وزارتِ تعلیم
انسانی وسائل کے فروغ کے مرکزی وزیر کےذریعہ انسٹی ٹیوٹ آف ایمننس اسکیم کے تحت منظور شدہ کاموں کی ترقی کا جائزہ لینے کےلئےمیٹنگ کا انعقاد
Posted On:
05 JUN 2020 7:03PM by PIB Delhi
نئی دہلی،5جون 2020/ فروغ انسانی وسائل کے مرکزی و زیر رمیش پوکھریال نشنک نے آج نئی دہلی میں انسٹی ٹیوٹ آف ایمننس اسکیم (آئی او ای) کے تحت منظور شدہ کاموں کے فروغ کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ کی مشترکہ صدارت فروغ انسانی وسائل کے وزیر مملکت جناب سنجے دھوترے نے کی۔ اس میٹنگ میں جناب امت کھرے، سکریٹری اعلی تعلیم اور جناب چندر شیکھر، جوائنٹ سکریٹری (آئی او ای) بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ایم ایچ آر ڈی کے بیورو کے سربراہ ، مختلف اداروں کے کئی ڈائریکٹروں اور مختلف آئی او ای کے وائس چانسلر بھی شریک ہوئے۔
میٹنگ کے دوران مرکزی وزیر نے آئی آئی ایس سی بنگلور اور دیگر آئی آئی ٹی اداروں کو مبارک باد پیش کی جنہوں نے حال ہی میں جاری کئے گئے ایشیا رینکنگ میں سرفہرست 100 میں مقام حاصل کیا ہے۔ انہوں نے دیگر اداروں سےبھی اپیل کی کہ وہ اپنی رینکنگ میں سدھار لانے کے لئے دوسروں کی تعمیل کریں اور دوسروں کے ساتھ مقابلہ کریں۔ جناب نشنک نے درخواست کی کہ وزیراعظم کے نئے بھارت کی تعمیر کے خواب کو سچ کرنے کے لئے تنظیمیں سخت محنت کریں۔
وزیر موصوف نے کہا کہ آئی ٹی ٹی کے ڈائریکٹروں کی ایک ٹیم کا قیام کیا جاسکتا ہے جو مشورہ دے سکتے ہیں کہ ہم تنظیموں کی سمجھ کو کیسے بہتر بناسکتےہیں اور کیسے ہم بین الاقوامی رینکنگ میں سدھار کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں برانڈ بلڈنگ آف دا اسٹیڈی ان انڈیا اسکیم کے لئے عملی منصوبہ تیار کرنا چاہئے۔
میٹنگ کے دوران وزیر موصوف نے کہا کہ آئی او ای اور ایچ ای ایف اے کے کاموں کی نگرانی کرنے کے لئے 15 دنوں میں ایم ایچ آر ڈی میں ایک پروجیکٹ نظام اکائی کا قیام کیا جانا چاہئے ۔ جناب نشنک نے یہ یقین دہانی کرائی کہ آئی او ای کےمختلف سرکاری اداروں کے لئے ایم ایچ آر ڈی کی طر فسے ایک عہد نامہ جاری کیا جائے گا کہ آئی او ای کے مفاہمت نامے کے مطابق خرچ کے لئے رقم مختص کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی خواہش ظاہر کی کہ اب تعمیری سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں اور آئی او ای کے کاموں کو تیز تیز رفتار سے کیا جاسکتا ہے جو کووڈ-19 کے سبب بند ہوگئی تھیں۔
جناب نشنک نے کہا کہ ہر تنظیم کے ذریعہ 3 برس کے لئے ویژن ڈاکیومنٹ کوتیار کرکے تالیف کے لئےایم ایچ آر ڈی کو بھیج دیا جائے۔ انہوں نےکہا کہ مختلف اداروں کے ذریعہ تحقیق اور جدت سےمتعلق کاموں کو مختلف تنظیموں کے ذریعہ حاصل کیا جاسکتاہے اور انکی وسیع تشہیر اور پھیلاؤ کےلئے انہیں یکتی پورٹل پر اپ لوڈ کیا جانا چاہئے۔
میٹنگ کے دوران مفاہمت نامے کے مسودے اورنجی اداروں کی نگرانی سےمتعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
م ن۔ ش ت ۔ ج
Uno-3101
(Release ID: 1630011)
Visitor Counter : 233