عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کووڈ-19 کی روک تھام سے متعلق اقدامات پرتبادلہ خیال کرنے کے لئے جموں وکشمیر کے  میونسپل اداروں کے نمائندوں کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس  کا اہتمام کیا

Posted On: 03 JUN 2020 9:34PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی04 جون 2020۔مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  کووڈ -19 کی روک تھام سے متعلق اقدامات پرتبادلہ خیال کرنے کے لئے آج جموں وکشمیر کے میونسپل اداروں کے نمائندوں کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس کا اہتمام کیا۔

          اپنے افتتاحی خطاب میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ کووڈ -19  وبا کے پہلے دومرحلوں  میں  اصل توجہ ملک کے مختلف حصوں میں  پھنسے ہوئے لوگوں کے لئے ضروری  اشیا کی سپلائی  کا بندوبست کرنے پر مرکوز تھی اور بعد کے مرحلے میں  اہم ذمہ داری ملک کے مختلف حصوں سے  اپنے گھرکو واپس آرہے لوگوں کی آزادانہ نقل وحرکت کو یقینی بنانا تھا۔ تاہم  موجوودہ  حالات میں  توجہ دو اہم امور کووڈ -19  کی روک تھام اور اس کے تئیں لوگوں میں بیداری پھیلانے پر مرکوز ہے اور ان دونوں  مقاصد کو پورا کرنے کے لئے مقامی بلدیاتی اداروں او ر ان کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی  کا کردار ایک  غیر معمولی اہمیت  کا حامل ہوگا۔

          دوگھنٹے طویل اس میٹنگ کے دوران جن اہم شخصیات نے اپنے خیالات پیش کئے ، ان میں جموں میونسپل کارپوریشن کے مئیر چندر موہن گپتا  ، جموں  میونسپل کارپورشن کی نائب مئیر  پورنما شرما  ،سری نگر میونسپل کارپوریش کے مئیر جنید عظیم مٹو  اور سری نگر میونسپل کارپوریش کے نائب مئیر پرویز قادری شامل ہیں ۔ مزید برآں  بلاّ ور،بشولی  ،  ہیرا نگر ، بھدروا ،ڈوڈا ،وجے پور ،کپواڑہ ، بارہمولہ ، اننت ناگ ،چنانی ،رام گڑھ ، پرول  ، بٹوٹے اور دیگر مقامات  کے میونسپل اداروں کے چیئر مین  نے بھی اس تبادلہ خیا ل میں حصہ لیا۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001GO62.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ’’  بیداری  ،  پریشانی  نہیں  ‘‘  کے  منتر  پر عمل کرنا  وقت کی ضرورت ہے ۔اس کے لئے میونسپل اداروں کے منتخب نمائندے جو زمینی سطح کے لیڈر ہیں ، لوگوں کو گھبراہٹ کے بغیر احتیاطی اقدامات کرنے کی اہمیت کو سمجھا کر ایک  ٹھوس کردار ادا کرسکتے ہیں۔

          ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے کہا  ہمیں لوگوں کو یہ سمجھانے کی ضرورت ہے کہ کرونا پوزیٹو  معاملات کی تعداد اگرچہ   زیادہ   ہے کیونکہ  عوامی سطح  پر اسکریننگ   اور جانچ  اور کثیر تعداد میں  نمونے بھیجے جانے کے سبب  یہ کثیر تعداد میں  نظر آرہے ہیں ۔ورنہ پچھلے 10  ہفتوں  میں  کووڈ-19  کے معاملے  کا تناسب   اور شرح اموات تقریباََ یکساں رہے ہیں۔

          کووڈ۔19  وبا کے  موجودہ مرحلے کے سلسلے  میں  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ میونسپل کارپوریشنوں کی سرگرمیاں جیسے فیومی گیشن   ،صفائی ستھرائی کا بندوبست اور سماجی  فاصلہ  جیسے  اقدامات اہم ثابت  ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ  وہ میونسپل اداروں  کو منصوبہ بندی اور عمل آوری میں ساتھ رکھیں۔

          میونسپل اداروں  کے سربراہان نے  ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور ان کے دفتر کے ذریعہ روز مرہ کی بنیاد پر ان سے باقاعدہ رابطہ رکھنے کے لئے  ان کی تعریف کی ۔انہوں نے وزیر موصوف کو بتایا کہ  مقامی اداروں کو  جاری ہونے والے فنڈ ز میں  تاخیر ہوئی تھی۔

          ڈاکٹر جتیندر سنگھ کرونا  بحران کے دوران  میونسپل اداروں او رسول سوسائٹی کے ذریعہ اداکئے گئے رول کو سراہا اور انہیں یقین دلایا کہ وہ بذات خودآپس میں قریبی اشتراک وتعاون پر نظر رکھ رہے ہیں۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔م ع ۔رم

U-3041



(Release ID: 1629307) Visitor Counter : 170