بھارت کا مسابقتی کمیشن

سی سی آئی نے میک رچی انویسٹمنٹ پرائیویٹ لمیٹیڈ (میک رچی) کو  91 اسٹریٹس میدیا ٹکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹیڈ  (91 اسٹریٹس)، ایسینٹ ہیلتھ اینڈ ویلنیس سولیوشن پرائیویٹ لمیٹید (ایسینٹ) اور اے پی آئی ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹیڈ (اے پی آئی) کے حصص خریدنے کو منظوری دی

Posted On: 15 JUN 2020 4:56PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  15 جون 2020،    کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے آج یہاں   کمپٹیشن ایکٹ  2002 کی دفعہ  31 (1) کے تحت میک رچی انویسٹمنٹ پرائیویٹ لمیٹیڈ (میک رچی) کو 91 اسٹریٹس میدیا ٹکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹیڈ  (91 اسٹریٹس)، ایسینٹ ہیلتھ اینڈ ویلنیس سولیوشن پرائیویٹ لمیٹید (ایسینٹ) اور اے پی آئی ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹیڈ (اے پی آئی) کے حصص خریدنے کو منظوری دی ہے۔

مجوزہ منظوری 91 اسٹریٹس ایسنٹ اور اے پی آئی کے  لازمی قابل تبدیلی  ڈیبینچر، لازمی قابل تبدیلی ترجیحی حصص یا / اور  عام حصص کے  کچھ فیصد کی حصولیابی سے متعلق ہے۔

میک رچی انویسٹمنٹ پرائیویٹ لمیٹیڈ  ٹیماسیک ہولڈنگ(پرائیویٹ) لمیٹیڈ کی بالواسطہ مکمل ملکیت والی  ایک معاون  انویسٹمنٹ ہولڈنگ کمپنی ہے۔

91اسٹریٹس ہندوستان میں قائم ہوئی ایک کمپنی ہےجوکہ براہ راست اور  اپنی معاون کمپنیوں کے ذریعہ پورے ہندوستان میں کاروبار چلاتی ہے۔91 اسٹریٹس ایک ای۔ کامرس پلیٹ فارم (ویب سائٹ اور  موبائل ایپلی کیشن) تیار کرنے کے لئے  مطلوبہ ٹکنالوجی اور  دانشورانہ املاک کی مالک ہے اور  اس کا کاروبار ضابطے کے مطابق  لائسنس اور فریق سوئم تجربہ گاہوں کے ذریعہ پیش کی جانے والی  تشخیصی  ٹیسٹ پیکج سہولتیں  رکھنے والے   ریٹیلرس/ ریٹیل فارمیسز کے ذریعہ  ادویات اور نیوٹراسیوٹیکلس فروخت کرنے پر مرکوز ہے۔ یہ ایک ٹیلی میڈیسن کنسلٹیشن  پلیٹ فارم  کی بھی مالک ہے اور اس کو فروغ بھی دے رہی ہے۔ اس کے علاوہ  91 اسٹریٹس کی معاون کمپنیاں  فارماسیوٹیکل  مصنوعات  کے تھوک  (بزنس ٹو بزنس۔ بی 2بی) فروخت  اور تقسیم  اور ہندوستان میں  فارماسیوٹکل  خوردہ فروشوں  کو فروخت  کرنےاور  لاجسٹکس ڈیلیوری اور  ٹرانسپوٹیشن خدمات کے انتظام کا کام بھی کرتی ہیں۔

ایسینٹ ہندوستان میں قائم ہونے والی ایک کمپنی ہے جوکہ براہ راست اور  اپنی معاون کمپنیوں کے ذریعہ پورے ہندوستان میں کاروبار چلاتی ہے۔ اس کے کاروبارمیں (آن لائن کے ساتھ ساتھ آف لائن) فارماسیوٹیکل کی تھوک بی 2 بی فروخت اور تقسیم کاؤنٹر پر ایف  ایم سی جی اور نیوٹراسیوٹکل مصنوعات  کی نقد ادائیگی کرنے پر  فروخت ، فارما سیوٹیکل صنعت میں  بی 2 بی  فروخت کی تسہیل  کے لئے ایک باضابطہ نظم فراہم کرانے والی  ایک ایپلی کیشن کو تیار کرنے اور اس کی ملکیت کا کاروبار شامل ہے۔

اے پی آئی ہندوستان میں قائم ہونے والی ایک کمپنی ہے اور یہ کسی کاروبار میں مصروف نہیں ہے۔

سی سی آئی کا مفصل آرڈر بعد میں آئے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-3293

                          


(Release ID: 1631734) Visitor Counter : 215