زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
اہم خریف فصلوں کی بوائی کا علاقہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران بوائی کے علاقے سے زیادہ ہے
تلہن، موٹے اناج اور دالوں اور کپاس کی بوائی کے علاقے میں زبردست اضافہ
Posted On:
19 JUN 2020 8:25PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 19 جون 2020، ملک میں یکم جون 2020 سے 18 جون 2020 تک کی مدت کے دوران 108.3 ایم ایم بارش ہوئی ہے جبکہ عام طور پر 82.4 ایم ایم بارش ہوتی ہے۔ خریف کی فصلوں کی بوائی کے علاقے کی تفصیل درج ذیل ہے۔
- چاول: خریف چاول کے تحت 10.05 لاکھ ہیکیٹئر علاقہ کور کیا گیا جبکہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 10.28 لاکھ ہیکٹیئر علاقے کو کور کیا گیا تھا۔
- دالیں: دالوں کے تحت 4.58 لاکھ ہیکیٹئر علاقہ کور کیا گیا جبکہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 2.22 لاکھ ہیکٹیئر علاقے کو کور کیا گیا تھا۔
- موٹے اناج: موٹے اناج کے لئے تقریباً 19.16 لاکھ ہیکیٹئر علاقہ کور کیا گیا جبکہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 7.83 لاکھ ہیکٹیئر علاقے کو کور کیا گیا تھا۔
- تلہن: تلہن کے تحٹ تقریباً 14.36 لاکھ ہیکیٹئر علاقہ کور کیا گیا جبکہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 1.63 لاکھ ہیکٹیئر علاقے کو کور کیا گیا تھا۔
- گنا: گنے کے تحت تقریباً48.63 لاکھ ہیکیٹئر علاقہ کور کیا گیا جبکہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 48.01 لاکھ ہیکٹیئر علاقے کو کور کیا گیا تھا۔
- جوٹ اور میسٹا: جوٹ اور میسٹا کے تحت تقریباً 5.78 لاکھ ہیکیٹئر علاقہ کور کیا گیا جبکہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 6.08 لاکھ ہیکٹیئر علاقے کو کور کیا گیا تھا۔
- کپاس: کپاس کے تحت تقریباً 28.77 لاکھ ہیکیٹئر علاقہ کور کیا گیا جبکہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 18.18 لاکھ ہیکٹیئر علاقے کو کور کیا گیا تھا۔
Please click the link for details of area coverage under Kharif crops as on 19.06.2020.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ا گ۔ن ا۔
U-3379
(Release ID: 1632862)
Visitor Counter : 148