سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
سی ایس آئی آر کے گرمیوں کے ریسرچ ٹریننگ پروگرام کے لئے 16000 سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئیں
Posted On:
19 JUN 2020 2:25PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،19 جون / سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل ( سی ایس آئی آر ) کو اُس کے گرمیوں کے تحقیقی تربیتی پروگرام کے لئے پورے ملک سے 16000 سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں ۔ اس کی اطلاع آسام کے جورہاٹ میں واقع سی ایس آئی آر کے نارتھ ایسٹ انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی ( این ای آئی ایس ٹی ) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جی نارا ہری شاستری نے دی ۔
ڈاکٹر شاستری پروگرام کے تعاون کرنے والے ادارے ، سی ایس آئی آر – این ای آئی ایس ٹی کے ذریعے منعقدہ سی ایس آئی آر – ایس آر ٹی پی ( 2020 ) کے تعارفی پروگرام کے موقع پر اظہارِ خیال کر رہے تھے ۔ اس تقریبا کا افتتاح حکومتِ ہند کے سائنسی اور صنعتی تحقیق کے محکمے کے سکریٹری اور سی ایس آئی آر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر شیکھر سی مانڈے نے آن لائن کیا ۔
گرمیوں میں آن لائن تحقیقی تربیتی پروگرام کا تصور کووڈ – 19 عالمی وباء کی وجہ سے ہوئے لاک ڈاؤن کے سبب شروع ہوا ہے ۔ اس وباء نے پورے ملک میں تعلیمی منظر نامے پر اثر ڈالا ہے ۔ عالمی وباء کے ذریعے ملک کے تعلیمی اداروں پر ہوئے اثرات ختم کرنے اور ملک میں طلباء کے تعمیری جذبات کو بہتر بنانے کی خاطر سی ایس آئی آر – این ای آئی ایس ٹی کو ڈاکٹر شیکھر سی مانڈے نے یہ پروگرام شروع کرنے کی ذمہ داری لی ، جو ڈاکٹر جی نارا ہاری شاستری کے بقول ملک کی تعلیمی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہو رہا ہے ۔
درخواستوں کے موصول ہونے کی آخری تاریخ کو 5 جون سے بڑھا کر 8 جون ، 2020 ء کر دیا گیا تھا ۔ ڈاکٹر شاستری نے دو دن کے اندر اتنی زیادہ درخواستوں کو منتخب کرنے کے محنت طلب کام کو پورا کرنے کے لئے سی ایس آئی آر – این ای آئی ایس ٹی کی ٹیم کی ستائش کی ہے ، جس نے دو دن میں یہ کام پورا کرتے ہوئے 10 جون ، 2020 ء کو منتخب امید واروں کے ناموں کی فہرست جاری کردی ۔
ڈاکٹر شاستری نے آخر میں یہ کہا ہے کہ سائنس اور ٹیکنا لوجی میں بہترین اختراعات جنگ ، وباء اور قدرتی آفات کے دور میں ہی سامنے آئی ہیں ۔ اس لئے اِس وباء نے ایک چیلنج پیش کرتے ہوئے سائنس اور ٹیکنا لوجی کو یہ موقع بھی دیا ہے کہ وہ بہترین نتائج دے سکے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (19-06-2020)
U. No. 3376
(Release ID: 1632820)
Visitor Counter : 163