جل شکتی وزارت

جل شکتی کے مرکزی وزیر نے میگھالیہ میں جل جیون مشن پر عملدرآمد کے سلسلے میں تشویش کا اظہار کیا

Posted On: 09 JUN 2020 12:39PM by PIB Delhi

نئی دہلی،9 جون، 2020،                 جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ کے نام اپنے خط میں ریاست میں جل جیون مشن (جے جے ایم) کی سست پیشرفت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ریاست کا منصوبہ ہے کہ وہ دسمبر 2022 تک تمام دیہی گھروں کو نل کے کنکشن فراہم کردے گی۔ جیسا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یوم آزادی کی اپنی پچھلی تقریر میں  اعلان کیا تھا ، ریاستیں جے جے ایم پر عمل درآمد کر رہی ہیں جس کا مقصد 2024 تک ہاؤس ہولڈ ٹیپ کنکشن اسکیم ایف ایچ ای سیز کے ذریعے  ہر گھرانے کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنا ہے۔ یہ مشن دیہی خواتین خاص طور پر لڑکیوں کو سکیورٹی اور وقار فراہم کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔

مقررہ وقت کے اندر جے جے ایم کا ہدف حاصل کرنے کے لیے اچھی منصوبہ بندی پر زور دیتے ہوئے جل شکتی کے وزیر نے وزیر اعلیٰ پر زور دیا کہ وہ ریاست کے 3891 گاؤوں میں مہم کے طریقے پرفوری طور پر کام شروع کریں۔ درج فہرست ذاتوں/ درج فہرست قبیلوں کی زیادہ آبادی والے گاؤوں، بستیوں اور سنسند آدرش گرام یوجنا کے تحت آنے والے گاؤوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

سال 2019-20 کے دوران 1.17 لاکھ گھروں کو نل کے کنکشن فراہم کرنے کے نشانے کے برخلاف صرف1800 نل کے کنکشن دیئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ میگھالیہ کے لیے 2019-20 میں 86.20 کروڑ روپئے مختص کیے گئے تھے لیکن کام کی سست پیش رفت کی وجہ سے صرف 43.01 کروڑ روپئے جاری کیے گئے جن میں سے ریاست صرف 26.35 کروڑ روپئے خرچ کرسکی۔ اس طرح اس کے پاس 17.46 کروڑ روپئے اب بھی موجود ہیں۔جناب شیخاوت نے اس بات پر زور دیا کہ ہر دیہی گھر کو پینے کا پانی  فراہم کرنا قومی ترجیح ہے اور ریاست کو چاہیے کہ وہ مقررہ وقت کے اندر اس ہدف کو پورا کرنے کی کوشش کرے۔

پانی کے نظام کی طویل مدت تک برقراری کے لیے آبی وسائل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مرکزی وزیر نے مشورہ دیا کہ پینے کے پانی کی فراہمی کے نظام کو طویل مدتی بنیاد پر مستحکم بنانے کی غرض سے پانی کے موجودہ وسیلوں کو مستحکم بنایا جائے۔ اس کے لیے منصوبہ بندی گاوں کی سطح پر کی جائے اور ہر گاوں کے لیے ولیج ایکشن پلان (وی اے پی) تیار کیا جائے۔

سال 2020-21 کے دوران میگھالیہ کے لیےپی آر آئیز کے لیےپندرہویں مالی کمیشن کی طرف سے  182 کروڑ روپئے مختص کیے گئے ہیں اور اس کا 50 فیصد پانی کی سپلائی اور حفظان صحت کے لیے استعمال کرنا لازمی ہے۔

کووڈ-19 وبائی بیماری کے مدنظر یہ ضروری ہے کہ لوگ پانی کے نلوں کے قریب اور پانی کے عوامی وسائل کے نزدیک بھیڑ نہ لگائیں۔ میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ تمام گاؤوں میں  پانی کی فراہمی کے کام  میں تیزی لائیں جس سے مقامی لوگوں اور مائی گرینٹ کارکنوں کو فاضل روزگار ملے گا اور دیہی معیشت کو فروغ حاصل ہوگا۔

جل شکتی کے وزیر نے میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ کو دسمبر 2022 تک 100 فیصد ایف ایچ ٹی ایس ریاست بنانے کے لیے مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ اور کہا کہ وہ جلد ہی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے وزیر اعلیٰ کے ساتھ جے جے ایم کی منصوبہ بندی اور عملد رآمد کے بارےمیں تبادلہ خیال کریں گے۔

 '****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:3165

 



(Release ID: 1630788) Visitor Counter : 180