سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

نئے مطالعہ سے زبان کے کینسر کے علاج کی نئی تکنیک کو فروغ دینےمیں مدد مل سکتی ہے

Posted On: 09 JUN 2020 1:27PM by PIB Delhi

آئی آئی ٹی مدراس، کینسر انسٹی ٹیوٹ، سری بالا جی ڈینٹل کالج اور اسپتال (چنئی) اور بنگلورو کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کے محققین کی ایک ٹیم نے ایک خصوصی مائیکرو آر این اے (ایم آئی آر این اے ایس) جسے ایم آئی آر -155 کا نام بھی دیاگیا ہے، نشاندہی کی ہے، جو زبان کا کینسر ہونے پر انتہائی سرگرم طور سے دکھائی دیتا ہے۔ مائیکرو آر این اے ایس (ایم آئی آر این اے ایس) چھوٹے ریبونیوکیلک ایسڈ ہیں۔ سائنسدانوں نے اس مائیکرو آر این اے کو ایم آئی آر-155 کا نام دیا ہے۔ یہ ایک قسم کے چھوٹے ریبونیوکیلک ایسڈ ہیں۔ یہ ایسڈ ایسے نان کوڈنگ آر این اے ہیں جو کینسر کو پنپنے میں مددکرنےکے ساتھ ہی مختلف بایولوجیکل اور پیتھالوجیکل پروسیس کو کنٹرول کرنے میں شامل رہتے ہیں۔ ایسے میں زبان کے کیسر کے علاج کے لئے ان آر این این میں تبدیلی کرکے علاج کی نئی تکنیک کو فروغ دینے کے امکانات کا پتہ لگایا جاسکتا ہے۔

 آئی آئی ٹی مدراس کے بایو ٹکنالوجی کے شعبے کے سربراہ پروفیسر کروناگرن  نے انڈیا سائنس وایئر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیموتھیراپی ، ریڈیو تھیراپی اور امینو تھیراپی جیسے کینسر کے روایتی علاج کے طور طریقوں کے ساتھ ایم آئی آر این اے مینی پولوشن کو جوڑا جارہا ہے اور کینسر کے علاج  کے لئے ابھرتے ہوئے تھیراپی جیسے ایم آئی آر این اے کو پہلے سے ہی زبان کے کینسر میں ایک آنکوجن کی شکل میں پہچانا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کینسر سے جڑے ایم آئی آر این اے کو آنکومرس یا آنکو میار کہا جاتا ہے۔پروفیسر کرونا کرن نے مزید بتایا کہ یہ کینسر پھیلانے والے سیل کو روک کر کینسر کو پھیلنے سے روکنے میں مدد کرتے ہیں کچھ اونکومرس کینسر کو پنپنے سے بھی روکتے ہیں۔ ایسے میں یہ ضروری ہے کہ کینسر سیلز کو دبانے اور تشہیر دونوں سے جڑے اونکوم آر کی پہچان کی جائے۔

ایم آئی آر این اے کچھ پروٹین کے کام کاج کو روک کر یا بڑھا کر کینسر کے پھیلاؤ کو متاثر کرتا ہے۔ مثال کے طور پر ایک طرح کا پروٹین جیسے پروگرامڈ سیل ڈیتھ4 (پی ڈی سی ڈی4) کہا جاتا ہے۔ کینسر سیلز کو بڑھنے اور پھیلنے سے روکنے میں مدد کرتا ہے۔ اس پروٹین میں کسی قسم کی رکاوٹ منھ، پھیپھڑے، چھاتی، لیور، دماغ اور پیٹ کے کینسر کے پھیلنے کی اہم وجہ بنتی ہے۔

 

محققین کی ٹیم نے یہ بھی دکھانے کی کوشش کی ہے کہ کس طرح سے ایم آئی آر-155 کو ختم کرنے یا اس کو بے جان کرنے سے کینسر سیلز کی موت ہوجاتی ہے اور سیلز کو پنپنے کا چکر ختم ہوجاتا ہے۔ ریسرچ اسکالر شبیر زرگر نے بتایا کہ لمبے وقت سے یہ مانا جارہا ہے کہ ایم آئی آر-155 ،پی ڈی سی ڈی-4 کو ڈاؤن ریگولیٹ کرتا ہے لیکن ابھی تک اس کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔

...............................................................

 

م ن، ح ا، ع ر

10-06-2020

U-3168



(Release ID: 1631041) Visitor Counter : 169