عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

تمام شمال مشرقی ریاستوں میں ای۔ آف قائم کئے جائیں گے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

ای۔ آفس کے پروجیکٹ کو آگے بڑھانے کے لئے ایک جوائنٹ اسٹیئرنگ کمیٹی کی تجویز پیش کی

Posted On: 12 JUN 2020 5:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  12 جون 2020،    عملے، عوامی شکایات اور پنشن کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ  نے آج   ایک مقررہ مدت میں   شمال مشرق کی آٹھوں ریاستوں  میں  ای۔ آفس قائم کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے  اس موضوع پر ایک ویبینار سے خطاب کیا جس میں خطے کے وزرائے اعلی اور  آئی ٹی  وزرا نے شرکت کی۔ ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ  ای۔ آفس پروجیکٹ سے  وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ‘‘کم سے کم حکومت، زیادہ سے زیادہ حکمرانی’’  کے ویژن کو  پورا کیا جائے گا اور  اس سے انتظام میں آسانی، شفافیت اور شہریوں پر مرکوز  ڈلیوری میکانزم   کو یقینی بنایا جائےگا۔ انہوں نے  کہا کہ ای۔ آفس پروجیکٹ  ڈیجیٹل انڈیا کا  ایک بنیادی ستون ہے اور اب تک حکومت ہند نے  55 وزارتوں میں  اسے نافذ کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00151E5.jpg

شیلانگ اعلامیہ کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ  ای۔ آفس کی ترقی اور  اس کی خدمت کا معیار کلیدی حیثیت رکھتے ہیں اور ا ب اس شاندار مقصد کوپورا کرنے کا وقت آگیا ہے۔ وزیر موصوف نے تمام ریاستوں میں سول سکریٹریٹ سے لیکر ضلعی سطح تک  ای۔ آفس مشن کو نافذ کرنے کےلئے تمام تکنیکی اور مالی امداد کی یقین دہانی کرائی ۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  ای۔ آف پروجیکٹ کو آگے بڑھانے کےلئے  ایک جوائنٹ اسٹیئرنگ کمیٹی کا بھی اعلان کیا، جس کی صدارت ڈی او این ای آر کے سکریٹری کریں گے۔ ای۔ آفس پروجیکٹ  کو نافذ کرنے اور  اس سلسلے میں اقدامات کا مشورہ دینے کے لئے  اے آر پی جی، الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزارت  ، این آئی سی، این ای سی اور شمال مشرق کی آٹھوں ریاستوں  کے نمائندے  کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

ڈاکٹر جتیندر نے کہا کہ75 مرکزی وزارتوں/ محکموں میں ای۔ آفس کی ترقی کی وجہ سے ہی ایک  ڈیجیٹل سینٹرل سکریٹریٹ  کی تشکیل ہوئی جس نے   کووڈ۔ 19 لاک ڈاؤن کی مدت میں   گھر سے کام کرنے کو یقینی بنایا۔؎

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002J6R1.jpg

شمال مشرقی ریاستوں کے لئے ای۔ آفس  سے متعلق  ورکشاپ میں  اروناچل پردیش، ناگالینڈ، سکم اور میگھالیہ کے وزرائے اعلی  اور  آسام، منی پور، میزورم اور تریپورہ کے آئی ٹی وزرا نے شرکت کی۔ شمال مشرقی ریاستوں کے  چیف سکریٹری، ایڈیشنل چیف سکریٹری اور  انتظامی اصلاحات کے پرنسپل سکریٹری اور  آئی محکموں کے سکریٹریوں   نے بھی ورکشاپ میں شرکت کی۔ آج کے ویبینار میں مجموعی طور پر 220 لوگوں  نے شرکت کی۔

اپنے افتتاحی خطاب میں ڈی اے آر پی جی  کے سکریٹری  ڈاکٹر کے شیواجی نے کہا کہ  پورے شمال مشرق خطے  کو  موثر طریقے سے ای۔ آفس کے نفاذ پر آئی ٹی  کی طاقت  سے لیس نوجوانوں کا  فطری طور پر فائدہ ملے گا۔ مرکزی وزیر کے ذریعہ  ویبینار سے خطاب کئے جانے سے قبل  ڈاکٹر شیواجی نے  ایک تعمیری تکنیکی اجلاس  کا بھی  انعقاد کیا۔

ای۔ ورکشاپ میں ایڈیشنل سکریٹری ڈی اے آر پی جی  جناب وی شری نواس ، جوائنٹ سکریٹری ڈی اے آر پی جی محترمہ جیہ دوبے اور دیگر افسروں نے بھی شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

(12-06-2020)

U-3245



(Release ID: 1631289) Visitor Counter : 154