وزارت سیاحت

سیاحت کی وزارت نے دیکھو اپنا دیش ویبینار سیریز کے تحت یوگا کے بین الاقوامی دن کے موقع پر اپنا 35 واں ویبینار " بھارت یوگا کی منزل " کے طور پر پیش کیا

Posted On: 22 JUN 2020 3:22PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،22 جون  / صحت کی سائنس میں  ہمارے ملک کی قدیم  اور مفید  روایت  - یوگا کو اجاگر کرنے  اور سیاحت کے ایک  موضوع کے طور پر اس کے امکانات کو  اجاگر کرنے کی خاطر سیاحت کی وزارت نے دیکھو اپنا دیش ویبینار سیریز کے تحت " بھارت یوگا کی منزل  " کے موضوع پر ایک ویبینار پیش کیا ۔ یوگا کے بین الاقوامی دن کے موقع پر اِس ویبینار میں یوگا کے موجودہ منظر نامے اور اس بات کو اجاگر کیا گیا کہ کس طرح  یوگا کو  وسیع البنیاد بنایا جا سکتا ہے اور یہ بھارت میں سیاحت کو فروغ دے سکتا ہے ۔  دیکھو اپنا دیش ویبینار سیریز   ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے تحت  بھارت کے  مالا مال تنوع  کو اجاگر کرنے کی ایک کوشش ہے ۔  

          21 جون ، 2020 ء کو  دیکھو اپنا دیش ویبینار کے 35 ویں اجلاس کی نظامت  سیاحت  کی وزارت میں  اے ڈی جی محترمہ روپیندر برار نے کی ، جب کہ  مدھیہ پردیش میں  مہوا وَن کے بانی اور گرین وے کے سی ای او  جناب اچل  مہرا  نے  اِس اجلاس   کی صدارت   کی ۔ ایک یوگا ٹیچر کے طور پر   جناب اچل  ممبئی میں مسلسل پڑھاتے ہیں  اور انہوں نے برطانیہ  ، پیرس کے بین الاقوامی یوگا  فیسٹیول میں بھی پڑھایا ہے  اور وہ  پنچ   میں اپنے ریزورٹ میں مسلسل یوگا ریٹریٹ   منعقد کرتے ہیں ۔  

          ہمارے مقرر جناب اچل مہرا نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی  کی کوششوں  کی ستائش کرتے ہوئے  اجلاس کا آغاز کیا  ، جنہوں نے اقوامِ متحدہ  میں اپنے خطاب میں   21 جون کو  یوگا کے بین الاقوامی دن  کے طور پر تسلیم کئے جانے  کی سفارش کی تھی کیونکہ یہ  شمالی کرۂ ارض میں سال کا  سب سے بڑا دن ہوتا ہے اور  دنیا کے بہت سے  علاقوں میں  اِس کی خاص اہمیت ہے ۔ یہی وجہ ہےکہ یوگا کا پہلا بین الاقوامی دن 21 جون ، 2015 ء کو منایا گیا اور اس کے بعد سے ہمارے آبائی اور قدیم تحفے یوگا کو عالمی شناخت حاصل ہوئی ہے ۔  اس سال کے یوگا کے بین الاقوامی دن کا موضوع ہے ، " گھر پر یوگا  خاندان کے ساتھ یوگا " ۔ یہ موضوع عالمی وباء کے منفی  اثرات  کے پیش نظر منتخب کیا گیا ہے ۔

          جناب اچل  کے مطابق  یوگا صرف ایک جسمانی ورزش نہیں ہے بلکہ صحت اور تندرستی  کے لئے  ایک جامع طریقۂ کار ہے ، جو  انسان کی مکمل صلاحیتوں کو  اجاگر کرتی ہے ۔  یوگا کے چار پہلو ہیں ، جس میں  جسمانی ، ذہنی ،جذباتی اور روحانی  پہلو شامل ہیں ۔   یوگا کے جسمانی پہلو کے بارے میں کچھ غلط فہمیاں ہیں  کہ یہ  بہت آسان  مشقیں ہیں اور یہ جسم کا وزن  کم کرنے اور جسم کو  متناسب رکھنے میں مدد نہیں کر سکتیں ۔   جناب اچل نے کہا کہ  آپ کا جسم  تین  زمروں میں بنٹا ہے  ، جن میں قوت  ، توازن  اور  پائیداری شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  ایک ہی وقت میں ایک گھنٹے تک سوریہ نمسکار سے  جسم کا  300 گرام وزن کم ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یوگا کی مشقوں  کا خاص مقصد توانائی کی سطح کو بڑھانا ہے ۔   انہوں نے کہا کہ مثال کے طور پر  انولوم –وِلوم   پھیپھڑوں کی توانائی میں اضافہ  کرنے میں مدد کرتا ہے  ۔

          توانائی کی سطح میں اضافہ کرنے کے علاوہ یوگا کی مشقیں اور آسن   دماغ کو پُر سکون  رکھنے میں بھی مدد کرتے ہیں ۔ بھارت میں   پتنجلی جیسے یوگا کے عظیم  اساتذہ ہوئے ہیں ، جس نے کہا ہے کہ اِستھر سُکم آسن جیسے  یوگا کے  کچھ سوتر  ذہن کو پُر سکون  رکھنے میں مدد کرتے ہیں ۔  اس کے علاوہ ، اننت سَمپتی برہمہ  آسن  کا مطلب ہے ،اپنی انا کو چھوڑنا  ۔ انہوں نے کہا کہ یوگا  صرف جسمانی  حدود کے لئے ہی نہیں ہے  بلکہ یہ  سانس  کے لئے بھی ہے، جس سے  زیادہ  دیر تک اور  گہرا سانس لینے سے ذہن کو سکون ملتا ہے ۔ 

          یوگا اور صحت اور تندرستی   کی ایک ملی جلی منزل  کے بارے میں انہوں نے کہا کہ بھارت  قدیم  ذہانت کا ایک  بڑا ذخیرہ ہے  ، جس میں یوگا کے اسکول اور ادارے موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں  یوگا کے دو دبستان ہیں ، جن میں  اشٹنگیہ یوگا اور ہتھ یوگا  شامل ہیں ۔ رِشی کیش  میں کئی مشہور  ادارے ہیں  ۔ گوا میں  یوگا دھرم شالہ ، دلّی میں مرار جی دیسائی  نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا  جیسے بہت سے اہم ادارے  پورے بھارت میں پھیلے ہوئے ہیں ۔  ان اداروں کے علاوہ ، ہمارے ملک میں  یوگا اور صحت و تندرستی   کی ورزشیں فراہم کرنے کی بڑی صلاحیت ہے ۔  کھجوراہو ، پانڈیچری ، راجستھان اور سکم ، اُن ریاستوں میں شامل ہیں ، جو  نامیاتی  ہیں اور  فطرت اور کلچر کے قریب ہیں  ۔ اس لئے  ایسے مقامات پر یوگا کے مزید ادارے اور صحت اور تندرستی کے مراکز  شروع کئے جانے چاہئیں تاکہ بھارت میں  صحت و تندرستی کی سیاحت کو فروغ دیا جا سکے ۔

          یوگا کے فوائد کو  پہلے مغرب   نے تسلیم کیا اور  موجودہ وقت میں   ، اُن کے پاس صحت و تندرستی   کے زیادہ منظم ادارے ہیں  لیکن ہمارے ملک نے  یوگا کے اپنے کلچر کی اہمیت  کو تسلیم کیا ہے اور اس سیکٹر کو زیادہ منظم کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں ۔ اس وباء کے دوران ٹیکنا لوجی نے یوگا کے اداروں  اور تربیت کاروں کے لئے زیادہ سامعین فراہم کئے ہیں  اور  اقوامِ متحدہ جیسے اداروں نے بھی  یوگا کے بین الاقوامی  دن کے موقع پر   1500 بجے سے 1600  بجے تک  یوگا کے ورچوول  اجلاس کا انعقاد کیا ۔

          الیکٹرانک اور اطلاعاتی ٹیکنا لوجی کی وزارت کا  قومی ای – حکمرانی ڈویژن   دیکھو اپنا دیش ویبینار کے انعقاد میں  اہم رول ادا کر رہا ہے  ۔

ویبینار کے یہ سیشن   http://www.youtube.com/channel/UCbzIbBmMvtvH7d6zo_ZEHDA/featured

اور حکومتِ ہند کی  وزارتِ سیاحت کے تمام سوشل  میڈیا ہینڈلس پر دستیاب ہیں۔

         

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No.  3425

 



(Release ID: 1633497) Visitor Counter : 142