وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے آسام کے تیل کے کنویں سے ہو رہے رساؤاور لگی ہوئی آگ اور اس سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا
Posted On:
18 JUN 2020 8:51PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 19جون، 2020،وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آسام کے ضلع تنسکیہ میں آئل انڈیا لمٹیڈ کے تیل کے کنویں نمبر باغ جان -5 میں رونما ہوئے گیس اور تیل کے رساؤ اور اس کے نتیجے میں لگی ہوئی آگ کا جائزہ لیا۔
اس جائزہ میٹنگ میں دیگر شخصیات کے علاوہ وزیر داخلہ جناب امت شاہ،پٹرولیم و قدرتی گیس کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان، آسام کے وزیراعلیٰ جناب سربا نند سونووال، دیگر وزرا اور حکومت ہند کے سینئر افسران نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ اس کنویں میں 27مئی 2020 کو اچانک گیس کا رساؤ شروع ہوا تھا ، جو قابو میں نہیں آیا تھا۔ بعدازاں اس رساؤ کو روکنے کی کوششوں کے دوران تیل کے اس کنویں نے 9جون 2020 کو آگ پکڑ لی تھی۔ قرب و جوار میں رہنے والے کنبوں کو فوری طور پر یہاں سے منتقل کر دیا گیا ہے اور ریاستی حکومت نے آئل انڈیا لمٹیڈ کے تعاون و اشتراک سے راحتی کیمپ قائم کر دیئے ہیں۔ مجموعی طور پر ان راحتی کیمپوں میں 9000افراد پناہ لئے ہوئے ہیں۔ فوری راحت کے طور پر 1610کنبوں کو ، جن کی شناخت ضلعی انتظامیہ کے ذریعے کی گئی ہے، 30ہزار روپے فی کنبے کی فوری راحت فراہم کی گئی ہے۔
وزیراعظم نے آسام کے عوام کو ، آسام کے وزیراعلیٰ کے توسط سے یقین دہانی کرائی ہے کہ حکومت ہند متاثرہ کنبوں کو حمایت اور راحت نیز بازآبادکاری فراہم کرنے کے لئے پابند عہد ہے اور اس بدبختانہ حادثے کے بعد آزمائش کی اس گھڑی میں ریاستی حکومت کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔ انہوں نے پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کو بھی ہدایت دی کہ اس واقعے کا مطالعہ کرکےاِسے دستاویز بند کیا جانا چاہئے تاکہ اس سے حاصل ہوئے سبق مستقبل میں سودمند ثابت ہو سکیں۔ ہمارے اپنے اداروں کے اندر مزید صلاحیتیں اور مہارت بہم پہنچائی جانی چاہئے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات اور حادثات رونما نہ ہوں اور اگر کوئی حادثہ رونما ہوتا ہے، توہم اس سے فوری طور پر نمٹنے کے لائق بن سکیں۔
جائزہ میٹنگ کے دوران بتایا گیا کہ بھارتی اور غیر ملکی ماہرین کی مدد سے اس سلسلے میں تفصیلی منصوبے وضع کئے گئے ہیں اور منصوبہ یہ ہے کہ اس کنویں سے ہوئے گیس کے رساؤ کو کس طرح سے قابو میں لایا جائے اور کس طریقے سے آگ بجھا کر کنویں کو قابو میں کیاجائے۔منصوبہ پر طے شدہ اصولوں کے مطابق عمل ہو رہا ہے اور تجویز یہ ہے کہ تمام تر ضروری احتیاطی اقدامات کرنے کے بعد 7جولائی 2020 تک کنویں کو ڈھک دیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ک ا۔
U- 3366
(Release ID: 1632541)
Visitor Counter : 177
Read this release in:
Bengali
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam