وزارت دفاع

مشن ساگر- آئی این ایس کیسری سیشلز کی بندرگاہ وکٹوریہ پہنچ گیا

Posted On: 07 JUN 2020 8:21PM by PIB Delhi

نئی دہلی،7 جون، 2020،     مشن ساگر کے  ایک حصے کے طو رپر بھارتی بحریہ کا جہاز کیسری 7 جون 2020 کو سیشلز کی بندرگاہ وکٹوریہ میں داخل ہوگیا۔ بھارت سرکات وبائی بیماری کووڈ-19 سے نمٹنے کے لیے اس مشکل وقت میں بیرونی دوست ملکوں کو امداد فراہم کر رہی ہے اور اسی سلسلے میں آئی این ایس کیسری سیشلز کے لوگوں کے لیے کووڈ سے متعلق ضروری دواؤں کی کھیپ لے کر گیا ہے۔

بھارت سرکار کی طرف سے سیشلز کی حکومت کو دوائیں سپرد کرنے کی ایک سرکاری تقریب 7 جون 2020  کو منعقد ہوئی۔ تقریب میں سیشلز کی حکومت کی نمائندگی امور خارجہ کے سکریٹری آف اسٹیٹ ہز ایکسیلینسی سفیر بیری فورے اور صحت کے امور کے سکریٹری آف اسٹیٹ ہز ایکسیلینسی سفیر میری پیرےلویڈ نے کی۔ بھارت کی طرف سے سیشلز میں متعین بھارت کے ہائی کمشنر ہز ایکسیلینسی جنرل دلبیر سنگھ سہاگ، پی وی ایس ایم، یو وائی ایس ایم، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم (ریٹائرڈ) اور بھارت ہائی کمیشن میں سیکنڈ سکریٹری جناب اشونی بھاسکرن موجود تھے۔

وبائی بیماری کووڈ-19 کے دوران مدد کرنے کی بھارت سرکار کی حکمت عملی کے ایک حصے کے طور پر سیشلز کو یہ امداد دی جارہی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان موجود بہترین تعلقات کے تحت وبائی بیماری کووڈ-19 اور اس کے نتیجے میں پیدا شدہ مشکلات سے نمٹنے کے لیے مشن ساگر شروع کیا گیا ہے۔ آئی این ایس کیسری کو بھیجے جانے سے ‘ساگر’ کے علاقے میں واقع تمام ملکوں کی سکیورٹی اور ترقی کے ہمارے وزیر اعظم کے وژن کی عکاسی ہوتی ہے اور اس سے آئی او آر میں واقع ملکوں کے ساتھ بھارت اپنے تعلقات کو جو اہمیت دیتا ہے اس کی بھی عکاسی ہوتی ہے۔ اس تعاون میں وزارت خارجہ اور بھارت سرکار کی دیگر ایجنسیوں کے قریبی تال میل سے پیش رفت ہورہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001FQSI.jpg

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:3122

 



(Release ID: 1630225) Visitor Counter : 221