وزارت دفاع

میک ان انڈیا کو ایک بڑا فروغ  حاصل ہوا؛ وزارت دفاع نے او ایف بی پر 1096 کروڑ روپے کی جدید قسم کی بی ایم پی پیدل لڑاکہ  156 گاڑیوں  کی سپلائی کا انڈینٹ جاری کیا

Posted On: 02 JUN 2020 7:38PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 02جون  2020  / حکومت ہند کے ایک قدم میک ان انڈیا کی ایک بڑی پیش رفت کے تحت وزارت دفاع کے ہتھیار حاصل کرنے والے  ونگ نے رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ کی منظوری سے ایک انڈینٹ ہتھیار ہیکٹری بورڈاو ایف بی پر جاری کیا ۔ یہ انڈینٹ 156 بی ایم پی  2/2K پیدل لڑاکہ گاڑیوں (آئی سی وی) کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ یہ گاڑیاں بھارتی فوج کے مشینی  ہتھیاروں کے استعمال کے لیے جدید بنائی گئی ہے۔ اس انڈینٹ کے تحت آئی سی وی کو تلنگانہ کے میدک علاقے میں ہتھیار فیکٹری کے ذریعے تیار کیا جائے گا۔ ان آئی سی وی کی لاگت تقریباً 1094 کروڑ روپے ہے۔

بی ایم پی – 2/2K  آئی سی وی  میں 285 ہارس پاور کے انجن لگائے جائیں گے۔ یہ گاڑیاں کم وزن کی ہے، جس کی وجہ سے یہ میدان جنگ میں دشمن پر حملہ کرنے کی تمام ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے ایک جگہ سے دوسری جگہ انتہائی آسانی سے لے جائی جا سکتی ہے۔ یہ گاڑیاں 65 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جائی جا سکتی ہے۔  ان گاڑیوں کو  7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پانی میں بھی چلایا جا سکتا ہے۔ یہ گاڑیاں اس طرح ڈیزائن کی گئی ہے کہ یہ 35 ڈگری کی چڑھائی پر  0.7 میٹر پر چڑھ سکتی ہیں اور ان میں دشمن کے لیے جان لیوا صلاحیتیں موجود ہیں۔

اِن 156 بی ایم پی 2/2K  آئی سی وی  کو شامل کیے جانے کے بعد جیساکہ یہ منصوبہ 2023  تک مکمل ہو جائے گا ۔ پیدل بٹالین کی مشینوں میں موجودہ کمی دور ہو جائے گی۔ اور فوج کی جنگی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔

 

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔

U - 2990



(Release ID: 1628985) Visitor Counter : 187