سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

اے آر سی آئی نے کینسر کے علاج کے لئے ریر ارتھ پر مبنی میگنیٹو کلورک مواد تیار کیا


مینگنیٹو کلورک مواد ٹیومر خلیوں کو ختم کرنے کے لئے مطلوبہ کنٹرولڈ حرارت فراہم کراسکتا ہے
ریڈی ایشین تھیرپی کے ساتھ استعمال کئے جانے والے اس طریقے کے مضر اثرات کم ہوتے ہیں اور علاج میں وقت بھی کم لگتا ہے

Posted On: 07 JUN 2020 2:56PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  7 جون 2020،      سائنس اینڈ ٹکنالوجی  کے محکمے  (ڈی ایس ٹی)   کے ایک خود مختار آر اینڈ ڈی مرکز  انٹرنیشنل ایڈوانسڈ ریسرچ سینٹر فار  پاؤڈر  میٹالرجی  اینڈ نیو میٹریل کے سائنس دانوں نے  ایک  ریر ارتھ  پر مبنی مینگنیٹو کلورک  مواد تیار کیا ہے جس کو کینسر کے علاج کے لئے  موثر طریقے سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اے آر سی آئی کے ذریعہ تیار کئے گئے میگنیٹو کلورک  مواد (ایسا مواد جس میں میگنیٹک فیلڈ  کے استعمال کرنے  اور اسے ہٹانے سے  مواد گرم یا ٹھنڈا ہوتا ہے)کی سری چترا  ترونال  انسٹی ٹیوٹ فار میڈیکل سائنسز  اینڈ ٹکنالوجی (ایس سی ٹی آئی ایم ایس ٹی) میں جانچ کی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں تحقیق کام سے متعلق ایک پیپر جنرل آف الائز اینڈ کمپاؤنڈ میں شائع ہوچکا ہے۔

میگنیٹک مواد کے سلسلے میں پیش رفت سے کیموتھریپی جیسے  کینسر کے علاج کے مضر اثرات  کے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش میں میگنٹک   ہائیپر تھرمیا تیار کیا گیا ہے۔میگنیٹک ہائپر تھرمیا میں  میگنیٹک نینو پارٹیکل  کو چند  گاس کے متبادل میگنیٹک فیلڈ سے گزارا جاتا ہے جس سے میگنیٹک نرمی  ختم ہونے وجہ سے حرارت پیدا ہوتی ہے۔ عام طور پر ٹیومر کے خلیوں کو مارنے کے لئے 40 اور 45 ڈغری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کی ضرورت ہوتی ہے۔ لیکن میگنیک ہائپر تھرمیا کی  خامی درجہ حرارت پر  کنٹرول کی کمی ہے۔ جس سے جسم کے صحت مند خلیوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور  بلڈ پریشر میں اضافے جیسے مضر اثرا بھی ہوسکتا ہے۔

ان مسال کو مینگنیٹو کلورک  مواد کے استعمال  کرنے سے بچا جاسکتا ہے کیونکہ  اس کے ذریعہ کنٹرول شدہ حرارت مہیا کرائی جاسکت ہے۔میگنیٹوں کلورک مواد کافائدہ یہ ہے  کہ اس کو  میگنیٹک فیلڈ کے استعمال کرنے  اور اسے ہٹانے سے  گرم اور ٹھنڈا کا جاسکتا ہے۔  میگنٹک فیلڈ جیسے ہی ہٹایا جاتا ہے،  ٹھنڈے ہونے کے اثرات  پیدا ہوتے ہیں۔ جبکہ  میگنیٹک نینو پارٹیکلز  میں ایسا نہیں تھا۔ وہاں میگنیٹک فیلڈ ہٹائے جانے کے بعد بھی زیادہ درجہ حراررت قائم رہتا تھا۔

Magnetocaloric Effect | CaloriCool

تصویر1۔ میگنیٹو کلورک اثر : اس مطالعہ کے تحت  نظام میں میگنیٹک فیلڈ کے استعمال سے حرارت پیدا ہوتی ہے اور  میگنیٹک فیلڈ ہٹائے جانے سے  کولنگ پیدا ہوتی ہے۔

اے آر سی آئی  کی ٹیم نے  مطالعہ کے لئے  ریر ارتھ پر مبنی  دھات کو اس لئے منتخب کیا کہ  چند ریر ارتھ  مواد  انسانی جسم کے موافق ہوتے ہیں۔انہوں نے  اس دھات کے مرکب میں ضرورت کے مطابق تبدیلی کی  تاکہ کینسر کے خلیوں کو  ختم کرنے کے لئے مطلوب تھراپیوٹک رینج کے قریب  کیوری درجہ حرارت  (یعنی 42۔46 ڈگری سینٹی گریڈ)  کو لایا جاسکے۔ ابتدائی ہائپر تھرمیا کا جائزہ ایس سی ٹی آئی ایم ایس ٹی میں   15 منٹ کے لئے  امبریل ایزی ہیٹ لیباریٹری  انڈکشن  ہیٹنگ سسٹم  کو استعمال کرتے ہوئے لیا گیا، جس میں ہر ایک منٹ پر درجہ حرارت کو ناپا گیا۔ ڈرائی پاؤدر پر میگنیٹک فیلڈ کے استعمال سے  ریر ارتھ  نینو پارٹیکلز  کا درجہ حرارت 59 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھایا جاسکتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004QTZ1.jpg

تصویر2: ہائپر تھرمیا کو ناپنے سے  سوکھے ریر ارتھ پر مبنی نینو پارٹیکلز  کے درجہ حرارت میں اضافہ اور ڈسٹلڈ واٹر میں پھیلائے جانے پر  درجہ حرارت میں کمی دیکھی گئی

ریڈی ایشین تھیرپی کے ساتھ استعمال کئے جانے والے  اس طریقے کے مضر اثرات، انسانی جسم کو ہونے والے نقصانات  کم ہوتے ہیں اور کینسر ٹیومرس کے علاج میں وقت بھی کم لگتا ہے۔

مزید تفصیل کے لئے  ڈاکٹر ایس کویتا   (srikanti.kavita[at]gmail[dot]com) سے رابطہ کیاجاسکتاہے۔

اشاعت کی تفصیل : (اے ایم ٹشن، وائی آئی اسپکچ کن، دی میگنیٹو کلورک افیکٹ  اینڈ اٹس اپیلیکشنز، برسٹل، ایم اے، یو ایس اے:  آئی او پی (2003)، ایس کویتا، جی انوشا، پی  بھٹ، وی سریش، آر وجے، کے سیتو پتھی، آر گوپالن، جنرل آف الائز اینڈ کمپاؤنڈز 817 (2020) 153232۔

https://doi.org/10.1016/j.jallcom.2019.153232]

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  ۔

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-3128

                          



(Release ID: 1630262) Visitor Counter : 188