سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

اے آر سی آئی اور میکنس نے سطح پر کووڈ۔ 19 کے اثر کو روکنے کے لئے یو وی سی پر مبنی کثیر مقصدی ڈس انفیکشن کبینیٹ تیار کیا


یو وی سی لائٹ میں آنے پر بغیر گیلا کئے اور بغیر کیمیکل کے فوری ڈس انفیکشن ہوتا ہے
وائرس سے متاثر ہونے والی اشیا کو ڈس انفیکٹ کرنے کے طریقوں میں یو وی سی کے سامنے لائے جانے کو بہترین سمجھا جاتا ہے۔

Posted On: 08 JUN 2020 1:26PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  8 جون 2020،      حکومت ہند کے  سائنس اور ٹکنالوجی کے محکمے کے ایک خود مختار آر اینڈ ڈی سینٹر  انٹرنیشنل ایڈوانس  ریسرچ سینٹر فار  پاؤڈر میٹر لرجی  اینڈ نیو میٹیریل (اے آر سی آئی)  اور  میکنس انڈسٹریز نے مل کر   سطح پر کووڈ۔ 19 کے اثر کو روکنے کے لئے تحقیقی تجربہ گاہوں میں  غیر اہماسپتال آٹئموں، لیباریٹری  میں  پہننے والی  مصنوعات اور  پی  پی ای  کو  ڈس انفیکٹ  کرنے کے لئے  ایک یو وی سی پر مبنی کبینیٹ تیار کیا ہے۔

اس کو تجارتی اداروں میں  گاہکوں کو دکھائی جانے والی مصنوعات  اور  متعدد گھریلو  آئٹموں کو ڈس انفیکٹ کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ہندوستان کووڈ۔ 19 رہنما خطوط کو سختی سے نافذ کرنے  کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے پہلے چند مرحلوں کے دوران سارس سی او وی ۔2 وائرس  سے ہونے والے کووڈ۔ 19  مرض کو پھیلنے سے روکنے میں کامیاب رہا ہے۔ لیکن  لاک ڈاؤن میں چھوٹ دیئے جانے سے ملک بھر میں لوگوں کے آنے جانے سے بیماری کے آہستہ آہستہ پھیلنے کا امکان ہے اور کچھ مدت تک اس کے جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ سطح کے ذریعہ اس وائرس  کے پھیلنے کا خطرہ بہت زیادہ ہے۔

اس وائرس کے پھیلنے کو روکنے کے لئے   یو وی سی لائٹ  کے ذریعہ فوری طور پر ڈس انفیکشن  کا طریقہ سب سے اچھا ہے۔254 این ایم کے پاس یو وی سی  شعاع ریزی ، کووڈ۔ 19 کے  آر این اے حصے کے ذریعہ جذب کرلی جاتی ہے۔ جس سے ایک فوٹو ڈیمارائزیشن  عمل کے ذریعہ اس کے مولیکیولر ڈھانچے کو نقصان پہنچتا ہے اور یہ بے حرکت ہوجاتا ہے۔ وائرس کا اثر لینے والی اشیا  جن میں استیتھو اسکوپ ، بلڈ پریشر ناپنے کا اعلی، مریضوں کی دیکھ بھال کرنے کے آئٹم، موبائل فون  اور  بٹوا، لیپ ٹاپ تجربہ گاہ میں دوبارہ استعمال کئے جانے والے  دستانے ، تجربہ گاہ  کے کوٹ اور دیگر آلات  شامل ہیں، کو ڈس انفیکٹ کرنے کے لئے اب تک کی معلومات کے مطابق  یو وی سی سب سے اچھا طریقہ ہے۔

 ڈی ایس ٹی کے  سکریٹری پروفیسر آشوتوش شرما نے بتایا کہ  لاک ڈاؤن کے بعد کی مدت میں وائرس کی منتقلی کی چین کو توڑنے میں  محفوظ اور کارگر  حکمت عملی ، مقامات ، سطحوں اور مختلف اشیا کو ڈس انفیکٹ کرنے والی ٹکنالوجی اور مصنوعات بہت اہمیت  کی حامل ہیں۔اس لئے یو وی لائٹ ، تھرمل ٹریٹمنٹ  اور ایرو سول مسٹس پر مبنی  پر مبنی  سادے محفوظ  اور کم لاگت والے سولیوشن بغیر کلورین والے ڈس انفیکٹ ٹینک کے  طور  پر قابل قبول ہیں اور  ان کے استعمال میں اضافہ کیا جائے گا۔

اے آر سی آئی اور  حیدر آباد میں واقع کمپنی میکنس  کے ذریعہ تیار کردہ  یو وی سی  ڈس انفیکشن  کبینیٹ میں 30 واٹ کے چار یو وی سی لیمپ   (اطراف میں)  اور 15 واٹ کے دو لیمپ  (اوپر اور نیچے) ہوتے ہیں۔ اس میں مختلف قسم کی اشیا کو ڈس انفیکٹ کرنے  کی کافی صلاحیت ہوتی ہے  اور اس پر ہر طرف سے لائٹ پڑتی ہے۔ استعمال کرنے والوں کی حفاظت کے پیش نظر اور انہیں   سیدھے یو وی سی روشنی  میں آنے سے بچانے کے لئے  دروازہ  کھولتے ہیں  لیمپ بند ہوجاتے ہیں اور  دروازہ بند کرنے پر ہی لیمپ جلتے ہیں۔ یو وی سی کیبینٹ  سے کئی طرح کے کام  لئے جاسکتے ہیں اور یہ تحقیقی اور تعلیمی اداروں، کارپوریٹ دفتروں ، اسپتالوں ، کلینکوں ، نرسنگ ہوم، ہوٹلوں، ریستورانوں،  تجارتی  اداروں  میں کووڈ۔ 19 سے لڑنے اور گھریلوں استعمال کے لئے بہت مفید ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004NB5R.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003XB6Q.jpg

(مزید تفصیلات کے لئے برائے مہربانی  این اپرنا راؤ، سی پی آر او ، اے آر سی آئی، aparna[at]arci[dot]res[dot]in سے رابطہ کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-3144

                          



(Release ID: 1630478) Visitor Counter : 190