وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم اور فلپائن کے صدر کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت
Posted On:
09 JUN 2020 7:32PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 9 جون 2020، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج فلپائن کے صدر عزت مآب رودرگو دوترتے سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور کووڈ، 19 عالمی وبا سے پیدا ہونے والے چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لئے دونوں ملکوں کی حکومتوں کے ذریعہ کئے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں لیڈروں نے صحت کے اس بحران کے دوران دونوں ملکوں کے شہریوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ان کی اپنے گھروں کو واپسی کے سلسلے میں تعاون کے لئے ایک دوسرے کی ستائش کی۔ فلپائن کے صدر نے فلپائن کو ضروری فارما سیوٹیکل مصنوعات کی سپلائی برقرار رکھنے کے لئے ہندوستان کے ذریعہ کئے گئے اقدامات کی بھی ستائش کی۔
وزیراعظم نے صدر دوترتے کو اس عالمی وبا کے خلاف لڑائی میں فلپائن کی مدد کے لئے ہندوستان کی عہد بندی کی یقین دہانی کرائی اور اس بات پر زور دیا کہ سستی فارماسیوٹیکلس مصنوعات، جن میں تیار کئے جانے کی صورت میں کورونا ویکسین بھی شامل ہوگی، تیار کرنے کی ہندوستان کی تسلیم شدہ صلاحیت کو پوری انسانیت کے فائدے کےلئے استعمال کیا جاتا رہے گا ۔
دونوں ملکوں کے لیڈروں نے دفاعی تعاون سمیت دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر حالیہ برسوں میں ہونے والی ترقی پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان ہند۔بحرالکاہل خطے میں فلپائن کو ایک ضروری پارٹنر سمجھتا ہے۔
وزیراعظم نے فلپائن کے آنے والے قومی دن کے لئے عزت مآب صدر دوترتے اور فلپائن کے عوام کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ا گ۔ن ا۔
U-3157
(Release ID: 1630617)
Visitor Counter : 231
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam