عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر اور معروف ڈائبیٹو لوجسٹ ڈاکٹر جتیندر نے کہا کہ کووڈ ذیابیطس کے مریضوں کے لئے زیادہ خطرناک ہے


انہوں نے ‘‘انڈین اکیڈمی آف ڈائبٹیز کی عالمی کانگریس’’ کے موقع پر مہمان خصوصی کےطور پر افتتاحی خطاب کیا

Posted On: 20 JUN 2020 7:10PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  20 جون 2020،    مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ جو کہ معروف ڈائبیٹو لوجسٹ بھی ہیں، نے آج کہا کہ  کووڈ سے ذیابیطس کے مریضوں کو  حقیقت میں خطرہ ہے۔ ‘‘انڈین اکیڈمی آف ڈائبٹیز کی عالمی کانگریس’’ کے موقع پر مہمان خصوصی کےطور پر انہوں نے افتتاحی  خطاب کیا۔ یہ کانفرنس  پہلی بار  ‘‘ڈایا۔ وی کون2020’’ نام کے تحت  ورچوول پلیٹ فارم پر منعقد کی گئی۔ شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا  کہ دیگر بہت سے  شعبوں کی طرح تعلیم کے شعبے میں بھی  کووڈ نے  ہمیں مشکلات میں  نئے طریقوں کا پتہ لگانے  کے لئے  تحریک دی ہے جو کہ اتنے بڑے پیمانے پر  منعقد کی جانے والی ایسی بین الاقوامی کانفرنس کے کامیاب انعقاد سے ظاہر ہوتی ہے۔

انہوں نے  ممبئی سے معروف  اینڈاکٹرینو لوجسٹ ڈاکٹر ششانک جوشی ، احمد آباد سے ڈاکٹر بنشی  سابو اور منتظمین  کی پوری ٹیم کو مبارکبادی  جنہوں نے  دنیا کے 4 براعظموں سے  بہترین  فیکلٹی کو یکجا کیا ۔ ذیابیطس کے ان ممتاز عالمی  اسکالرز  ڈاکٹر اینڈریو  بولٹن ،  صدر انٹرنیشنل ڈائبٹیز فیڈریشن،ڈاکٹر فرانسس زیویئر، ڈاکٹر اِترنار راز، ڈاکٹر فلورین ٹوٹئی کے ساتھ  ڈاکٹر وی موہن ، ڈاکٹر اروند گپتا جسے صف اول کے ہندوستانی ڈائبیٹولوجسسٹ اور دیگر  شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0010T5D.jpg

ڈاکٹر جتنیدر سنگھ نے کہا کہ  ذیابیطس کے مریض  کی وقت مدافعت  کم ہوتی ہے، جس سے  بیماریوں سے لڑنے کی ان کی صلاحیت کم ہوجاتی ہے اور کورونا جیسے انفیکشن ان کے لئے بہت خطرناک ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے  ایک اور خطرناک صورتحال پیدا ہوتی ہے جس میں  ذیابیطس کے مریض کا گردہ بھی متاثر ہوجاتا ہے یا  وہ ڈائبٹک نیفروپیتھی یا گردے کے مرض سے متاثر ہوجاتا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ کورونا نے ہمیں نئے طریقوں کے ساتھ جینا سکھایا ہے۔ اس نے ڈاکٹروں کو بھی بتایا ہے کہ وہ  بندوبست  اور ہائیجین وغیرہ کے نان  فارمیکولوجیکل طریقے اختیار کریں ، جن کی گزشتہ چند برسوں میں اہمیت بہت کم ہوگئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ  کووڈ عالمی وبا کے گزر جانے کے بعد بھی سوشل ڈسٹنسنگ  اور  تھوک کے چھینٹوں سے بچنے کا ڈسپلن  دیگر کئی طرح کے انفیکشنوں سے ہماری حفاطت کرتا رہے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-4008



(Release ID: 1633142) Visitor Counter : 147