جل شکتی وزارت

مرکزی وزیر جناب شیخاوت نے ریاست میں جل جیون مشن کے عمل درآمد کے لیے کرناٹک کے وزیراعلیٰ کو خط لکھا

Posted On: 15 JUN 2020 6:15PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 15جون  2020  /  جل شکتی کے مرکزی وزیر نے کرناٹک کے وزیراعلیٰ کو کووڈ –  19 صورتحال سے مستعدی سے نمٹنے پر  مبارکباد دی ہے۔ انہوں نےیہ مبارکباد ریاست میں جل جیون مشن پر عمل درآمد کے سلسلے میں لکھے گیے اپنے خط میں دی ہے۔ جل شکتی کی وزارت وزیر اعظم کے اہم پروگرام جل جیون مشن پر عمل درآمد کا ایک خاکہ تیار کرنے میں ریاستوں کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ جل جیون مشن کا مقصد  2024 تک ملک کے ہر دیہی گھر کو روزانہ پینے کا 55 لیٹر پانی فراہم کرنا ہے۔ جے جے ایم کا مقصد  دیہی عوام کی خاص طور پر خواتین اور لڑکیوں کی زندگیوں کو بہتر بنانا ہے۔

چونکہ کرناٹک  2022 تک 100 فیصد گھروں کو شامل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ لہٰذا مرکزی وزیر نے وزیراعلیٰ کو مبارکباد دی ہے اور ریاست میں ہر دیہی گھر کو پینے کا پانی فراہم کرنے کے لیے جے جے ایم پر تیزی سے کام کرنے کی درخواست کی ہے۔  ریاست میں  89 لاکھ 61 ہزار دیہی گھروں میں سے 24 لاکھ 41 ہزار گھروں کو پینے کے پانی کے کنکشن فراہم کرا دیئے گیے ہیں۔  20-2019 میں محض 22 ہزار 133 نل کنکشن فراہم کرائے گیے تھے۔  21-2020 میں ریاست 23 لاکھ 57 ہزار گھروں کو  پینے کے پانی کے کنکشن فراہم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

مرکزی وزیر نے اس سال کے دوران موجودہ پانی کی پائپ لائن کی دوبارہ فیٹنگ اور بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی ہے جس سے 23 لاکھ 57 ہزار نل  کنکشن فراہم ہوں گے ۔ لہذا وزیراعلیٰ سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس کام کو مہم کے انداز میں شروع کریں تاکہ غریب اور پسماندہ عوام کو گھریلو نل کنکشن حاصل ہو سکیں۔ مرکزی حکومت نے 21-2020 میں کرناٹک میں جل جیون مشن پر عمل درآمد کے لیے 1 ہزار 189 کروڑ 40 لاکھ روپے کے فنڈ کو منظوری دی ہے جو 20-2019 میں 546 کروڑ 6 لاکھ روپے کی بنسبت کافی زیادہ ہے۔  ریاست سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس پروگرام پر بہت تیزی سے عمل کرے۔

پائپڈ پانی کی سپلائی  جن علاقوں میں کوالٹی متاثر ہیں ان میں پائپ والے پانی کی سپلائی کی فراہمی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر موصوف نے وزیراعلیٰ سے زور دے کر کہا کہ وہ ریاست کے اُن 3 لاکھ 60 ہزار افراد کو پینے کا پانی فراہم کریں جو 685 آبادیوں میں رہ رہے ہیں اور انہیں سنکھیا اور فلورائڈ  سے متاثرہ پانی ملتا ہے۔

مرکزی وزیر نے 15 ویں مالی کمیشن کی پی آر آئی  کو دی گئی امداد کے منصفانہ استعمال پر زور دیا ہے جس میں سے 50 فیصد  رقم کو پانی اور صفائی ستھرائی پر خرچ کیا جانا ہے۔ ریاست کو 21-2020 میں مالی کمیشن کی امداد کے طور پر 3 ہزار 217 کروڑ روپے دیئے جائیں گے۔

مزید یہ کہ مرکزی وزیر نے گاوؤں میں منصوبہ بندی ، عمل درآمد ، مینجمنٹ ، کام کاج اور پانی کی سپلائی کو برقرار رکھنے میں گاؤں کے لوگوں اور گرام پنچایتوں کو شامل کرنے پر زور دیا ہے تاکہ طویل مدتی نشانے حاصل ہوں۔

 

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔

2020۔06۔15

U – 3292



(Release ID: 1631840) Visitor Counter : 138