بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
پوری دنیا میں بحری جہازوں کے مالکوں کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ حکومت کی 'میک اِن انڈیا' پالیسی کا فائدہ حاصل کرنے کے لئے اپنے جہازوں کا بھارت میں رجسٹریشن کرائیں
Posted On:
20 JUN 2020 11:10AM by PIB Delhi
نئی دلّی ،20 جون / حکومتِ ہند نے دیگر تمام خدمات کے علاوہ ، حال ہی میں سرکاری خریداری کے لئے اپنی ' میک اِن انڈیا ' پالیسی پر نظر ثانی کی ہے ۔ نظرِ ثانی شدہ پالیسی کے تحت 200 کروڑ روپئے سے کم کی خریداری کے لئے با اختیار اتھارٹی کی منظوری کے بغیر کسی بھی سرکاری خریداری کے لئے اب عالمی ٹینڈر کی ضرورت نہیں ہو گی ۔
جہاز رانی کے مرکزی وزیر مملکت جناب منسکھ منڈاویہ نے حکومت کی کارگو کی نقل و حمل کی پالیسی کو نافذ کرنے کے لئے بھارتی جہاز رانی کی تیاری کا جائزہ لیا ۔
اس بات کا تخمینہ لگایا گیا ہے کہ میک اِن انڈیا پالیسی فوری طور پر بھارتی پرچم ( بھارت میں رجسٹرڈ جہاز ) کی دستیابی کو فوری طور پر موجودہ 450 سے کم از کم 900 تک بڑھانے کا موقع فراہم کرے گی ۔ 3 سال سے زیادہ کے لئے بھارت نے بھارتی پرچم والے جہازوں سے نقل و حمل میں کافی اضافہ ہوگا۔
جدید ترین بحری انتظامیہ ، تربیت یافتہ ملاحوں کی مسلسل سپلائی ، جہازوں کے بندوبست کی صلاحیت کے ساتھ دنیا بھر کے بحری جہاز مالکان کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ سرکاری کارگو کی نقل و حمل کے لئے حکومت کی ' میک اِن انڈیا " پالیسی کا فائدہ اٹھانے کی خاطر اپنے جہازوں کا بھارت میں اندراج کرائیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 3385
(Release ID: 1632898)
Visitor Counter : 171