وزارت دفاع

بحرین اور عمان سے لائے گئے 176 بھارتی شہریوں کا کوچی میں بحریہ کے ٹھکانے پر قرنطینہ مکمل ہوا

Posted On: 04 JUN 2020 7:42PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 04جون  2020  /  بحرین اور عمان سے لائے گئے 176 بھارتی  شہریوں کا کوچی کے بحری ٹھکانے پر آج لازمی قرنطینہ مکمل ہوا۔ جنوبی بحری کمان کے کووڈ نگرانی  مرکز میں  دو ہفتے تک رہنے والے لوگ ملک کے مختلف حصوں میں اب اپنے اپنے گھر  واپس جائیں گے۔  کووڈ نگراں مرکز میں قیام کے دوران ان لوگوں کو کھانا ، صفائی ستھرائی کی ذاتی کٹیں ، طبی دیکھ بھال ، وائی فائی اور ٹیلیفون سہولتیں ، بی ایس این ایل کے نئے سم کارڈ ، کرنسی ایکسچینج  اور دیگر بنیادی سہولتیں فراہم کرائی گئیں۔ سبھی مکینوں کی ان کے قیام کے دوران آر ٹی – پی سی آر  جانچیں کرائی گئیں جن میں  انہیں رخصت کرنے سے پہلے  کووڈ  کی کوئی علامتیں نہیں پائی گئیں۔

بھارتی بحریہ نے کووڈ – 19 سے نمٹنے میں قوم کو مدد دینے کی کوششوں میں  کوئی کسر باقی نہ رکھی اور وہ ہر کام دیش کے نام کی راہ میں اپنی خدمات مہیا کرنے کا اپنا عزم جاری رکھے ہوئے ہے۔

 

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔

U - 3059



(Release ID: 1629665) Visitor Counter : 161