ریلوے کی وزارت

آر پی ایف افسر کی فرض شناسی اور حوصلے نے سبھی کا دل جیتا


جناب پیوش گوئل نے قابل ستائش کام کی سراہنا کی اور نقد انعام کا اعلان کیا

Posted On: 04 JUN 2020 3:58PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  4/مئی 2020 ۔ ریلویز اور صنعت و تجارت کے وزیر جناب پیوش گوئل نے آر پی ایف کانسٹیبل جناب اندر س243+نگھ یادو کے انسانی ہمدردی کے کام کی ستائش کی اور انھیں نوازنے کے لئے نقد انعام کا اعلان کیا۔ جناب یادو 4 مہینے کے ایک بچے کے لئے دودھ پہنچانے کی خاطر ٹرین کے پیچھے بھاگے اور انھوں نے فرض شناسی کے جذبے کا مظاہرہ کیا۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Z5KU.jpg

محترمہ شریف ہاشمی اپنے شوہر جناب حسین ہاشمی اور اپنے 4 مہینے کے بچے کے ساتھ بیلگام سے گورکھپور جانے والی شرمک اسپیشل ٹرین میں سفر کررہی تھیں۔ ان کا بچہ دودھ کے لئے رورہا تھا، کیونکہ پچھلے کسی بھی اسٹیشن پر انھیں بچے کے لئے دودھ نہیں مل پایا تھا۔ محترمہ ہاشمی نے بھوپال اسٹیشن پر کانسٹیبل جناب یادو سے مدد طلب کی۔

جناب اندر سنگھ یادو فوراً دوڑکر بھوپال اسٹیشن کے باہر ایک دکان سے دودھ کا پیکٹ لے آئے، لیکن تب تک ٹرین چلنے لگی تھی۔ کانسٹیبل نے چلتی ٹرین کے پیچھے بھاگ کر اپنی انسانیت اور حوصلہ مندی کا مظاہرہ کیا اور کوچ میں خاتون کو دودھ کا پیکٹ دستیاب کرایا۔

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 3055

04.06.2020



(Release ID: 1629532) Visitor Counter : 200