زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

مرکزی حکومت نے پکے چھلے ہوئے ناریل کی بڑھی ہوئی کم از کم امدادی قیمتوں کا اعلان کیا


2020 کے سیزن کے لئے ایم ایس پی میں 5فیصد سے زائد کے اضافے سے لاکھوں کاشتکاروں کو فائدہ حاصل ہوگا

مرکزی حکومت نے ملک بھر میں ہر طرح کی پیداوار کرنے والے کاشتکاروں کے مفادات کو سرفہرست رکھا ہے:کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر

 جناب نریندر سنگھ تومر

Posted On: 23 JUN 2020 11:38AM by PIB Delhi

نئی دہلی، 22جون، 2020،مرکزی حکومت نے کلی طور سے پکے ہوئے چھلے ناریل یا کھوپرے کے لئے 2020 کے سیزن کے دوران کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی)، فی کوئنٹل 2700روپے قرار دی ہے۔ اس طریقے سے 2019 کے سیزن کے دوران مقررہ 2571 روپے کے مقابلے میں کم از کم امدادی قیمتوں میں 5.02فیصد کا اضافہ رونما ہو اہے۔

کاشتکاروں کی فلاح وبہبود،دیہی ترقیات اور پنچایتی راج کے وزیر جناب نریندر سنگھ تو مر نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے ملک بھر میں ہر سطح پر تمام طرح کی پیداوار کے سلسلے میں کاشتکاروں و متعلقہ طبقات کے مفادات کو اولین ترجیح دی ہے۔ پوری طرح سے پکے ہوئے چھلے ناریل کی کم از کم امدادی قیمت کے  اعلان کی وجہ سے تازہ ناریل کی خریداری آسان بنے گی۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ لاکھوں چھوٹے ناریل کاشتکاروں کو اضافہ شدہ ایم ایس پی کا فائدہ بھی حاصل ہوگا۔

جناب تومر نے کہا کہ چھوٹے ناریل کسانوں  کی فصل ہونے کے ناتے کاشتکاروں کی سطح پر اسے جمع کرنے اور کھوپرے کی شکل دینے کا انتظام کرنامعمول سے ہٹ کر ہونے والا کام ہے اور یہ عام بات نہیں ہے۔ اگرچہ پوری طرح سے پکے ہوئے کھوپرے کی کم از کم امدادی قیمت 2020 کی فصل کے سیزن کے لئے فی کوئنٹل 9960روپے مقرر کی گئی ہے۔ پھربھی چھلے ہوئے ناریل کے لئے افزوں کم از کم امدادی قیمت کے اعلان سے چھوٹے کاشتکاروں کو فوری طور پر نقدی کا حصول ممکن  ہو جاتا ہے، جس سے انہیں یہ فائدہ ہوتا ہے کہ وہ ناریل کو اپنے پاس جمع کرنے کے لئے مجبور نہیں ہوتے۔ ساتھ ہی ساتھ انہیں اس بات کا بھی فائدہ پہنچتا ہے کہ ناریل کو کھوپرا بنانے کی سہولتوں کے فقدان کا نقصان بھی انہیں نہیں اٹھانا پڑتا ہے۔ کووڈ-19 وبائی مرض کے بحران کے دور میں کم از کم امدادی قیمت میں اضافہ وہ فیصلہ ہے، جو کاشتکاروں کو راحت بہم پہنچائے گا۔ یہ وہی کاشتکار ہیں، جو اس وبائی مرض اور اس کی وجہ سے سپلائی چین میں پیدا ہونے والے رخنے سے پہلے ہی  کافی متاثر ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔ک ا۔

U- 3445

                      



(Release ID: 1633592) Visitor Counter : 201