وزارت خزانہ

سی بی آئی سی تُرنت کسٹم کے تحت کاغذ کے استعمال کے بغیر برآمدات کو یقینی بناتی ہے

Posted On: 23 JUN 2020 11:48AM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،23 جون  / بالواسطہ ٹیکسوں اور کسٹمز کے مرکزی بورڈ  ( سی بی آئی سی ) کے چیئرمین   جناب اجیت کمار نے کل یہاں ایک سکیور کیو آر کوڈیڈ شپنگ بل   کا آغاز کیا ، جو   کسٹمز کی جانب سے برآمدات کی منظوری کے بعد بر آمد کاروں کو  الیکٹرانک ذرائع سے بھیجا جائے گا ۔  اس سے ایک جانب برآمدات کے  ثبوت کے لئے  کسٹمز افسروں سے رجوع کرنے کی  برآمد کاروں کو ضرورت نہیں ہو گی اور  اس سے  برآمداتی کسٹمز کا پورا عمل  شپنگ بل داخل کرنے سے لے کر برآمد کرنے کے اجازت نامے تک پوری طرح الیکٹرانک ہو جائے گا ۔

           آج کا یہ اقدام  سی بی آئی سی کی جانب سے  " آمنا سامنا کئے بغیر ، کاغذ استعمال کئے بغیر اور رابطہ کئے بغیر " کام کرنے  کے تُرنت کسٹمز پروگرام  کو پورا کرنے کے عہد کی جانب اٹھایا گیا قدم ہے ۔ یہ اصلاحات درآمد کاروں ، بر آمد کاروں اور دیگر فریقوں  کے وقت اور لاگت کی بچت کرنے کے لئے ڈجیٹل ٹیکنا لوجی  کے استعمال میں اضافہ کرکے   عالمی بینک  کے ٹریڈنگ ایکراس باڈر کے پیمانوں میں  بھارت کی درجہ بندی کو  بہتر بنانے کے لئے کی گئی ہیں ۔

          بر آمدات کے لئے کاغذ کے بغیر دستاویز تیار کرنے کا  یہ عمل،  اُس اقدام کی طرح ہے ، جو 15 اپریل ، 2020 ء کو درآمدات کے لئے شروع کیا گیا تھا ۔ شپنگ بل کی الیکٹرانک منتقلی  ، اِن دستاویزات کی کاغذ پر پرنٹ آؤٹ نکالنے کی ضرورت کو ختم کر دے گی اور اس طرح گرین کسٹمز کو فروغ دے گی ۔ یہ بات بھی اہم ہے کہ برآمد کاروں کو ، اِس مقصد کے لئے کسٹمز ہاؤس نہیں جانا پڑے گا اور وہ اِس وقت کو  اپنے کاروبار  کو فروغ دینے میں استعمال کر سکیں گے ۔

          جناب اجیت  کمار نے  مطلع کیا کہ یہ کوشش کسٹمز  کی منظوری کے عمل کو زیادہ شفاف اور تیز تر بنانے کے لئے ٹیکنا لوجی کے استعمال   میں اضافے کی خاطر  کی گئی ہے ۔ تُرنت کسٹمز  ، جس کا  خاص مقصد فیس لیس اسسمنٹ ہے ،   یکم جنوری  ، 2021 ء سے پورے  ملک میں  مرحلہ وار نافذ کیا جائے گا ۔

         

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )

U. No.  3452

 



(Release ID: 1633788) Visitor Counter : 232