سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

سی ایس آئی آر –سی ایم ای آر آئی نے نیا دیسی وینٹی لیٹر تیار کیا

Posted On: 03 JUN 2020 8:45PM by PIB Delhi

نئی  دہلی04 جون 2020 کووڈ -19  کے بڑھتے ہوئے معالات کے درمیان  درگاپور میں واقع سینٹرل میکانیکل انجنئرنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی ایم ای آر  آئی ) کے محققین نے  کلی طور پر دیسی وینٹی لیٹر تیار کرلیا ہے۔اس نئے وینٹی لیٹرکی رونمائی سی ایس آئی آر –سی ایم ای آر آئی کے ڈائریکٹر پروفیسر ( ڈاکٹر ) ہریش ہیرانی اور ہیلتھ ورلڈ ہاسپیٹلس پرائیویٹ لمٹیڈ درگا پور  کے  چیئر مین اور منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر ارونانگشو  کی موجودگی میں عمل میں آئی ۔

          اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پروفیسر ہیرانی نے کہا کہ اس وینٹی لیٹر کی ساخت  ، کنٹرولر اور اس میں  جڑے ہوئے الیکٹرانک سازوسامان کو  اچھی طرح سے جانچا اور پرکھا گیا ہے تاکہ ان کی اثر انگیزی میں کوئی شبہ نہ رہے اور یہ متعلقہ صنعتوںکی ضروریات کی تکمیل کےلئے  اہم ثابت ہوں ۔وینٹی لیٹرکو  ہیلتھ ورلڈ ہاسپیٹل اوروویکانند ہاسپیٹل درگا پور کے صحتی پیشہ وران  کی جانب سے ان کی ناقدانہ رائے حاصل کرنے کے بعد کثیر پہلوئی تکنیکی  اور ساخت سے متعلق تبدیلیوں سے گزارا گیا ہے ۔اس وینٹی لیٹر کی لاگت  80  ہزار روپے سے لے کر 90  ہزار روپے کے درمیان ہے ۔پروفیسر ہیرانی نے بتایا کہ اس وینٹی لیٹر کو  مختلف دیگر پیمانے پر پرکھا جائے گا اور مریضوں  کی ضروریات کے لحاظ سے اوربہتر بنایا جائے گا۔وینٹی لیٹر کی اثر انگیزی جس کا سیدھا تعلق مریض سے ہوتا ہے وہ بھی اس کے ساتھ مربوط ہے  ۔ساتھ ہی ساتھ اس کی نگرانی کرنے والے حفظان صحت کے عملے کے تاثرات اورردعمل کا پہلو بھی اس میں شامل ہے ۔ادارے کا طریقہ کار یہ  ہے کہ اس وینٹی لیٹر کی تیاری میں   منطقی استدلال  کا استعمال کرتے ہوئے اس کی کارکردگی کو خود کار بنایا جائے تاکہ یہ وینٹی لیٹر  کسی بھی مریض کی بدلتی ہوئی حالت کے مطابق   اپنی  خدمت فراہم کرسکے ۔

پروفیسر ہیرانی نے ٹیم کے اراکین  ڈاکٹر انوپم سنہا ،سنجے ہنس داہ  ، کلیان چٹر جی اور اویناش یادو کی بھی ستائش کی اور کہا کہ اس وینٹی لیٹر کی تیاری میں ان تما م اصحاب نے اپنا تعاون دیا ہے۔

 

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003ZZYN.jpg

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004FT9W.jpg

 

 

 

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

م ن ۔ رم

04-06-2020

U-3044



(Release ID: 1629300) Visitor Counter : 230