پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

جناب دھرمیندر پردھان نے پہلے ملک گیر آن لائن فراہمی پر مبنی گیس ٹریڈنگ پلیٹ فارم انڈین گیس ایکسچینج کاافتتاح کیا؛


وزیر موصوف کا کہنا ہے کہ اس نئے ا لیکٹرانک ٹریڈنگ پلیٹ فارم سےقوم کو قدرتی گیس  کے سلسلے میں  آزادانہ طور پر مارکیٹ  قیمتیں مقررکرنے کی جانب پیشرفت میں مدد ملے گی

Posted On: 15 JUN 2020 6:54PM by PIB Delhi

نئی دہلی،15 جون،       پیٹرولیم ا ور قدرتی گیس اور فولاد کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج ایک ای-تقریب میں پہلے ملک گیر آن لائن فراہمی پرمبنی گیس ٹریڈنگ پلیٹ فارم انڈین گیس ایکسچینج (آئی جی ایکس) کا افتتاح کیا۔ اس پلیٹ فارم پر تجارت کا آغاز ان کی مقدس موجودگی میں کیا گیا۔ بھارت کے توانائی مارکیٹ پلیٹ فارم آئی ای ایکس کے زیر ملکیت کام کرنے والے اس آئی جی ایکس سے مارکیٹ ساتھیوں کو یہ موقع ملے گا کہ وہ معیاری گیس کنٹریکٹوں کے سلسلے میں تجارت کرسکیں۔ یہ پلیٹ فارم پوری طرح خود کار ہے اور ویب سائٹ پر مبنی انٹر فیس کے ساتھ چلتا ہے تاکہ صارفین کو بلا رکاوٹ تجارتی تجربات فراہم کیے جاسکیں۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ  آج قدرتی گیس کے لیے اس نئے الیکٹرانک ٹریڈنگ پلیٹ فارم کی شروعات سے بھارت کی توانائی کی تاریخ میں ایک نیا باب شروع ہوا ہے۔ جس سے قوم کو قدرتی گیس کی آزادانہ مارکیٹ قیمت مقرر کرنے کی جانب پیش رفت میں مدد ملے گی۔ انھوں نے کہا کہ اس سنگ میل سے بھارت ترقی پسندانہ معیشتوں کے کلب میں شامل ہوگیا ہے کیونکہ قیمتوں کا طریقہ کار  مارکیٹ کے اتار چڑھاؤپر مبنی ہوگا۔ انڈین گیس ایکسچینج (آئی جی ایکس) گیس کے لیے ایک آزادانہ مارکیٹ کے حصول میں ایک بڑا رول ادا کرے گا۔

وزیر موصوف نے کہا کہ پیٹرولیم اور نیچورل گیس ریگولیٹری بورڈ (پی این جی آر بی) قدرتی گیس کو ملک کے ہر حصے میں معقول قیمت پر فراہمی کے لیے کام کر رہا ہے۔ حکومت کو اس کاروبار میں مداخلت کا کوئی تعلق نہیں ہوگا اور صارف آزاد مارکیٹ کا بادشاہ ہوگا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ آئی جی ایکس کے ذریعے رقیق قدرتی گیس (ایل این جی)ٹرمنلوں، گیس پائپ لائنوں، سی جی ڈی، بنیادی ڈھانچے کے سلسلے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے کے بھارت کے وژن کو  مارکیٹ کی حالت کے مطابق قیمت مقرر کرنے کے طریقہ کو اپنانےمیں مددملے گی۔

بھارت کو گیس پر مبنی معیشت بنانے  کے سلسلے میں مختلف اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے جناب دھرمیندر پردھان نے کہا کہ  بھارت کی گیس مارکیٹ کے پاس کئی طرح کی قیمتوں کے بینڈز ہیں۔ ان بینڈز کے تعلق سے جو اثاثے ہیں ان میں پری- این ای ایل پی ، این ای ایل پی، زیادہ حرارت والے اور زیادہ دباؤ والے (ایچ ٹی ایچ پی) اور گہرے پانی والے اور بہت زیادہ گہرے پانی والے بلاکس شامل ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ  ملک میں بہت جلد پچاس ایم ایم ٹی- ایل این جی ٹرمنل کی صلاحیت ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے کئی ملکوں کے ساتھ طویل مدتی گیس سمجھوتے ہیں ان ملکوں میں قطر، آسٹریلیا، روس اور امریکہ شامل ہیں۔ بھارت نے موزنبیق، روس اور دیگر ملکوں میں اسٹرٹیجک اثاثوں میں سرمایہ کاری کی ہے۔ انھوں نے ملک میں گیس کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم بنانے کے لیے اس وقت جاری مختلف پروجیکٹوں کا ذکر کیا مثلاً شمال مشرق میں اورجا گنگا، ایسٹرن انڈیا گرڈ، اندر دھنش پروجیکٹ نیز دھامرا دہیج پائپ لائن، کوئلے سے گیس نکالنے اور سی ایم بی پالیسی وغیرہ شامل ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ملک میں آئندہ چند برسوں میں 30000 کلو میٹر سے زیادہ لمبی پائپ لائن ہوجائے گی۔

وزیر موصوف کے مطابق قدرتی گیس کے سلسلے میں نیا الیکٹرانک ٹریڈنگ پلیٹ فارم مرکز کی ترقی پسندانہ پالیسی کا سب سے بڑا مظہر ہے۔ ملک نے پوری توانائی ویلیو چین مکمل کرلی ہے جس کا سلسلہ  ذرائع اور دنیا کے مختلف حصوں سے درآمد شدہ ایل این جی سے لے کر قیمتوں کے  شفاف طریقہ کار تک چلتا ہے۔ بھارت کے لوگوں کو توانائی کا انصاف فراہم کرنے کے وزیر اعظم کے وژن کی بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ لوگوں کی صاف ،کفایتی، دیرپا اور  یکساں توانائی کی فراہمی تک رسائی ہونی چاہیے۔

اس موقع پر پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے سکریٹری جناب ترن کپور، پی این جی آر بی کے چیئرمین جناب ڈی کے سراف بھی موجود تھے۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:3303



(Release ID: 1631875) Visitor Counter : 176