ریلوے کی وزارت
بھارت کے ریلوے کے محکمے کے کووڈ کی دیکھ بھال کے کوچوں کا استعمال شروع ہوگیا ہے
یو پی میں وارانسی ڈویژن کے مئو جنکشن پر 59 مشتبہ مریضوں کو داخل کیا گیا ہے جبکہ 8 مریضوں کو پہلے ہی ڈسچارج کردیا گیا ہے
بھارت کے ریلوے کے محکمے نے وبائی بیماری کے خلاف لڑائی میں بھارت کی ہرممکن مدد کرنے کا عزم کر رکھا ہے
بھارت کے ریلوےکے محکمے نے 5 ریاستوں میں کووڈکی دیکھ بھال کے 960 کوچوں کا انتظام کیا ہے
اترپردیش میں 23 مختلف مقامات پر کووڈ کی دیکھ بھال کے کل ملاکر 372 کوچوں کا بندوبست کیا گیا ہے
دہلی کے 9 مقامات پر 503 کوچوں سے کام لیا جارہا ہے
بھارت کے ریلوے کے محکمے نے قومی کاز میں اپنی مدد کے تحت ریلوے کوچوں کو کووڈ کی دیکھ بھال کے مراکز میں تبدیل کردیا ہے
چھ مئی 2020 کو صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کی وزارت کی طرف سے جاری کیے گئےکام کے معیاری طریقہ کا کے مطابق ڈاکٹر اور نیم طبی عملہ ریاستوں کی طرف سے فراہم کیا جائے گا
ریاستی حکومت کے اہلکاروں کی مدد کے لیے کوچوں کے ہر ایک مقام پر دو رابطہ افسر مقرر کیے گئے
موسمی حالات کو دیکھتے ہوئے کوچوں کے اندرصحیح درجہ حرارت برقرار رکھنے کی تمام کوششیں کی جارہی ہیں
کووڈ کے مریضوں کی دیکھ بھال میں ریاستی حکومت کی ہرممکن کوشش م
Posted On:
22 JUN 2020 6:50PM by PIB Delhi
نئی دہلی،22 جون، کووڈ-19 کے خلاف لڑائی کو جاری رکھتے ہوئے بھارت کے ریلوے کے محکمے نے مختلف ریاستوں میں کووڈ کوچوں کا انتظام کیا ہے جن میں کورونا کے مریضوں کی دیکھ بھال کی جائے گی۔20 جون 2020 کو وارانسی ڈویژن کے مئو جنکشن پر کووڈ کوچوں میں 42 مشتبہ مریضوں کو داخل کیا گیا اور 21 جون 2020 کو 17 مریضوں کو داخل کیا گیا۔ 8 مریضوں کو پہلے ہی ڈسچارج کیاجاچکا ہے۔
بھارت کا ریلوے کا محکمہ ریاستی حکومتوں کی صحت کی دیکھ بھال کی کوششوں میں ہرممکن مدد کر رہا ہے۔ بھارت کے ریلوے کے محکمے نے ریاستوں کو 5231 کووڈ کی دیکھ بھال کے کوچ فراہم کرنے کی تیاری کرلی ہے۔ زونل ریلوے نے ان کوچوں کو کووڈ کی دیکھ بھال کے مراکز میں تبدیل کردیا ہے جنھیں بہت ہلکے / ہلکے کیسوں کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
فی الوقت بھارت کے ریلوے کے محکمے نے پانچ ریاستوں یعنی دہلی، اترپردیش، آندھراپردیش، تلنگانہ اور مدھیہ پردیش میں کل ملا کر کووڈ کی دیکھ بھال کے 960 کوچوں کا انتظام کیا ہے۔ان 960 کووڈ کی دیکھ بھال کے کوچوں میں سے 503 دہلی میں، 20 آندھراپردیش میں ، 60 تلنگانہ میں ، 372 اترپردیش میں اور پانچ مدھیہ پردیش میں رکھے گئے ہیں۔
دہلی میں کووڈکی دیکھ بھال کے 503 کوچوں کا بندوبست 9 مقامات پر کیا گیا ہے۔ کووڈ کی دیکھ بھال کے 50 کوچوں کا انتظام شکور بستی میں،267 کا آنندوہار میں، 21 کا دہلی صفدر جنگ میں ، 50 کا دہلی سرائے روہیلا میں ، 33 کا دہلی کینٹ میں، 30 کا آدرش نگر میں ، 13 کا دہلی شاہدرہ میں، 13 کا تغلق آباد میں اور 26 کا پٹیل نگر میں انتظام کیا گیا ہے۔
اترپردیش میں کووڈ کی دیکھ بھال کے کل ملا کر 372 کوچوں کا انتظام کیا گیا ہے جو 23 مقامات پر رکھے گئے ہیں۔ یعنی پنڈت دین دیال اپادھیائے جنکشن، لکھنؤ، وارانسی، بدھوہی، فیض آباد، سہارنپور، مرزا پور، صوبے دار گنج، کانپور، جھانسی، جھانسی ورکشاپ، ا ٓگرہ، ناکھا جنگل، گونڈہ، نوتنوا، بہرائچ، وارانسی شہر،مندوادی، مئو، بھٹنی، بریلی شہر، فرخ ا ٓباد اور کاس گنج۔
مدھیہ پردیش میں گوالیار کے مقام پر کووڈ کی دیکھ بھال کے کل ملاکر پانچ کوچوں کا بندوبست کیا گیا ہے۔ آندھراپردیش میں وجے واڑا کے مقام پر کووڈ کی دیکھ بھال کے 20 کوچوں کا انتظا م کیا گیا جبکہ تلنگانہ میں تین مختلف مقامات یعنی سکندرآباد،کچ گوڑا اور عادل آباد میں کووڈکی دیکھ بھال کے 60 کوچوں کا بندوبست کیا گیا ہے۔
بھارت سرکار کی صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کی وزارت کے رہنما خطوط کے مطابق ان ریاستی حکومتوں نے بھارت کے محکمہ ریلوے کو درخواست بھیجی تھی جس کے نتیجے میں ریلوے کے محکمے نے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے ان کوچوں کا بندوبست کیا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارت کا ریلوے کا محکمہ قومی کاز میں اپنی مدد کے طور پر کووڈ کی دیکھ بھال کے مرکزوں کے طور پر کوچوں کے سروس پرووائڈرکے طورپر کام کر رہا ہے۔ ڈاکٹروں اور طبی عملے کا انتظام ریاستی حکومتوں کے ذمے ہے۔ یہ کام 6 مئی 2020 کو صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کی وزارت کی طرف سے جاری کیے گئے رہنما خطوط کے مطابق ہے۔
ریاستی حکومت کے اہلکاروں کی مدد کے لیے ریلوے کا محکمہ کوچوں کے ہر مقام پر دو رابطہ افسر مقرر کر رہا ہے۔ موسمی حالات کو دیکھتے ہوئے کوچوں کے اندر درجہ حرارت کو کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔ ریلوے کا محکمہ کووڈکے مریضوں کی دیکھ بھال میں ریاستی حکومتوں کی ہر ممکن طریقے پر مدد کر رہا ہے۔
یہ بات قابل توجہ ہے کہ ان کوچوں کو بہت ہلکے کیسوں کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے جنھیں صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کی وزارت کے رہنما خطوط کے مطابق کووڈ مرکز میں بھیجا جاتا ہے۔ ان کوچوں کا استعمال ایسے علاقوں میں کیا جاتا ہے جہاں ریاست اپنی تمام سہولتیں پوری کرچکی ہے اور اسے کووڈ کے مشتبہ اورمصدقہ دونوں قسم کے کیسوں کے لیے الگ تھلگ رکھنے کی سہولت میں مدد کی ضرورت ہے۔ یہ سہولتیں صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کی وزارت اور نیتی آیوگ کی طرف سے بنائے گئے مربوط منصوبے کا ایک حصہ ہیں۔
****************
م ن۔ اج ۔ ر ا
U:3429
(Release ID: 1633509)
Visitor Counter : 211