سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

نئی گاڑیوں کے رجسٹریشن، ڈرائیونگ لائسنس اور پرانی گاڑیوں کو واپس لینے سے متعلق موٹر گاڑی ضوابط میں ترمیم کے لئے عوام سے ان کے مشورے طلب کئے گئے

Posted On: 03 JUN 2020 4:50PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  3/مئی 2020 ۔ سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت نے نئی گاڑیوں کے رجسٹریشن، ڈرائیونگ لائسنسوں اور پرانی گاڑیوں کو واپس لینے کے سلسلے میں موٹر گاڑی ضوابط میں مجوزہ ترمیم کے سلسلے میں عوام الناس سمیت سبھی حصص داروں سے دوبارہ ان کے مشورے اور تبصرے طلب کئے ہیں۔ یہ نوٹیفکیشن اس سال  18 مارچ کو جاری کئے گئے تھے، تاہم یہ محسوس کیا گیا کہ حصص داروں کو مزید موقع دیے جانے کی ضرورت ہے، تاکہ وہ نوٹیفکیشن کی دوبارہ جانچ پڑتال کرسکیں اور تبصرے اور مشورے دے سکیں، جو کہ پہلے لاک ڈاؤن کی صورت حال کے سبب متاثر ہوئے۔

اس سلسلے میں 29 مئی 2020 کو دو نوٹیفکیشن جاری کئے گئے تھے، جنھیں www.morth.gov.in پر دیکھا جاسکتا ہے۔

ڈرافٹ نوٹیفکیشن نمبر 336 (ای) ایم وی اے اے کے سیکشن 4-28 پر محیط ہے۔ یہ درج ذیل اہم پہلوؤں کا احاطہ کرتا ہے:

  • الیکٹرانکس فارم اور دستاویزات کا استعمال (میڈیکل سرٹیفکیٹ، لرنرس لائسنس، سرینڈرس آف ڈی ایل، رینیویل آف ڈی ایل)
  • آن لائن لرنرس لائسنس
  • نیشنل رجسٹر
  • ڈیلر پوائنٹ رجسٹریشن
  • 60دن پہلے ہی رجسٹریشن کا رینیویل
  • 6مہینوں کے لئے عارضی رجسٹریشن جس میں 30 دن کی توسیع کی جاسکتی ہے (باڈی بلڈنگ وغیرہ)۔
  • ٹریڈ سرٹیفکیٹ – الیکٹرانک
  • الٹریشن، گاڑیوں اور ایڈاپٹیڈ گاڑیوں کا ریٹرو فٹمنٹ
  • الٹرڈ گاڑیوں کے معاملے میں انشورنس

دوسرا ڈرافٹ نوٹیفکیشن نمبر 337 (ای) ایم وی اے اے کے سیکشن 39-40 پر محیط ہے۔ اس میں درج ذیل پہلو شامل ہیں:

  • ڈیفیکٹ والی گاڑیوں کو واپس لینے کی پالیسی

i۔ ری کال سے متعلق پروسیجر

ii۔ انویسٹی گیشن آفیسر کو تفصیلات بتانے سے متعلق پروسیجر

iii۔ انویسٹی گیشن پروسیجر – ٹائم باؤنڈ طریقے پر (6 مہینے)

Iv۔ٹیسٹنگ ایجنسیوں کا رول

  • مینوفیکچررس، امپورٹرس اور ریٹروفٹرس کی ذمے داریاں
  • ٹیسٹنگ ایجنسیوں کی منظوری

مشورے اور کمنٹس ان نوٹیفکیشنوں کی اشاعت کے 60 دنوں کے اندر جوائنٹ سکریٹری (ٹرانسپورٹ)، سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت، ٹرانسپورٹ بھون، پارلیمنٹ اسٹریٹ، نئی دہلی۔ 110001 (ای میل: jspb-morth[at]gov[dot]in) پر بھیجے جاسکتے ہیں۔ پہلے بھیجے گئے کمنٹس کو دوبارہ بھیجنے کی ضرورت نہیں ہے۔

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 3025

03.06.2020



(Release ID: 1629263) Visitor Counter : 541