کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

جناب سدانند گوڑا نے تالچیر فرٹیلائزرز لمیٹیڈ کے کام کاج کا جائزہ لیا

Posted On: 23 JUN 2020 5:22PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  23 جون 2020،    کیمیکلز اور فرٹیلائزرز کے وزیر جناب ڈی وی سدانند گوڑا نےتالچیر فرٹیلائزرز لمیٹیڈ کےایم ڈی جناب ایس این یادو اور  ڈائرکٹر (آپریشنز) کے ساتھ ایک میٹنگ میں  تالچیر فرٹیلائزرز لمیٹیڈ کے کام کاج کا جائزہ لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20200623-WA0042CH6L.jpg

                                                                           

تالچیر فرٹیلائزرز لمیٹیڈ، تالچیر، اوڈیشہ میں 12.7 ایم ٹی سالانہ صلاحیت والی ایک یوریا یونٹ  قائم کررہا ہے۔ یہ   ایک جوائنٹ وینچر کمپنی (جے وی سی) ہے  جس کو جی اے آئی ایل ، سی آئی ایل، آر سی ایف اور ایف سی آئی ایل کے ذریعہ  فروغ دیا جارہا ہے۔ مکمل ہونے پر یوریا کے پروڈکشن کے لئےکول گیسی فکیشن ٹکنالوجی استعمال کرنے والی ہندوستان میں اپنی قسم کی یہ پہلی  یونٹ ہوگی۔اس پروجیکٹ کی تخمینہ لاگت تقریباً 13270 کروڑ روپے ہے۔اس پروجیکٹ  کی کامیابی کے ساتھ تکمیل سے  برآمد کئے جانے والے یوریا پر ہندوستان کا انحصار کم ہوجائے گا اور  توقع ہے کہ اس سے  سینکڑوں براہ راست اور بالواسطہ  روزگار پیدا ہوں گے۔

میٹنگ کے دوران جناب ایس این یادو نے  پروجیکٹ کے کام کاج کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی اور کووڈ۔ 19 بحران کی وجہ سے  پروجیکٹ کے کام میں   پیش آنے والے مختلف  چیلنجوں کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ  کام مئی سے ہی شروع ہوا ہے اور اس نے رفتار پکڑ لی ہے  ۔لیکن سفر کرنے پر  لگی پابندیوں اور مزدوروں کی کمی جیسے مسائل کی وجہ سے  پروجیکٹ کی تکمیل میں  آج تک  تقریباً چھ ماہ کی تاخیر ہوئی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پروجیکٹ اپنی مقررہ  مدت میں شروع ہوجائے گا۔

وزیر موصوف نے کہا کہ کووڈ کی صورتحال کی وجہ سے  فی الحال پروجیکٹ کے کام میں  تاخیر ہوئی ہے لیکن ہمیں مستقبل میں  تیز رفتار سے کام انجام دیتے ہوئے  موجودہ تاخیر کی بھرپائی کے لئے تیار رہنا ہوگا تاکہ  یہ پروجیکٹ  اپنی مقررہ مدت  یعنی ستمبر 2023 تک مکمل ہوجائے اور کام شروع کردے۔شروع ہونے پر راما گنڈم گورکھپور، برونی اور سندڑی کے چار دیگر  بحالی کے پروجیکٹوں کے ساتھ ساتھ  ٹی ایف ایل یوریا کے پروڈکشن میں  کفیلی حاصل کرنے کے  وزیراعظم کے ویژن کو  عملے جامہ پہنانے میں  کامیاب ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-3458

                          


(Release ID: 1633834) Visitor Counter : 147