سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

نیچر انڈیکس 2020 میں سرفہرست میں 30 ہندوستانی اداروں میں ڈی ایس ٹی کے تین ادارے



انڈین ایسوسی ایشن فار دی کلٹیویشن آف سائنس (آئی اے سی ایس)کولکاتا ساتویں مقام پر، جواہرلال نہرو سینٹر فار اڈوانسڈ سائنٹفک ریسرچ (جے این سی اے ایس آر)، بنگلوروچودہویں مقام پراور ایس این بوس نیشنل سینٹر فار بیسک سائنسز ، کولکاتا 30ویں مقام پر ہیں

Posted On: 11 JUN 2020 3:59PM by PIB Delhi

حکومت ہند کے سائنس اور ٹیکنالوجی محکمے کے تین خود مختار اداروں نے تحقیقی معیار کے ایک پیمانے سرفہرست جریدوں میں  شائع تحقیق پر مبنی نیچر انڈیکس2020 درجہ بندی کے مطابق یونیورسٹیوں ، آئی آئی ٹی ، آئی آئی ایس ای آر اور تحقیقی اداروں نیز لیباریٹریوں سمیت سرفہرست 30 ہندوستانی اداروں کے درمیان اپنی جگہ بنائی ہے۔

انڈین ایسوسی ایشن فار کلٹیویشن آف سائنس (آئی اے سی ایس) کولکاتا ساتویں مقام پر، جواہرلال نہرو سینٹر فار اڈوانسڈ سائنٹفک ریسرچ (جے این سی اے ایس آر)، بنگلوروچودہویں مقام پراور ایس این بوس نیشنل سینٹر فار بیسک سائنسز ، کولکاتا 30ویں مقام پر ہیں۔

سی ایس آئی آر جو اداروں کاایک کلسٹر ہے، کو باہر رکھتے ہوئے اس فہرست میں آئی اے سی ایس ہندوستان میں معیاری کیمسٹری ریسرچ میں سرفہرست تین اداروں  میں شامل ہے۔ جے این سی اے ایس آر لائف سائنسز میں تعلیمی اداروں میں چوتھے مقام پر ہے، کیمسٹری اور فزیکل سائنسز میں دسویں مقام پر ہے۔ ہندوستانی تعلیمی اداروں میں دسویں مقام پر ہے، نیز عالمی درجہ بندی میں 469 ویں مقام پر ہے۔

محکمہ برائے سائنس اور ٹیکنالوجی (ڈی ا یس ٹی) کے سکریٹری پروفیسر آسوتوش شرما نے کہا کہ‘‘یہ جان کر بیحد خوشی ہوئی ہے کہ نالج کے ڈی ایس ٹی کے سرفہرست اداروں کی درجہ بندی تحقیق کے معیار کےمعاملے میں باقاعدہ طور سے ملک کے سرفہرست اداروں میں کی جارہی ہے جیسا کہ منتخب اعلیٰ معیاری جریدوں میں شائع تحقیقی مطالعات اور مضامین کے ذریعے اندازہ لگایا جاتا ہےجہاں تعلیمی اداروں اور تحقیقی لیباریٹریوں میں کی گئی تحقیقات نے اچھی مقدار میں بڑھوتری درج کی ہے۔ معیار، معنویت اور ترجمے سے متعلق پہلوؤں پر زیادہ زور دیے جانے کی ضرورت سمجھی جارہی ہے اور اس پر دھیان دیا جارہاہے۔

اس فہرست میں عالمی سطح  پر سرفہرست ہندوستانی اداروں میں 39 اداروں کاایک گروپ کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (سی ایس آئی آر) 160ویں مقام پر ہے اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس (آئی آئی ایس سی) بنگلور184ویں  مقام پر ہے۔

عالمی درجہ بندی اور مضامین کے لحاظ سے درجہ بندی درج ذیل لنک https://www.natureindex.com/annual-tables/2020/institution/all/all/countries-India میں دیکھی جاسکتی ہے۔

ماخذ: نیچر انڈیکس ،2020

 

-----------------------

 

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 3211



(Release ID: 1631044) Visitor Counter : 175