دیہی ترقیات کی وزارت
غریب کلیان روزگار ابھیان کے موضوع پر تعارفی پریس کانفرنس کا اہتمام-وزیراعظم جناب نریندر مودی 20جون 2020 کو اس مہم کا آغاز کریں گے
6ریاستوں کے 116اضلاع میں 25کاموں کے تحت جس قدر سرمایہ مختص کیا گیاہے، اُسے اثاثوں کی تخلیق کے لئے آگے بڑھایا جائے گا۔ یہ وہی اضلاع ہیں، جہاں 25000سے زائد مہاجر مزدور واپس لوٹ چکے ہیں:وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن
مرکزی حکومت نے متعلقہ ریاستی حکومتوں کے ساتھ مل کر زیادہ سے زیادہ روزگار فراہمی کے لئے مہاجر مزدوروں کی ہنرمندی کی میپنگ کا کام انجام دیا ہے
Posted On:
18 JUN 2020 5:55PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 19جون، 2020،وزیراعظم جناب نریندرمودی کے ذریعے 20جون 2020 کو شروع کئے جانے والے غریب کلیان روزگار ابھیان کے موضوع پر ایک تعارفی پریس کانفرنس آج یہاں منعقد ہوئی۔ اس پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ ملک کے تمام حصوں کے خواتین اور افراد پر مشتمل مزدور کووڈ-19لاک ڈاؤن کے بعد بڑی تعداد میں اپنے گاؤں کو لوٹ گئے ہیں۔ حکومت ہند نے ریاستی حکومتوں کے ساتھ مل کر ایسے اضلاع کی میپنگ کی ہے، جہاں بڑی تعداد میں مہاجر مزدور لوٹ کر گئے ہیں اور پایا گیا ہے کہ 6ریاستوں یعنی بہار، اترپردیش، مدھیہ پردیش، راجستھان، جھارکھنڈاور اڈیشہ کے مجموعی طور پر 116اضلاع میں خاصی بڑی تعداد میں مزدور واپس گئے ہیں۔ ان میں 27توقعاتی اضلاع بھی شامل ہیں۔
محترمہ نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ حکومت ہند نے متعلقہ ریاستی حکومتوں کے ساتھ مل کر ان مہاجر مزدوروں کی ہنرمندی کی میپنگ کا کام انجام دیا ہے اور یہ پایا گیا ہے کہ ان میں سے بیشتر مزدور کسی نہ کسی طرح کے کام کی مہارت رکھتے ہیں۔ اس بنیاد پر اور آئندہ 4مہینوں میں ان کی مشکلات کو ختم کرنے کے لئے حکومت ہند نے فیصلہ کیا ہے کہ بڑے پیمانے پر دیہی تعمیرات عامہ کے کام پر مشتمل اسکیم یعنی غریب کلیان روزگار ابھیان شروع کیا جائے اور اس کے توسط سے لوٹنے والے ان مہاجر مزدوروں اور دیہی شہریوں کو بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ روزی روٹی کے مواقع بھی فراہم کرائے جائیں۔مزید تفصیلات بتاتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی اس ابھیان کا آغاز 20جون 2020 کو بہار کے ضلع کھگڑیا کے موضع تیلہر، بلاک بیلدور سے کریں گے۔ 125 دنوں کا یہ ابھیان یا مہم مشن موڈ کے طور پر کام کرے گی اور اس کے تحت 25 مختلف طرح کے کاموں کے نفاذ پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ یہ کام ازحد شدت کے ساتھ مکمل ہوں گے۔ مقصد یہ ہوگا کہ ایک جانب مہاجر مزدوروں کو روزگار حاصل ہو سکے اور دوسری جانب ملک کے دیہی خطوں میں بنیادی ڈھانچہ بھی فراہم ہو سکے، اس کے لئے 50ہزار کروڑروپے کا سرمایہ بہم پہنچایا گیا ہے۔
مذکورہ مہم میں 12مختلف وزارتیں ؍محکمے یعنی دیہی ترقیات، پنچایتی راج، سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت، کانکنی، پینے کے پانی ، آبی اور صفائی ستھرائی، ماحولیات، ریلویز، پیٹرولیم اور قدرتی گیس، نئی اور قابل احیاء توانائی، سرحدی سڑکیں، ٹیلی مواصلات اور زراعت اپنا تعاون اور اشتراک تال میل کے توسط سے پیش کریں گی۔ محترمہ نرملا سیتا رمن نے بتایا ہے کہ حکومت ہند کے 25کاموں کو شناخت شدہ اضلاع کے لئے یکجا کیا جائے گا تاکہ ہر اس شخص کو روزگار حاصل ہو سکے، جسے اس کی ضرورت ہے اور ان کاموں کے لئے جس قدر رقم مختص کی گئی ہے، اسے فورا بہم پہنچایا جائے گااور مذکورہ اثاثے کی فراہمی کے 125دنوں کے اندر رقم پہنچا دی جائے گی۔
محنت اور روزگار کے وزیر جناب سنتوش گنگوار، وزیراعظم کے مشیر جناب امرجیت سنہا، دیہی ترقیات کے سکریٹری جناب نگیندر ناتھ سنہا بھی اس تعارفی پریس کانفرنس کے دوران موجود تھے۔ غریب کلیان روزگار ابھیان کے سلسلے میں ایک پرزنٹیشن دیہی ترقیات ، حکومت ہند کے سکریٹری کی جانب سے پیش کیا گیا۔
غریب کلیان روزگار ابھیان کے موضوع پر پرزنٹیشن کا لنک
(Link of presentation on Garib Kalyan Rojgar Abhiyaan)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ک ا۔
U- 3367
(Release ID: 1632542)
Visitor Counter : 220