وزارت خزانہ

حکومت بینکنگ کے شعبے کو ریپو ریٹ میں کمی کے فائدے کی منتقلی کی نگرانی کررہی ہے اور بھارت کی ترقی کی داستان تحریر کرنے میں صنعت کاروں کی کوششوں کو تسلیم کرتی ہے: پی ایچ ڈی چیمبر کے ساتھ ایک ورچوول میٹنگ میں وزیر خزانہ

Posted On: 19 JUN 2020 6:23PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  19 جون 2020،    خزانے اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن  نے  پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری  کی منیجنگ کمیٹی کے ارکان سے  ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ بات چیت کرتے ہوئے آج کہا کہ  حکومت نے صنعت کاروں  کی اہمیت کو ہمیشہ تسلیم کیا ہے کیونکہ وہ  روزگار کے مواقع پیدا کرتے ہیں اور  ملک میں  سماج اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لئے  وسائل  کا بہترین استعمال کرتے ہیں۔

وزیر خزانہ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ وزیراعظم نے  ہمیشہ ایم ایس ایم ای  کو مدد فراہم کرائی اور ان کو تسلیم کیا ہے۔ محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ ہم  بینکوں کے مشورے سے صورتحال کی نگرانی کررہے ہیں تاکہ  حکومت کے  اعلان کے مطابق راحت کے اقدامات  پر خصوصی طور پر  سود کی شرحوں میں کمی کے سلسلے میں  صارفین کو  ریپو ریٹ کی کمی  کی منتقلی کے معاملے موثر طریقے سے عمل کیا جاسکے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ  تجارت اور صنعت میں  عالمی وبا  کووڈ۔ 19 کے  برے اثرات کو کم کرنے کے لئے  کاروبار کے واسطے  تین لاکھ کروڑ روپے کے  بلا  ضمانتی قرض  کی فراہمی کے تحت قرض کی تقسیم کے کاموں   ہم   قریب  سےنگرانی کررہے ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نے ہمیشہ صنعت کو درپیش  چیلنجوں کو حل کرنے اور  کاروبار کرنے میں آسانی  کو فروغ دینے پر  خصوصی زور کے ساتھ  کم سے کم حکومت اور زیادہ سے زیادہ حکمرانی پر توجہ مرکوز کی ہے۔

پی ایچ ڈی  چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر  ڈاکٹر ڈی کے اگروال نے  حکومت کے ذریعہ اعلان شدہ  اہم اصلاحات کی تعریف کرتے ہوئے اپنے  استقبالیہ خطاب میں کہا کہ  20.97 لاکھ  کروڑ کا تحریکی پیکج بہت  جامع  خاطر خواہ اور  دنیا میں دیگر ممالک  کے ذریعہ فراہم کرائے جانے والے  پیکجوں میں  ایک بڑا پیکج ہے۔

ڈاکٹر ڈی کے اگروال نے مشورہ دیا کہ  بینکروں کے ذہنوں سے خوف دور کرنے کے لئے  بینکنگ کے شعبے کے لئے  حکومت کی جانب سے ایک رسمی  کمیونی کیشن  کیا جائے  تاکہ  بینک افسران تجارت اور صنعت کے لئے  بلا خوف قرضوں کی منظوری اور تقسیم  کا کام کرسکیں۔

وزیرخزانہ نے پی ایچ ڈی سی سی آئی  کی تشویشات  کا بہت اطمینان سے  ازالہ کیا اور  معیشت، تجارت اور صنعت کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں  پی ایچ ڈی چیمبر کے  مشوروں کو نوٹ کیا ۔ بات چیت کے اجلاس میں  شرکت کرنے والے دیگر معززین میں وزارت خزانہ کے ریوینیو کے محکمے کے سکریٹری (فائننس) اجے بھوشن پانڈے، مالیاتی خدمات کے محکمے کے سکریٹری  جناب دیباشیش پانڈے، کارپوریٹ امور کی وزارت کے سکریٹری  جناب راجیش ورما، اقتصادی امور کے محکمے کے چیف اکنومک ایڈوائزر ڈاکٹر کرشنا مورتی سبرا منیم ، پی ایچ ڈی چیمبر کے سینئر نائب صدر جناب سنجے اگروال، پی ایچ ڈی چیمبر کے نائب صدر جناب پردیپ ملتانی، پی ایچ ڈی چمبر کے سکریٹری جنرل جناب سوربھ سانیال اور  پی ایچ ڈی چیمبر   کے سابق صدر اور منیجنگ  کمیٹی کے  ارکان شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

 

(19-06-2020)

U-3396

                          



(Release ID: 1633350) Visitor Counter : 156