کو جاری کیا ہے۔ اس پر کووڈ-19 کی صورت حال کے پیش نظر اس سال یکم اکتوبر سے عمل کیا جائے گا۔ اس درخواست کو دیکھتے ہوئے وزارت نے بی ایس (سی ای وی / ٹی آر ای ایم)-IV اخراج کے ضابطوں کے بارے میں نوٹیفکیشن کا مسودہ جاری کیا ہے جو تعمیراتی سامان لے جانے والی موٹر گاڑیوں ، ٹریکٹروں اور ہارویسٹروں کے لیے اسے یکم اکتوبر 2020 سے ملتوی کرکے یکم اکتوبر 2021 تک کرنے کے لیے کہا گیاہے۔ اس میں اس معاملے سے دلچسپی رکھنے والے افراد سے تجاویز طلب کی گئی ہیں۔
اس سلسلے میں تجاویز یا رائے کوسڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری (ای وی ایل) کو ٹرانسپورٹ بھون، پارلیمنٹ اسٹریٹ نئی دہلی 110001 کو (ای - میلjspb-morth[at]gov[dot]in) 18 جولائی 2020 تک بھیجا جاسکتا ہے۔
****************
م ن۔ اج ۔ ر ا
U:3456
(Release ID: 1633842)
Visitor Counter : 166