سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

جناب تھاور چند گہلوت اور جناب ارجن منڈا نے رانچی میں آج معذور افراد کے لیے مشترکہ علاقائی مرکز کا افتتاح کیا

Posted On: 17 JUN 2020 6:56PM by PIB Delhi

      

نئی دہلی، 17جون  2020  /  سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر جناب تھاور چند گہلوت اور قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے معذور افراد کی ہنر مندی کے فروغ ، بازآبادکاری اور روزگار کے لیے مشترکہ علاقائی مرکز سی آر سی کا افتتاح کیا۔ یہ مرکز یہ مرکز رانچی کے کھجری علاقے میں نامکم بلاک آفس کے اندر واقع ہے۔ جناب تھاور چند گہلوت نے اس مرکز کا افتتاح ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کیا  اور جناب ارجن منڈا رانچی میں اس مرکز میں موجود تھے۔ رانچی کے ممبرا پارلیمنٹ جناب سنجے سیٹھ اور کھجری کے ایم ایل اے جناب راجیش کچھپ بھی رانچی میں اس افتتاحی تقریب میں موجود تھے۔ ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کی سکریٹری محترمہ شکنتلا ڈی گیملن اور جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر پربھودھ سیٹھ نے بھی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس تقریب میں شرکت کی۔

افتتاحی خطبے میں جناب گہلوت نے کہا کہ وہ رانچی میں 21ویں سی آر سی کا افتتاح کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ جس کے ذریعے جھارکھنڈ میں معذور افراد کی ضرورتیں پوری کی جائیں گی۔ سی آر سی رانچی سے پہلے کئی سی آر سی دیگر  کئی ریاستوں میں قائم کیے گیے اور ان سبھی کے ذریعے ہنرمندی کے فروغ ، بازآبادکاری ، اور معذور افراد کو روزگار فراہم کرنے کا کام کیا جا رہا ہے۔ وزیر موصوف نے انکشاف کیا کہ اس کا مقصد ہر ریاست میں سی آر سی قائم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں اُن کی وزارت نے تاریخی حصولیابیاں کی ہیں۔ اور حکومت ملک میں معذور افراد کو بااختیار بنانے کے تئیں پوری طرح عہد بند ہے۔ انہوں نے  جھارکھنڈ سرکار کے تعاون کی تعریف کی کہ اس نے رانچی میں ڈھائی ایکڑ زمین فراہم کی جس میں 9 ہزار مربع فٹ رقبہ سی آر سی کے لیے ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سی آر سی رانچی کے ذریعے سبھی 21 زمروں کے معذور افراد کے لیے خدمات دستیاب کرائی جائیں گی۔ انہوں نے معذور  افراد کی بہبود کے لیے اپنی وزارت کے مختلف اہم اقدامات  کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت نے ابھی تک 9 ہزار 147 اے ڈی آئی پی کیمپوں کا انعقاد کیا ہے اور 17 لاکھ ضرورتمند معذوروں کو 1100 کروڑ روپے مالیت کے امدادی آلات تقسیم کیے ہیں۔  اور اس سے بھی زیادہ اہم بات یہ ہے کہ ان اے ڈی آئی پی کیمپوں کے ذریعے 10 گنز بک آف ورلڈ ریکارڈ قائم کیے گیے ہیں۔

انہوں نے جھارکھنڈ سرکار سے اپیل کی کہ وہ جھارکھنڈ کے عوام کو تحریک دی کہ وہ معذور افراد کے لیے عالمی آئی ڈی کارڈز کے لیے درخواست دیں، جو معذور افراد کی ضرورتوں کے لیے پورے ملک میں تسلیم شدہ ہوگا۔ ڈی ای پی ڈبلیو ڈی نے ابھی تک 34 لاکھ عالمی آئی ڈی کارڈ بنائے ہیں۔  ایکسیس ایبل انڈیا کیمپین بھی ملک گیر سطح پر جاری ہے  جس کے سبب معذور افراد ریلوے اسٹیشنوں ، بس اسٹینڈس، ہوائی اڈوں اور دیگر اہم عوامی جگہوں پر بلا رکاوٹ آ جا سکتے ہیں۔

جناب گہلوت نے کہا کہ ان کی وزارت نے ملک کے 5 مختلف  علاقوں میں معذور افراد کے لیے 5 کھیل کیندر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے معذور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور ان کی صلاحیت کو فروغ حاصل ہوگا۔ معذور افراد کو ہنرمندی کے فروغ کی تربیت بھی دی جا رہی ہے اور اس کے بعد انہیں آسان قرض بھی دیے جا رہے ہیں۔ 80 فیصد سے زیادہ معذوری والے افراد کو آنے جانے کے لیے موٹر والی تی پہیہ گاڑیاں بھی دی جا رہی ہیں۔  اشاراتی زبان والی ایک لغت بھی جو چھ ہزار سے زیادہ الفاظ پر مشتمل ہے سماعت سے معذور افراد کے لیے تیار کی جا رہی ہے۔ اسکالر شپ سمیت مالی امداد بھی معذور طلبا کو فراہم کی جاتی ہے تاکہ وہ اپنی تعلیم بلا رکاوٹ جاری رکھ سکیں۔

جناب ارجن منڈا نے اپنے خطاب میں کہا کہ رانچی میں اس سی آر سی کے ساتھ ہی جھارکھنڈ میں معذور افراد کی مجموعی ترقی آسان تر ہو جائے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سے ریاست میں معذور افراد کی بہبود کی سرگرمیوں میں مصروف افراد کی حوصلہ افزائی ہوگی اور انہیں مدد ملے گی۔  انہوں نے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کا رانچی میں اس سی آر سی قائم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

محترمہ شکنتلا ڈی گیملن  نے اپنے خطاب میں کہا کہ سی آر سی رانچی ، اڈیشہ میں کٹک کے باز آبادکاری سے متعلق تربیت اور تحقیق کے سوامی وویکانند قومی ادارے کے ایک حصے کے طور پر کام کرے گا۔  اس مرکز کے ذریعے جھارکھنڈ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں معذور افراد کو جلد تربیت فراہم کرانے سمیت باز آبادکاری کی خدمات فراہم کرائی جائیں گی۔ اس کے ذریعے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے تحت معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے کی مختلف اسکیموں پر عمل درآمد بھی کیا جائے گا۔ جس میں معذور افراد کے لیے بازآبادکاری اور ہنر مندی کے فروغ کے پروگرام بھی شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/CRCphoto-17ZZW.JPG

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/CRCPhoto27W9R.JPG

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/CRCPhoto3PZ4Y.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/CRCPhoto4RPK8.jpg

 

 

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔

3339U –

 


(Release ID: 1632379) Visitor Counter : 207