الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

آروگیہ سیتو کو مؤثر طریقوں سے استعمال کریں: وزیر مملکت دھوترے کی ضلع کلکٹر حضرات کو تلقین

Posted On: 10 JUN 2020 8:10PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،10جون2020: الیکٹرونکس اور آئی ٹی ، انسانی وسائل کی ترقیات اور مواصلات کے وزیر مملکت جناب سنجے دھوترے نے الیکٹرونکس اور آئی ٹی کی وزارت ، حکومت ہند کی آروگیہ سیتو ایپ ٹیم اور مہاراشٹر میں تمام تر ضلع کلکٹر حضرات اور این آئی سی کے ڈی آئی او حضرات کے ساتھ ایک گفت و شنید کا اہتمام کیا۔یہ اہتمام ویڈیوں کانفرنس کے توسط سے کیا گیا۔ اس گفت و شنید کا اہتمام ریاست کے فیلڈ سطح کے افسران کو آروگیہ سیتو ایپ کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کرنا اور ان سے فیلڈ کی سطح کے اِن  پُٹ حاصل کرنے کے لئے کیا گیا تھا۔ وزیر مملکت جناب دھوترے کے ساتھ حکومت مہاراشٹر کے وزیر صحت جناب راجیش ٹوپے اور حکومت مہاراشٹر کے آئی ٹی وزیر جناب ستیج پاٹل نے بھی اس کانفرنس میں شرکت کی۔کانفرنس کے دوران یہ بات واضح طورپر نمایاں کی گئی کہ آروگیہ سیتو پلیٹ فارم کے توسط سے اعدادوشمار کے تجزیے کا جو گوشوراہ پیش کیاجاتا ہے، اسے ریاست میں مرض تغیراتی عمل دخل اور اس کی رفتار کو سمجھنے کے لئے مجموعی اور اکائی دونوں شکلوں میں بروئے کار لایاجاسکتا ہے۔ اگر ان اعدادو شمار کا بروقت اور مؤثر طریقے سے استعمال کیا جائے تو ان کی مدد سے ہارٹ اسپاٹ کو قبل از وقت شناخت کے تحت لا یا جاسکتا ہے اور درکار بنیادی ڈھانچے کو منصوبہ بند طریقوں سے اورنشان زد انداز میں مختص کیا جاسکتا ہے۔ ضلع کلکٹر حضرات نے اپنے اپنے متعلقہ اضلاع میں کووڈ-19 بحران سے نمٹنے کے سلسلے میں آروگیہ سیتو ڈاٹا کے استعمال سے متعلق اپنے تجربات ساجھا کئے۔جناب دھوترے نے بیماری کی روک تھام میں کلکٹر حضرات اور فیلڈ کی سطح کے افسران  کی کوششوں کی ستائش کی۔انہوں نے یقین دلایا کہ ریاستی حکومت کو فیلڈ کی سطح کے افسران کی تربیت کے لئے فوری طورپر مدد فراہم کرائی جائے گی ، تاکہ  وہ آروگیہ سیتو ڈاٹا کا بہتر سے بہتر استعمال کرسکے اور اس سلسلے میں ای اینڈ آئی ٹی حکومت ہند کی وزارت بھی اپنی جانب سے پورا تعاون دے گی۔اس کانفرنس میں الیکٹرونکس اور آئی ٹی کی وزارت کے سیکریٹری جناب اجے پرکاش ساہنی نے بھی شرکت کی۔ان کے علاوہ حکومت مہاراشٹر کے پرنسپل سکریٹری ہیلتھ جناب پردیپ ویاس ، حکومت مہاراشٹرکی ڈائریکٹر محترمہ سادھنا تیاڈے، این آئی سی حکومت ہند کی ڈی جی محترمہ نیتا ورما، این آئی سی حکومت ہند کے ڈی ڈی جی جناب آر ایس منی، این آئی سی حکومت ہند کی ڈی ڈی جی محترمہ سیما کھنہ، طبی تعلیم و تحقیق حکومت مہاراشٹر کے ڈائریکٹر جناب تاتیا راؤ لہانے اور آئی آئی ٹی مدراس کے پروفیسر وی کاماکوٹی نے بھی شرکت کی اور اپنے خیالات پیش کئے۔

 

********

م ن۔ ن ع

(10.06.2020)

(U: 3194)



(Release ID: 1630863) Visitor Counter : 158