سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
این سی ایس ٹی سی، ڈی ایس ٹی نے وگیان پرسار کے تعاون و اشتراک سے سورج گرہن ملاحظہ کرنے کا اہتمام کیا۔ ڈی ایس ٹی کیمپس میں مخصوص شمسی فلٹر عینکوں کا انتظام کیا گیا
Posted On:
21 JUN 2020 5:55PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 22 جون 2020،
سائنس و ٹیکنالوجی کے محکمے کے تحت سائنس و ٹیکنالوجی مواصلات کی قومی کونسل (این سی ایس ٹی سی) نے وگیان پرسار کے تعاون و اشتراک سے محکمے کے احاطے میں 21 جون کو بروز اتوار سورج گرہن دیکھنے کا اہتمام کیا۔ اس کے لیے شمسی فلٹر عینکوں کا اہتمام کیا گیا، تاکہ براہ راست سورج گرہن ملاحظہ کیا جاسکے۔ بچوں، خواتین، سائنسدانوں، دیگر کارکنان اور عملہ اراکین نے اجرا م فلکی کے اس منفرد نظارے کا لطف اٹھایا اور گرہن کے وقت رونما ہونے والے روشنی اور سایے کو دیکھا۔ خاص طور پر ڈیزائن کی گئی عینکیں استعمال کی گئیں، تاکہ سورج گرہن ملاحظہ کرنے والے افراد کو گرہن ملاحظہ کرنے میں آسانی ہو۔ یہ عینیکیں این سی ایس ٹی سی اور وگیان پرسار نے فراہم کیں۔ سورج گرہن کی مکمل کیفیت ناظرین کو آسان الفاظ میں بتائی گئی اور اس سلسلے میں ملرفلم کا استعمال کرکے گرہن زدہ سورج کی تصاویر حاصل کی گئیں اور ان کی وضاحت کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-3375
م ن۔ ت ع۔
(Release ID: 1633292)
Visitor Counter : 187