جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

ایم این آر ای نے پی ایم- کے یو ایس یو ایم اسکیم کے تحت جعلی ویب سائٹوں کےخلاف مشاورت نامہ جاری کیا

Posted On: 03 JUN 2020 2:38PM by PIB Delhi

نئی  دہلی04 جون 2020 ۔نئی اور قابل احیا توانائی کی وزارت ( ایم این آر ای ) نے حال ہی میں اس بات کا نوٹس لیا ہے کہ پردھان منتری کسان  اُورجا سرکشا  ایوم اتھان  مہاابھیان ( پی ایم – کے یوایس یو ایم ) اسکیم کے لئے رجسٹریشن کرانے کے پورٹل کے طور پر نئی ویب سائٹوںکی بھرمار ہوگئی ہے۔ اس طرح کی تمام تر ویب سائٹیں  یقینی طور پر عوام الناس کو فریب دے رہی ہیں اور جعلی رجسٹریشن پورٹل  کے ذریعہ حاصل کئے گئے اعدادوشمار کا غلط استعمال کررہی ہیں ۔عوام الناس کو کسی بھی  طرح کے ممکنہ خسارے سے محفوظ رکھنے کے لئے ایم این آر ای نے 18  مارچ 2019  کو استفادہ کنندگان اورعوام الناس  کے مفاد میں ایک ایڈوائزری جاری کی ہے اور انہیں خبردار کیا ہے کہ وہ اس طرح کی جعلی ویب سائٹوں پر کسی طرح کی رجسٹریشن فیس  داخل کرنے سے احتراز کریں اور نہ ہی اپنے ڈاٹا ان کے ساتھ شئیر کریں ۔ اس کے باوجود جعلی ویب سائٹوں کے  نئے  معاملات پھر سے جان کاری میں آئے ہیں۔

          لہٰذا ایم این آر ای نے تمام استفادہ کنندگان اور عوام الناس کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس طرح کی جعلی ویب سائٹوںکو  کسی طرح کی رقم کی ادائگی  نہ کریں اور نہ ہی اپنے  اعدادوشمار ان کے ساتھ شئیر کریں ۔وزارت نے کہا ہے کہ کسی بھی جعلی ویب سائٹ  کی جانکاری ملنے پرجو کسی کی نظرمیں آئے ،اس کی اطلاع دی جانی چاہئے ۔

          پی ایم – کے یو ایس یو ایم اسکیم  کے لئے انتظامی منظوری نئی اور قابل احیاتوانائی وزارت ( ایم این آر ای ) کی جانب سے 8  مارچ 2019  کو فراہم کی گئی تھی ۔اسکیم کے نفاذ سے متعلق  رہنما خطوط  22 جولائی 2019  کو جاری کئے گئے تھے ۔ یہ اسکیم شمسی پمپ کی تنصیب  ،  موجودہ گرڈ سے مربوط زرعی پمپوں  کو شمسی توانائی سے چلنے کے لائق بنانے  ،  گرڈ سے مربوط قابل  احیا بجلی پلانٹوں کی تنصیب  پر احاطہ کرتی ہیں۔ یہ اسکیم  ریاستی حکومتوں کی ایجنسیوں کے توسط سے  نافذ کی جارہی ہے۔ ان ایجنسیوں کی فہرست ،نفاذ کے رہنما خطوط اور اسکیم سے متعلق تمام دیگر تفصیلات  وزارت کے دفتری پورٹل درج ذیل پر دستیاب ہیں۔ www.mnre.gov.in.

          عوام الناس میں سے جن افراد کو اس  موضوع میں دلچسپی ہو وہ ایم این آر ای ویب سائٹ ملاحظہ کرسکتے ہیں یا درج ذیل نمبر پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔1800-180-3333

 

 

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

م ن ۔ رم

04-06-2020

U-3040



(Release ID: 1629301) Visitor Counter : 153