کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

گھریلو بازار کے لئے خاطر خواہ/ فاضل اسٹاک فراہم کرانے کے بعد ایچ سی کیو کے برآمدات سے پابندی ہٹائی گئی


ایچ سی کیو ٹیلبیٹ کی گھریلو پروڈکشن صلاحیت میں تین گنا اضافہ کرکے 10 کروڑ ٹیلیٹ (تقریباً) ماہانہ سے 30 کروڑ (تقریباً) ٹیلبیٹ ماہانہ کی گئی
بین وزارتی اعلی سطحی بااختیار کمیٹی 15 روزہ بنیاد پر باقاعدہ صورتحال کا جائزہ لیتی ہے

Posted On: 19 JUN 2020 4:26PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  19 جون 2020،    حکومت نے  ملیریا کی دوا ہائیڈروکسی کلورکوین (ایچ سی کیو) اے پی آئی اور  فارمولیشن  کی برآمدات پر  لگائی گئی پابندی  ہٹالی ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت ،فارما سیوٹیکل  کے محکمے،  امور خارجہ کی وزارت ، کامرس اور صنعت کی وزارت ، ریوینیو کے محکمے   اور دیگر نمائندوں پر مشتمل  ایک اعلی سطحی  بااختیار کمیٹی کے ذریعہ   3 جون 2020 کو منعقدہ بین وزارتی  مشاورت کی بنیاد پر فارما سیوٹیکلز  کے محکمے نے مشورہ دیا ہے کہ  ہائیڈوکسی کلورو کوین ( اے پی آئی کے ساتھ ساتھ فارمولیشن )  کی برآمدات  سے پابندی ہٹانے کا مشورہ دیا ہے۔ ڈائرکٹر جنرل آف فارن ٹریڈ   (ڈی جی ایف ٹی) نے اس سلسلے میں گزشتہ روز ایک  رسمی نوٹی فکیشن جاری کیا ہے۔

ایک بین وزارتی اعلی سطحی بااختیار کمیٹی   ملک میں  ادویات کی دستیابی  کا جائزہ لینے کےلئے  15 روزہ بنیاد پر  مستقلاً  میٹنگیں کرتی ہے اور  صورتحال کی نگرانی کےلئے  میٹنگیں جاری رکھے گی۔ایک میٹنگ میں  یہ محسوس کیا گیا کہ  مارچ۔ مئی 2020 کی مدت  (کووڈ۔ 19 کی مدت) کی مدت کے دوران  ہائیڈروکسی کلورو کوین  تیار کرنے والی یونٹوں کی تعداد  بڑھ کر  2 سے 12 ہوگئی اور  ملک میں  ہائیڈرو کسی کلوروکوین   کے پروڈکشن کی صلاحیت تین گنا بڑھ کر  10 کروڑ  (تقریباً) ٹیلبیٹ ماہانہ سے بڑھ کر  30 (تقریباً) ٹیبلیٹ ماہانا ہوگئی ہے۔ اس وقت بھارت کے پاس  اس کی گھریلو ضرورتوں سے زیادہ  ہائیڈروکسی کلورو کوین کا فاضل اسٹاک موجود ہے۔

ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا (ڈی سی جی آئی) ہائیڈروکسی کلورو کوین اور دیگر ادویات کی  گھریلو بازار میں دستیابی کے سلسلے میں  وقتاً فوقتاً سروے کراتے ہیں۔ اس سلسلے میں 25 اور 26 مئی 2020 کو کرائے ایک نمونے سروے میں پتہ چلا کہ کووڈ۔ 19 کے مخصوص اسپتالوں کے قریب فارمیسی میں   ہائیڈروکسی کلورو کوین کی دستیابی  93.10 فیصد  تھی۔

اس کے پیش نظر  ہائیڈروکسی کلورو کوین (اے پی آئی اور فارمولیشن  کی برآمدات پر لگائی گئی پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا لیکن ساتھ ہی  ماہ جون 2020 کے لئے  مقامی فارمیسی یا تجارت  کے لئے  ای اویو، ایس ای زیڈ اور اکائیوں کے علاوہ   ایس سی کیو کے    گھریلو پروڈیوسر  مجموعی مینوفیکچرنگ کی  کم از کم 20 فیصد ٹیبلیٹ کی سپلائی جاری رکھیں گے۔ ریاستی حکومتوں، ایچ ایل ایل اور دیگر سرکاری اور پرائیویٹ اداروں کو  دی جانے والے  مذکورہ   سپلائی کے علاوہ ہوگی۔ اس کے علاوہ  ان تمام مینوفیکچرر  ایچ ایل ایل، ریاستی حکومتوں یا کسی دیگر  سرکاری ادارے  کے آرڈر کو  ترجیحی بنیاد پر پورا کریں گے۔ ڈرگ کنٹرولر آف انڈیا (ڈی سی جی آئی) کو  ان شرائط کی پابندی کو یقینی بنانے کی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-3381

                          


(Release ID: 1632936) Visitor Counter : 201