بجلی کی وزارت

ای ای ایس ایل اور یو ایس اے آئی ڈی نے ہیلدی اینڈ اینرجی ایفیشینٹ بلڈنگز پہل کا اعلان کیا

Posted On: 05 JUN 2020 3:31PM by PIB Delhi

نئی دہلی،5 جون 2020/ عالم  یوم  ماحولیات کے موقع پر آج اینرجی ایفیشنسی سروسیز  لمٹیڈ  (ای ای  ایس ایل) بجلی کی وزارت کے تحت سرکاری  شعبے کی ایک مشترکہ صنعت یو ایس ایجنسی فار انٹرنیشنل  ڈیولپمنٹس  (یو ایس اے آئی ڈی)  کے میتری پروگرام کی شراکت داری میں ہیلدی اینڈ اینرجی ایفشینٹ بلڈنگز پہل  کی شروعات کام کے مقامات کو صاف ستھرا اور ہرا بھرا بنانے کا راستہ صاف کرنے کے لئے کیا گیا۔

مارکیٹ اینٹی گریشن اور ٹرانسفارمیشن پروگرام فار اینرجی ایفیشنسی  (میتری)  جس کے تحت اس پہل کی شروعات کی گئی ہے، وزارت بجلی اور یو ایس اے آئی ڈی کے درمیان امریکہ- ہندستان دو طرفہ شراکت داری کا ایک حصہ ہے اور اس کا مقصد  عمارتوں کے اندر ایک اسٹینڈرڈ مشق کے طور پر لاگت کو کم کرنے یا متاثرہ کرنے والی بجلی صلاحیت کو اپنانا ہے۔ اوراس کا دھیان خصوصی  طور پر کولنگ یا ٹھنڈک پر ہے۔

 اس پائلٹ ہیلدی اینڈ اینرجی ایفیشنٹ بلڈنگس پہل کے حصے کے طور پر  ای ای ایس ایس یال نے اپنے دفتروں میں اس ڈھانچے  کا نفاذ کرکے قیادت حاصل کیا ہے۔ سوربھ کمار منیجنگ ڈائریکٹر ای ای ایس ایل نے کہا یہ پہل موجودہ  عمارتوں اور ایئر کنڈیشنگ نظام کو دوبارہ  تیار کرنے کی چیلنجوں کو حل کررہی ہے جس سے کہ وہ صاف ستھری اور اینرجی  ایفیشنٹ دونوں بن سکیں۔  ہمیں امید ہے کہ پائلٹ  اسکیم دیگر عمارتوں کو صاف اور توانائی صلاحیت بنانے کے لئے  مناسب قدم اٹھانے کا راستہ صاف کرے گا۔ ہمیشہ  کی طرح، ہمارا کام عوام کےلئے اور ہر کسی کو فائدہ پہنچانے کے لئے ہے اور یو ایس  اے آئی ڈی کے ساتھ  ہماری شراکت داری اسے آگے بڑھانے میں مدد کرے گی۔

بھارت میں بہت سی طویل عرصے سے ہوا کی خراب کوالٹی تشویش کا موضوع  رہا ہے اور کووڈ وبا کے تنازعہ میں یہ اور زیادہ  اہم ہوگیا ہے جیسا کہ لوگوں نے اپنے دفتروں عوامی مقامات پر واپس جانا شروع کردیا ہے۔ سکھ اور خوشی کا سامان، تندرستی، پیداواری اور مجموعی  عوامی صحت کے لئےصاف ستھرے ماحول  او ر ہوا کی کوالٹی کو برقرار رکھنا  ضروری ہے۔

 آئندہ مستقبل میں ای ای ایس ایل آفس پائلٹ اسکیم پورے ملک میں دیگر عمارتوں میں اس کا استعمال  کرنے کے لئے خصوصیات کو فروغ دے کر  مسائل کو حل کرے گا۔ ساتھ ہی مختلف  ٹیکنالوجیز  کے اثرات اور لاگت کےفوائد اور ان کی ہوا کی کوالٹی،  سکھ سادھن اور توانائی کے استعمال  پرقلیل اور طویل مدتی اثرات کا جائزہ لینے میں مدد گار ثابت ہوگا۔

 رمونا ایل ہمجھوئی، ہندستان میں یو ایس اے آئی ڈی کے کارگذار ڈائریکٹر نے کہا،  یو ایس  اے آئی ڈی کو ای ای ا ایس ایل کےساتھ  اپنی شراکت داری پر فخر ہے۔ یہ دیکھنا باعث ترغیب ہے کہ ای ایس ای ایل نے اس خیال  یا آئیڈیا کو سب سے پہلے اپنے دفتر نئی دلی  میں نافذ کرکے اس کی رہنمائی کی ہے۔ ہماری شراکت داری میں بڑے حصے میں تعمیر کی گئی اولین کوشش سے عمارتوں میں ہوا کی کوالٹی اور بجلی مسائل کا حل نکل سکے گا۔ راست طور پر سکھ سادھن ، صحت ، پیداوری  صلاحیت  میں سدھار اور آخر  کار ہندستان اور جنوبی ایشیا میں شہریوں کی زندگی کے معیار میں سدھار آئے گا۔

جناب کمار اور جناب ہمجوئی  نے ایک مشترکہ ویڈیو پیغام جاری کرکے واضح کیا کہ یہ پائلٹ اسکیم کیسے کام کرے گی اور یہ دکھائے گی کہ ای ای ایس ایل کارکنان کام کے مقام پر واپس  لوٹنے پرکیسے محفوظ کرتے ہیں۔ اس ویڈیو کو یہاں پر دکھا یا جاسکتا ہے۔ https://www.youtube.com/watch?v=NfeZjEQKa-c

ای ای ایس ایل کے تناظر میں: حکومت ہند کی وزارت بجلی کے انتظام کے تحت   آنے والی اینرجی ایفیشن اینسی  سروسیز  لمیٹیڈ  (ای ای ایس ایل)( بجلی  کو بچانے کو اہم دھارے  میں لانے کی سمت میں کام کررہا ہے اور دنیا  کے سب سےبڑے اینرجی  ایفشی اینسی  والے پورٹ فولیو کو ملک میں نافذ کررہا ہے، زیادہ  شفافیت  ، زیادہ تبدیلی اور زیادہ اختراع کو اہل بنانے کی مہم سے ترغیب حاصل کرکے، ای ای ایس ایل کا مقصد  باصلاحیت بنانا اور مستقبل کے لئے  تیار تبدیل کئےجاسکنے والے حلوں کے لئے بازار  تک رسائی حاصل کرنا ہے جو ہر اسٹیک ہولڈر کے لئے فائدے مند صورتحال بنانا ہے۔

 یو ایس اے آئی ڈی کے تناظرمیں:  یو ایس اے آئی ڈی دنیا کے اہم بین الاقوامی ترقیاتی  ایجنسی  اور ترقیاتی نتائج اخذ کرنے والی ایک ترغیبی  ایجنسی یا ادارہ ہے۔

******************

م ن۔   ش ت  ۔ ج

Uno-3082



(Release ID: 1629819) Visitor Counter : 212