ریلوے کی وزارت

بھارت کے ریلوے کے محکمے نے پورے ملک میں2 جون 2020 (صبح دس بجے) تک 4155 ‘‘شرمک اسپیشل’’ ٹرینیں چلائی ہیں اور یکم مئی سے ‘‘شرمک اسپیشل’’ ٹرینوں کے ذریعے 57 لاکھ مسافروں کو ان کی آبائی ریاست تک پہنچایا ہے


صرف مئی کے مہینے میں 50 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو پہنچایا گیا

شرمک اسپیشل ٹرینوں کے علاوہ ریلوے کا محکمہ 12 مئی سے اسپیشل راجدھانی ٹرینوں کے 15 جوڑے اور یکم جون 2020 سے خصوصی میل / ایکسپریس ٹرینوں کے 100 جوڑے چلا رہا ہے

Posted On: 02 JUN 2020 7:45PM by PIB Delhi

نئی دہلی،2 جون، 2020،           مختلف جگہوں پر پھنسے ہوئے مائی گرینٹ کارکنوں، یاتریوں، سیاحوں ، طلبا اور دیگر افراد کو خصوصی ٹرینوں کے ذریعے پہنچانے کے بارے میں وزارت داخلہ کے حکم کے مطابق بھارت کا ریلوے کا محکمہ یکم مئی 2020 سے ‘‘شرمک اسپیشل’’ ٹرینیں چلا رہا ہے۔

دو جون 2020 تک پورے ملک کی مختلف ریاستوں سے 4155 ‘‘شرمک اسپیشل’’ ٹرینیں چلائی جاچکی ہیں۔ صبح دس بجے تک 102 ٹرینیں چل رہی تھیں، اب تک 33 دنوں میں شرمک ا سپیشل ٹرینوں  کے ذریعے 57 لاکھ مائی گرینٹ کارکنوں کو پہنچایا جاچکاہے۔

ان میں سے 4155 ٹرینیں مختلف ریاستوں سے شروع کی گئیں، وہ ریاستیں / مرکز کے زیر انتظام علاقے جہاں سے  سب سے زیادہ ٹرینیں شروع کی گئیں اس طرح ہیں: گجرات (1027 ٹرینیں)، مہاراشٹر (802 ٹرینیں)، پنجاب (416 ٹرینیں)، اترپردیش (288 ٹرینیں) اور بہار (294 ٹرینیں)۔

 یہ ‘‘شرمک اسپیشل’’ ٹرینیں پورے ملک میں مختلف ریاستوں میں پہنچیں۔  جن  پانچ ریاستیں میں سب سے زیادہ ٹرینیں پہنچیں وہ ہیں: اترپردیش (1670 ٹرینیں)، بہار (1482 ٹرینیں)، جھارکھنڈ (194 ٹرینیں)، اڈیشہ (180 ٹرینیں) اور مغربی بنگال (135 ٹرینیں)۔

یہ بات نوٹ کرنے کی ہے کہ اب جو ٹرینیں چلائی جارہی ہیں انھیں بھیڑ بھاڑ کا مسئلہ درپیش نہیں ہے۔

شرمک اسپیشل ٹرینوں کے علاوہ ریلوے کا محکمہ راجدھانی قسم کی خصوصی ٹرینوں کے 15 جوڑے نئی دلّی سے منسلک کرنے کے لیے چلا رہا ہے اور اس نے یکم جون سے ٹائم ٹیبل کے مطابق 200 مزید ٹرینیں بھی شروع کی ہیں۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:2999



(Release ID: 1628997) Visitor Counter : 180