وزارت آیوش

arبین الاقوامی یوم یوگ 2020کے لئے ڈی ڈی بھارتی پر مشترکہ یوگ پروٹوکول اجلاسات کا اہتمام

Posted On: 10 JUN 2020 6:53PM by PIB Delhi

ٓیوش کی وزارت نے پرسار بھارتی کے اشتراک سے 11 اوب 2020 سے ڈی ڈی بھارتی پر کامن یوگ پروٹوکول کے روزانہ ٹیلی کاسٹ کا اہتمام کررہی ہے۔ سی وائی پی سیشن صبح  8 بجے سے ساڑھے 8 بجے تک روزانہ ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔ یہ سیشن وزارت کے سوشل میڈیا ہینڈل پر ایک ساتھ دستیاب ہوں گے۔ آدھے گھنٹے کے سیشن میں کامن یوگا پروٹوکول کے سبھی اہم پہلوؤں کا احاطہ کیا جائے گا۔

سی وائی پی سیشن ٹیلی کاسٹ کے انعقاد کا مقصد کامن یوگ پروٹوکول کو عوام میں مقبول بنانا ہے اور ڈسٹینس موڈ کے ذریعہ اسے آڈیو وزول ڈیموٹریشن  کے ذریعہ لوگوں میں یوگ کے تئیں بیداری پیدا کرنا ہے۔  کامن یوگ پروٹوکول  یوگ کے عالمی دن 2020 میں سرگرم شرکت کے لئے عوام کو پوری طرح تیار کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔

ٹیلی ویژن پر سی وائی پی سیشن عوام کے ذریعہ یوگ کے مختلف پہلوؤں کو سیکھنے کے لئے ایک وسیلے کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ روزانہ یوگ کی پریکٹس کے ذریعہ فوائد حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

دنیا بھر میں ہر سال 21 جون کو یوگ کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس سال یوگ کا عالمی دن کووڈ-19 جیسی عالمی وبا کے دوران آیا ہے۔  ایسی حالت میں یوگ خاص طور پر اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ اس کی پریکٹس یا یوگا کرنے سے جسمانی اور ذہنی سکون حاصل ہوتا ہے۔  ان مشکل اوقات میں مندرجہ ذیل 2 فائدے  خاص طور پر اہم ہیں، جنہیں عوام یوگ کے ذریعہ حاصل کرسکتے ہیں۔

اے)عام صحت اور قوت مدافعت بڑھانے سے متعلق مثبت اثر

بی)تناؤ سے نجات دلانے سے متعلق اس کے رول کو عالمی سطح پر تسلیم کیاگیا ہے۔

گزشتہ کچھ سالوں میں یوگ کے عالمی دن (آئی ڈی وائی) کو بھارت کی ثقافت اور روایت کی تقریب کے طور پر تصور کیاگیا ہے۔ اس سال ان خصوصی حالات میں یہ اچھی صحت اور ذہن کے سکون کے لئے ایک تلاش ہوگی۔ اس طرح اس سال توجہ اس بات پر ہوگی کہ یوگا کے دن  جو 21 جون 2020 کو منایا جائے گا گھر پر یوگا کیا جائے۔ آیوش کی وزارت الیکٹرانک ڈیجیٹل اور دیگر میڈیا میں مختلف وسائل دستیاب کرائے گی، تاکہ لوگ یوگا سیکھنے کے لئے انہیں استعمال کریں۔ یوگا پورٹل اور اس کے سوشل میڈیا ہینڈل پر  وزارت کی طرف سے بہت سے آن لائن وسائل پہلے ہی دستیاب کرائے گئے ہیں۔ سابقہ سالوں کی طرح یوگا کے عالمی دن 2020 کو یوگا کی پریکٹس 21 جون 2020 کو صبح 7 بجے منعقد ہوگی۔ البتہ لوگ اپنے اپنے گھروں سے اس میں شامل ہوں گے۔  یہ بھی توقع ہے کہ یوگا کے چاہنے والے اس کی پریکٹس کرنے والے بھی اور دیگر لوگ بھی یو ٹیوب، فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹا گرام جیسے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو  جوائن کریں گے۔

ابتدا سے ہی کامن یوگ پروٹوکول (سی وائی پی) آئی ڈی وائی میں بہت اہم رہا ہے۔  سی وائی پی کو اہم یوگ گوروؤں اور ماہرین کے ایک گروپ کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے اور اس میں لوگوں کے جسمانی، ذہنی ، جذباتی اور آبادی کی روحانی صحت کو بہتر بنانے کے لئے محفوظ پریکٹس کو شامل کیاگیا ہے۔ پوری دنیا میں یہ یوگ کا سب سے مقبول پروگرام ہے اور یوگ کے عالمی دن پر ہر سال کیا جاتا ہے۔ اس کو اس طرح ڈیزائن کیاگیا ہے کہ کسی بھی عمر کے فرد چاہے کوئی عورت ہو یا مرد، اسے آسانی سے اپنا سکتے ہیں اور اسے آسان تربیتی سیشن اور آن لائن کلاسز کے ذریعہ سیکھا جاسکتا ہے۔ (ایسے افراد جنہیں صحت کے معاملات کا سامنا ہے، انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ یوگ پریکٹس کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ لیں)

...............................................................

 

م ن، ح ا، ع ر

11-06-2020

U-3195



(Release ID: 1630848) Visitor Counter : 190