امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ نے این سی آر کے سینئر افسران کے ساتھ کووڈ – 19 تیاریوں کے بارے میں ایک جائزہ میٹنگ منعقد کی


جناب امت شاہ نے اس وبا سے نمٹنے کے لیے دلی این سی آر میں ایک عام حکمت عملی پر زور دیا ہے

کووڈ-19 سے نمٹنے کے لیے مزید جانچیں کرنے کی ضرورت ہے اور جن لوگوں میں کووڈ اور جن لوگوں میں کووڈ -19 کی علامتیں پائی جائیں ان کی شناخت کرنا اور علاج کرنا ضروری ہے

Posted On: 18 JUN 2020 6:48PM by PIB Delhi

نئی دہلی،18جون  2020  /  مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کووڈ – 19 وبا پر قابو پانے کے لیے دلی این سی آر خطے میں ایک متحدہ حکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ کووڈ – 19 سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے آج ایک میٹنگ کی قیادت کرتے ہوئے جناب امت شاہ نے کہا کہ این سی آر خطے کے گنجان شہری ڈھانچے کے پیش نظر دلی اور این سی آر خطے میں سبھی متعلقہ حکوم کے لیے ضروری ہے کہ وہ اس وائرس پر قابو پانے کے لیے یکجہت ہو جائیں۔ مرکزی وزیر داخلہ نے  کہا کہ اس وائرس پر قابو پانے کے لیے مزید جانچیں کرنے کی ضرورت ہے اور یہ بھی ضروری ہے کہ جن لوگوں میں کووڈ کی علامتیں پائی جائیں ان کی شناخت کی جائے اور علاج کیا جائے۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک مہم کے طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر وی کے پال کی قیادت میں ماہرین کی ایک کمیٹی نے کووڈ -19 جانچ کے لیے 2400 روپے مقرر کیے ہیں اور اگر اتر پردیش اور ہریانہ میں اس جانچ کی شرحیں زیادہ ہیں تو ریاستی سرکاروں کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ باہمی صلاح مشورہ  کر کے ان قیمتوں میں کمی لائیں۔ جناب امت شاہ نے میٹنگ میں یہ بھی بتایا کہ کمیٹی نے کووڈ-19 سے متعلق بستروں اور علاج کی شرحوں کے بارے میں بھی فیصلہ کیا ہے۔ اور یہ شرحیں صلاح مشورے کے بعد این سی آر خطے کے اسپتالوں میں بھی اپنائی جا سکتی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001S6LC.jpg

 

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا کہ یہ بہتر ہوگا کہ کووڈ – 19 کی جانچ نئے ریپڈ اینٹیجن طریقے سے کی جائے، جس کی اجازت طبی تحقیق کی بھارتی کونسل آئی سی ایم آر نے دے دی ہے۔ اس سے جانچ کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور جلد تشخیص اور جلد علاج میں مدد ملے گی۔

جناب شاہ نے اتر پردیش اور ہریانہ سرکاروں کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ کووڈ -19 بستروں ، وینٹی لیٹرز، آکسیجن سلینڈرز، آئی سی یو اور ایمبولینس کے بارے میں معلومات فراہم کریں کہ یہ چیزیں ان کے پاس کس حد تک دستیاب ہے۔ نیز 15 جولائی 2020 تک ان وسائل میں اضافہ کرنے کی ان کی کیا منصوبہ بندی ہے۔ تاکہ وائرس سے نمٹنے میں قومی راجدھانی خطے این سی آر میں ایک عام حکمت عملی تیار کی جا سکے۔

جناب امت شاہ نے این سی آر خطے میں مرکزی حکومت کے حکام کو وائرس سے نمٹنے کی کوششوں میں ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔ اس میٹنگ میں دلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال ، مرکزی حکومت کے سینئر افسران ، دلی کوششوں میں ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔ اس میٹنگ میں دلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال ، مرکزی حکومت کے سینئر افسران ، دلی  - ہریانہ اور اتر پردیش اور دلی این سی آر کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002LT3W.jpg

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔

2020۔06۔18

U – 3339

 



(Release ID: 1632573) Visitor Counter : 201